Ticker

6/recent/ticker-posts

انتخاب (الیکشن) پر مضمون نگاری | الیکشن پر مضمون اردو میں

انتخاب (الیکشن) پر مضمون نگاری | الیکشن پر مضمون اردو میں

انتخاب (الیکشن)
کسی بھی جمہوری ملک میں رائے عامہ کی اہم ضرورت ہے ۔انتخاب عوامی رائے کا نام ہے ۔ جمہوری سلطنت میں تمام مرکزی ، صوبائی ، شہری اور دیہاتی ادارے کے عملے ووٹ کے ذریعہ چنے جاتے ہیں ۔ اس میں رائے عامہ کو بہت زیادہ اور بنیادی اہمیت حاصل ہے ۔ چنانچہ آپ دیکھیں گے کہ ہمارا ملک سیکولراسٹیٹ ہے ۔ جمہوری حکومت ہے ۔ اس میں مرکزی حکومت کے وزیراعظم ، صوبوں کے وزرائے اعلی عوام کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ تمام وزرا ا در مبران خواہ وہ مرکزی حکومت کے ہوں یا صوبا ئی سرکار کے عوامی نمائندے ہوتے ہیں جنہیں ان کے علاقے کے لوگ منتخب کرتے ہیں ۔ اسی طرح صدرمملکت اور صوبے کے گورنر ہیں۔ خود مختار ادارتی حکومتیں جیسے میونسپل کارپوریشن کے میئر میونسپلٹی اور ڈسٹرکٹ بورڈ کے چیئر مین حضرات بھی عوام ہی کی رائے سے منتخب ہوتے ہیں۔ دیہاتی خود مختار ادارے ، گرام پنچایت اور لوکل بورڈ وغیرہ کے مکھیا، سرینچ اور پنچ دغیرہ بھی اس الیکشن کے ذریعے چنے جاتے ہیں ۔

ملک میں ہر پانچ سال پر انتخاب ہوتاہے ۔ اس میں مختلف پارٹیاں کھڑی ہوتی ہیں ۔ ہر شخص اپنے علاقے کے کسی فرد کو منتخب کرنے کے لئے ووٹ دیتا ہے۔ الیکشن ہوتا ہے اس میں ووٹ ڈالے جاتے ہیں ۔ اس پر پارٹیوں کے انتخابی نشانات ہوتے ہیں ۔ پولیس کی نگرانی میں دوٹنگ ہوتی ہے ، گورنمنٹ اور سرکارکی طرف سے پریزائیڈنگ آفیسر مقرر ہوتے ہیں ۔ ان کی مدد کے لئے دو اور آ فیسر ہوتے ہیں جو رائے دہندہ کی جانچ کرتے ہیں اور ان کی انگلی پر ایک نشان لگاتے ہیں ۔ جو علامت ہوتی ہے کہ یہ شخص ووٹ دے چکا ہے ۔ ووٹنگ کے بعد گنتی ہوتی ہے جس کا شمار زیادہ ہوتا ہے وہ عوامی نمائندہ منتخب سمجھا جاتا ہے چند منتخب نمائندے مل کر حکومت بناتے ہیں۔ اس طرح عوامی حکومت نبتی ہے۔ الیکشن میں پریزائیڈنگ افسر کی ذمہ داری اور طاقت زیادہ رہتی ہے ۔ کسی بھی ووٹر کے بدعنوانیوں پردہ سزا کر سکتا ہے۔ آج کل تقریبا دنیا کے بیشتر ممالک میں انتخاب کا طریقہ رائج ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے