Ticker

6/recent/ticker-posts

طنز و مزاح : دوسری شادی تحریر : محسن نقی | Tanz o Mazah Dusri Shaadi By Mohsin Naqvi

طنز و مزاح " دوسری شادی " تحریر: محسن نقی

قانون بنا ہوا ہے یا اب بنا ہے یا عملدرآمد کے لیےؑ زور دیا جا رہا ہے کہ دوسری شادی کیلیےؑ اجازت لازمی ہے ورنہ قید یا جرمانہ؟ حالانکہ پہلی شادی کے بعد ہی شوہر قید ہو جاتا ہے اور شادی کرنے کی غلطی کا جرمانہ ساری عمر بھرتا ہے اب مشکل یہ آن پڑی ہے کہ پہلی بیوی سے اجازت کسطرح لی جاےؑ ۔


دوسری شادی

میرے پاس چند تجاویز ہیں اگر مختلف شعبوں کے متاثرہ افراد ان پر عمل کریں تو یقین ہے کہ امید بر آےؑ آزمایؑش شرط ہے۔
1۔ اگر آپ ڈاکٹر ہیں تو اپنی بیوی سے کہیےؑ کہ ہسپتال میں بستر مرگ پر ایک امیر کبیر بیوہ زندگی کی آخری سانسیں لے رہی ہے دوران علاج میرے ہمدردانہ رویےؑ کا غلط مطلب لے بیٹھی حالانکہ مجھے تم جیسی بیوی اب دوبارہ ملنا نا ممکن ہے مگر وہ بضد ہے اور اظہار عشق میں کہتی ہے اب میری زندگی کے چند لمحات ہی ہیں آپ مجھ سے شادی کر لیجیےؑ اور میرے مرنے کے بعد میرے کروڑوں روپے سے جدید ہسپتال بنایؑں اور میرے بنگلوں اور کاروں کے بھی آپ ہی مالک بن جایؑں ،مجھے معلوم ہے آپ پہلی بیوی سے شدید محبت کرتے ہیں یقیننا" وہ مجھ سے زیادہ خوبصورت ہوگی میرا سب سے خوبصورت بنگلہ آپ اسی کے نام کیجیےؑ گا اور وہیں اسکے ساتھ رہیےؑ گا آپکی محبت میری محبت ہے یہ سنکر آپکی بیوی آپکو دوسری شادی کی اجازت دے دیگی شادی کے بعد آپ اس سے کہ سکتے ہیں میرے ساتھ بھی کچھ فراڈ ہو گیا یعنی نہ مرتی نہ جایؑداد اپنے نام کروا سکتا ہوں اسکے وارثوں میں بہن بھایؑ کا بھی حصہ ہے مقدمے چل رہے ہیں دیکھو کب ختم ہوں ؟

2۔ اگرآپ جج ہیں تو اپنی بیوی سے کہیں کہ ایک معصوم آدمی سے غلطی سے قتل ہو گیا جو کروڑ پتی تھا شواہد کی بنیاد پر مجھے اسے پھانسی دینی پڑی اسکی وارث کروڑ پتی بیوہ دوران مقدمہ مجھے دہاٰیؑ دینے کیلیےؑ رابطہ کرتی مگر فیصلہ اسکے شوہر کے خلاف ہی آیا اب پھانسی کے بعد روزانہ وہ میرے دفتر میں آکر بیٹھ جاتی ہے میں نے کل اسے مشورہ دیا کہ دوسری شادی کر لو کہنے لگی ایک قاتل کی بیوہ کو کون اپناےؑ گا میں نے کہا تمہارے پاس کروڑوں روپے ہیں بہت مل جایؑں گے کہنے لگی مجھے آپ جیسا منصف چاہیےؑ میرے پیروں تلے زمین نکل گیؑ میں نے غصے میں کہا تمہیں پتہ ہے میں شادی شدہ ہوں اور ہم میاں بیوی ایک دوسرے سے کس قدر پیار کرتے ہیں کہنے لگی مجھے بس ایک شریف آدمی کے سہارے کی ضرورت ہے اگر آپ کہیں تو میں آپکی بیوی سے بات کر لیتی ہوں میں اپنی ساری جایؑداد اسکے نام کر دونگی بس دو وقت کی روٹی اور اپنے رہنے کیلیےؑ ایک کمرہ میرے لیےؑ بہت ہے دولت اپنے نام کرنے کا سنکر آپکی بیوی کے دل میں لالچ آ جاےؑگا اور وہ اجازت دے دیگی بعد میں آپ کہ سکتے ہیں کہ وہ مجھ سے بھی ناراض ناراض رہتی ہے کہتی ہے تم نے میرے شوہر کو پھانسی کا حکم دیا تم ہی میرے شوہر کے قاتل ہو میں تمہیں زندگی بھر معاف نہیں کرونگی آجکل قانون کی کتابوں میں ڈھونڈ رہا ہوں کہ کیسے پیچھا چھڑاوؑں ؟

3۔ اگرآپ سیاستدان ہیں تو بیوی سے کچھ دن تک کم بات کرنے لگ جایؑں اور اسکے سامنے پریشان پریشان رہیں جب وہ بہت اصرار کرے آپکی کم گفتگو اور پریشانی کا تو اس سے کہیں میں سخت مشکل میں گرفتار ہو گیا ہوں مخالف سیاستدانوں نے سازش کے تحت ایک عورت سے میرے تعلقات استوار کرواےؑ میں سمجھا وہ عورت سیاسی ورکر بننے میرے قریب آیؑ ہے اکثر ملاقاتیں ہوتی رہیں ،تنہایؑ کی ملاقاتوں میں اس عورت نے مجھ سے پیار بھری باتیں کیں میں غلطی سے مسکراتا رہا ان ملاقاتوں کی خفیہ ویڈیوز بنا لی گیؑں اب مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے کہ 50 لاکھ دو ورنہ ویڈیوز عام کر دی جاےؑگی میں نے متعلقہ عورت سے جب رابطہ کیا اور اپنی اور تمہارے خاندان کی عزت کا واسطہ دیا تو وہ بولی یہ سازش دم توڑ جاےؑگی اگر تم مجھ سے شادی کر لو میں نے صاف انکار کیا تو کہنے لگی پھر زمانے میں بدنام ہونے کی تیاری کرو میں تمہاری سیاسی زندگی کو ختم کر دونگی اور عدالت سے بھی رجوع کرونگی اب بتاوؑ میں کیا کروں ایک طرف سیاسی مستقبل اور دوسری طرف ہم سب کی خاندانی عزت ،میں تو خودکشی کرلونگا وہ یہ سب سنکر پریشان ہوگی اور کہے گی چلیں آپ ابھی اس سے نکاح تو کریں بعد میں اسکو چھوڑ دیں بس ہو گیا پلان آپکا کامیاب ،شادی کے بعد آپ بیوی سے کہ سکتے ہیں کہ دوسری بیوی ایک جنرل کی بیٹی ہے میں تو نہ جمہوریت کا رہا نہ آمریت کا رہا ؟

4۔ اگر آپ بینک کے کلرک/کیشیؑر ہیں تو کسی دن دفتر سے آکر بیوی سے کہیں کے تم بچوں کو لیکر اپنی امی کے گھر چلی جاوؑ پولیس کسی بھی وقت چھاپا مارے گی اور مجھے گرفتار کر کے لے جاےؑ گی وہ پوچھے گی مگر کیوں؟ تو بہت زیادہ پریشان ہوتے ہوےؑ بتایؑں کہ ایک شخص مجھ سے جعلی چیک کیش کروا کر لےگیا جو 50 لاکھ کا تھا انکوایؑری ہویؑ اور مجھے قصوروار ٹھرایا گیا اب یا تو میں بینک کا 50 لاکھ پورا کروں یا ساری زندگی جیل میں گزار دوں، اوپر سے دوست الٹے سیدھے مشورے دے رہے ہیں بینک کے ایک دوست کی چچا ذات بہن ہے جو کینسر کی آخری اسٹیج پر ہے میرا دوست کہتا ہے کہ میں اس سے نکاح کر لوں تو اسکے گھر والے 50 لاکھ دے دینگے اور گاڑی بنگلہ بھی دینگے میں نے کہا میری بیوی دوسری شادی کا صدمہ برداشت نہیں کرسکےگی اب تم ہی بتاوؑ میں کیا کروں؟ بیوی کہے گی کہ کینسر کی مریضہ ہے تو زیادہ نہیں جیےؑ گی آپ اس سے دوسری شادی کر لیں یوں آپکو دوسری شادی کی اجازت مل جاےؑگی شادی کے بعد آپ پہلی بیوی سے کہ دیں کمبخت اچھے علاج سے دوسری بیوی ٹھیک ہو گییؑ میں نے اس سے طلاق کی بات کی تھی مگر اب وہ کہتی ہے یا تو 50 لاکھ واپس کرو یا ساری زندگی میرے ساتھ رہنا ہوگا؟

دوستوں یہ وہ نایاب نسخے ہیں جنکو استعمال کرکے پہلی بیوی سے دوسری شادی کی اجازت لی جا سکتی ہے دوسرے شعبوں کے افراد اسی سے ملتی جلتی تراکیب کا استعمال کر کے شافی علاج پا سکتے ہیں بس تھوڑی عقل اور صبر سے کام لینا ہوگا
طنزومزاح " دوسری شادی " تحریر : محسن نقی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے