Ticker

6/recent/ticker-posts

مولانا ابوالکلام آزاد کی یو م‌ پیدائش پر نظم، اردو شاعری : رئیس اعظم حیدری

مولانا ابوالکلام آزاد کی یو م‌ پیدائش پر ایک نظم پیش خدمت ہے

maulana-abul-kalam-azad-youm-e-paidaish-par-nazam-urdu-shayari-by-raees-azam-hydari
(مولانا ابوالکلام آزاد)

مولانا آزاد ہماری قوم کےسچے رہبر تھے
مرد مجاہد شیریں زباں بے باک صحافی لیڈر تھے
جتنے رہبر تھے ان سب میں خوب ذہین اوراکبر تھے
عرش بریں کے تاروں میں وہ ایک چمکتے رہبر تھے
دل کے چمن میں کردے اجالا ایسا کہاں اب رہبر ہے
دور جو کردے دل کا اندھیرا ایسا کہاں اب رہبر ہے


علم‌ کے وہ تھےایک سمندران کا ثانی کوئی نہیں
طوفاں سے لڑجاتے تھے رکھتے تھےوہ ایسے یقیں
ایسے ایسے مرد مجاہد پر کرتی ھے فخر زمیں
کتنی آنکھوں نے دیکھے ان کے اندراوصاف مبیں
بھیج دےپھرسےمیرےیارب ایسے کوئی رہبر کو
کر دے بھارت میں پیدا تو ایسے کوئی سکندر کو


زنداں میں وہ قید رھے بھی قوم کی خاطربرسوں تک
قوم کو ان پرخوب یقیں تھاکرتےنہیں تھے کوئی شک
دے نہ سکا کوئی بھی انکو علم و عمل کی راہ میں زک
کیوں نہ چبھےپھرانکی جدائی لاکھوں دلوں میں بن کے کسک
سچے رہبر تھے مولانا پیار تھا انکو بھارت سے
خوف نہیں کھاتے تھے وہ، میداں میں فرنگی طاقت سے


پیدائش مکّے میں ہوئی اور کلکتہ تھاان کا گھر
قبر ھے ان کی دلّی میں اب جامع مسجد کے باہر
ملک عدم پہنچے ہیں اب وہ خوب ھےان کی راہ سفر
مولانا کی دین و دنیا پر تھی گہری خوب نظر
عالم بھی تھے شاعربھی تھے دانشور تھے اورادیب
فیض اٹھائےمولانا سے لوگ رہے جو ان کے قریب
رئیس اعظم حیدری (کولکاتا)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے