Ticker

6/recent/ticker-posts

جامعہ ام سلمہ دھنباد کی چھ بچیاں نیٹ کی تیاری کیلئے شاہین بیدر روانہ

جامعہ ام سلمہ دھنباد کی چھ بچیاں نیٹ کی تیاری کیلئے شاہین بیدر روانہ


رپوٹر ۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ ام سلمہ دھنباد جھارکھنڈ، بہار اور ویسٹ بنگال کا ایک ممتاز ادارہ ہے، جامعہ ام سلمہ پچھلے انتیس سالوں سے قوم کی بیٹیوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرکے مسلم سماج کو آگے بڑھا رہا ہے، جامعہ ام سلمہ روز اول سے بچیوں کیلئے دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کو ضروری سمجھتا ہے،‌ خالص دینی کاموں کیلئے بھی عصری تعلیم ضروری ھے، قیام کےکچھ سالوں کے بعد جھارکھنڈ سرکار کے اکیڈمک کونسل سے میٹرک کیلئے منظوری حاصل کرلی گئی تھی، ناظم جامعہ حضرت مولانا آفتاب عالم صاحب ندوی کی فکر مندی و توجہ اور جامعہ کی معلمات اور اساتذہ کی محنت و لگن سے عالمہ کی تعلیم کے ساتھ اسکولی تعلیم میں بھی یہاں کی طالبات کی کارکردگی قابل تعریف ہے، سترہ سالوں سے جب سے کونسل سے میٹرک کیلئے منظوری ملی ہے میٹرک کا نتیجہ سوفیصد آ رہا ہے،ہر سال بچیوں نے سرخیاں بٹوریں۔

اس سال چھبیس طالبات نے میٹرک کا امتحان دیا اور سب نے بھرپور کامیابی کا مظاہرہ کرتے ھوئے پچھتر فیصد سے نوے پلس فیصد نمبر حاصل کئے،ان میں سے چھ بچیوں نے آگے کی اعلیٰ تعلیم کیلئے شاہین بیدر کرناٹک کا رخ کیا جہاں وہ انٹر کے ساتھ نیٹ کی تیاری کریں گی۔

Six girls of Jamia Umm Salma Dhanbad left for Shaheen Bidar to prepare for NET

ناظم جامعہ مولانا آفتاب عالم ندوی کی فکر مندی و توجہ اور معلمات و اساتذہ کی محنت ولگن کا نتیجہ ہیکہ ام سلمہ کی پڑھی ہوئی بچیاں مختلف میدانوں میں پہنچ رہی ہیں، کچھ تعلیمی و اصلاحی سرگرمیوں سے جڑی ھوئی ہوئی ہیں توکچھ سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں پڑھا رہی ہیں تو کچھ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ہے،، اور بقیہ کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔

واضح ہو کہ جامعہ ام سلمہ ایک رہائشی ادارہ ہے جہاں عالمہ کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا بھی معقول انتظام ہے، فی الوقت جامعہ میں تقریباً پانچ سو بچیاں زیر تعلیم ہیں، جو گھرانے معاشی اعتبار سے کمزور ہیں انکی بیٹیوں کی کفالت کی ذمہ داری مدرسہ اٹھاتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے