حروف تہجی کا بیان - Haroof-e-Tahaji Ka Bayan
اردو زبان میں حروف تہجی کی کل تعداد سینتیس (37) ہے۔
حروف تہجی:
ا، آ، ب، پ، ت، ٹ، ث، ج، چ، ح، خ، د، ڈ، ذ، ر، ڑ، ز، ژ، س، ش، ص، ض، ط، ظ، ع، غ، ف، ق، ک، گ، ل، م، ن، و، ہ، ی، ے۔
اس کے علاوہ اردو زبان میں مزید مرکب حروف بھی شامل کیے گئے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:
مرکب حروف:
مرکب حروف وہ ہوتے ہیں جو ہائے دو چشمی (مخلوط) سے مل کر بنتے ہیں۔ مرکب حروف کی کل تعداد 15 ہیں۔ اردو زبان میں مندرجہ ذیل حروف مرکب ہیں:
بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، زھ، ڑھ، کھ، گھ، لھ، مھ، نھ۔
اردو زبان کے جدید اصول و قوانین کے مطابق الف ایک جبکہ الف + الف=آ شمار کیا جاتا ہے۔ اسی طرح ہائے مخلوط (ھ) اردو میں کبھی لفظ کے شروع میں نہیں آتا۔ ہمزہ اردو میں پورا حرف شمار نہیں ہوتا، یہ بسااوقات بطور اضافت آتا ہے مثلاً سرمایۂ اردو، مجموعۂ کلام، تحفہ خلوص وغیرہ۔
حروف بلحاظ حرکات:
اردو زبان میں تلفظ یا صوتی لحاظ سے حروف کی دو اقسام ہیں۔
١ - حروف علت:
”الف، واؤ اور یا“ وہ حروف جن کے ملانے سے الفاظ میں حرکت پیدا ہوتی ہے، ان الفاظ کو حروف علت کہا جاتا ہے۔ جیسے: ب+ا= با، ب+و= بُو اور س+ی=سی وغیرہ۔ حروف علت کو انگریزی میں Vowels کہا جاتا ہے۔
٢ - حروف صحیح:
وہ حروف جو کسی حرف علت یا علامت حرکت (زبر، زیر، پیش) کے بغیر آپس میں مل کر کوئی آواز پیدا نہیں کر سکتے حروف صحیح کہلاتے ہیں۔
جیسے: ب، پ، ت، ج، د، س، م وغیرہ۔ حروف صحیح کو انگریزی میں Consonants کہا جاتا ہے۔
0 تبصرے