Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان کی پہچان غریب شاعر شاکر شجاع آبادی کی خدا نے سن لی شاکر شجاع آبادی

مشہور شاعر شاکر شجاع آبادی کی نشتر اسپتال جاکر عیادت کی اور علاج کے لیے 5 لاکھ روپے کا چیک دیا

شاکر شجاع آبادی
نے آئینہ دکھا دیا
پاکستان کی پہچان لیکن غریب شاعر شاکر شجاع آبادی کی خدا نے سن لی ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سرائیکی وسیب کے مشہور شاعر شاکر شجاع آبادی کی نشتر اسپتال جاکر عیادت کی اور علاج کے لیے 5 لاکھ روپے کا چیک دیا۔جہانگیر ترین نے شاکر شجاع آبادی کے لیے ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفے کا اعلان بھی کیا۔

زندگی کے شاداب دور کے خوش کلام شاعرشاکر شجاع آبادی بیمار تھے ، لیکن شجاع آباد کے اہل قلم ، شعراءشجاع آبادی کے کلام پر زندگی کا حسن جینے والے، شجاع آباد کے عوامی نمائندے ،مخیر حضرات مں کسی کو بھی خبر نہیں ہوئی اگر کسی کو خبر ہوئی بھی تو شجاع آبادی کو نظر انداز کر دیا اس لئے کہ ہم شجاع آبادی جیسے ہیروں کی قدر اس وقت کرتے ہیں جب وہ ہمارے درمیان ہوتے ہیں ہم خود غرض اور خود پرست لوگ ایسے عظیم ہستیوں کے گیت گاتے ہیں لیکن جیسے ہی نظروں سے اوجھل ہو جا ئیں انہیں بھول جاتے ہیں!

famous-poet-shakir-shuja-went-to-nishtar-hospital-to-check-the-population-and-gave-a-check-of-rs-500,000-for-treatment

شاکر شجاع آبادی کی طبیعت بہت خراب ہوئی تو ٹیکسی کا کرایا نہ ہونے کی وجہ سے اس کابیٹا ولید اپنے والد شاکر کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر حکیم کے پاس لے جا رہا تھا کہ کسی خدا ترس کی ا ان پر نظر پڑی اور اس نے نہ صرف ان کی وڈیو بنائی بلکہ شجاع آبادی کی مفلسی اور حالت ِ زار پر ماتم بھی کیا اور کے اس ماتم سے دردِ دل ر کھنے والوں کو خبر ہوئی شجاع آبادی کو ہسپتال میں داخل کر دیا اور جہانگیر ترین نے نہ صرف5 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ بلکہ شاکر شجاع آبادی کے لیے ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفے کا اعلان کر کے اردو ادب کے علم برداروں کو آئینہ دکھا دیا
Gul Bakhshalvi
Cell: ‪+92 302 589 2786‬

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے