Ticker

6/recent/ticker-posts

دل کی حالت نہ مجھ سے کہتا ہے : پریم ناتھ بسملؔ کی غزل

دل کی حالت نہ مجھ سے کہتا ہے : پریم ناتھ بسملؔ کی غزل

dard-bhari-hindi-shayari, love-poetry,sad-shayari

Sad Shayari In Urdu : Dil Ki Halat Na Mujhse Kahta Hai

غزل
پریم ناتھ بسملؔ

مرادپور، مہوا، ویشالی۔ بہار
رابطہ۔8340505230

دل کی حالت نہ مجھ سے کہتا ہے
بات کیا ہے کہ چپ ہی رہتا ہے

کیوں ہے خاموش؟ چاند سا چہرہ
غم ہے کیسا کہ تنہا سہتا ہے

وہ جو رہتا تھا منتظر میرا
آج کیوں راستہ بدلتا ہے

جسم ہوں میں کہ جان ہے بس تو
دیکھ کر تجھ کو دل دھڑکتا ہے

دل میں رہتی ہے کچھ چُبھن جیسی
دردِ الفت ہے، دم نکلتا ہے

غیر کے ساتھ آج جاتے ہو
غم کی شدّت سے دل گزرتا ہے

اشک بہتے ہیں ہر گھڑی ایسے
آنکھ سے دریا جیسے بہتا ہے

چاندنی رات جب بھی ہوتی ہے
مثلِ بسملؔ یہ دل تڑپتا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے