مرثیہ سیدنا حضرت امام حسین رض
ہو نہ سکا بیان ترا واقعہ حسین
اہل قلم نے لاکھ کیا تذکرہ حسین
تاریخ کی ہے جان ترا سانحہ حسین
سب حادثوں پہ چھا گیا یہ حادثہ حسین
حوروں سےکہہ دو زلف شہیداں سنوار دیں
اور قدسیان عرش پڑھیں فاتحہ حسین
شیر خدا علی سے نجف میں کوئی کہے
اچھا تھا گر بناتے یہیں مقبرہ حسین
سردار ہیں شہیدوں کے حمزہ ،ہےسچ مگر
کوئی بتائے ہو جو کہیں دوسرا حسین
با معذرت خلیق و انیس و دبیر سے
پاشا بھی لکھ رہا ہے ترا مرثیہ حسین
مصطفےٰ کمال پاشا ،ککرولی،مظفر نگر
0 تبصرے