Ticker

6/recent/ticker-posts

مرزا غالب کی حالاتِ زندگی | غالب کا زندگی نامہ Biography of Mirza Ghalib

مرزا غالب کی حالاتِ زندگی | غالب کا زندگی نامہ Biography of Mirza Ghalib

ہیں اور بھی دنیا میں سخنور بہت اچھے
کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور

آج دنیا کے مشہور ترین شاعر مرزا اسد اللہ غالب کا یوم پیدائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

"غالب کا زندگی نامہ"
نام : مرزا اسد اللّٰہ بیگ
عرف : مرزا نوشہ
خطابات : نجم الدولہ. دبیرالملک نظام جنگ
تخلص : اسد. غالب (نواب اکبر علی خان عرشی زادو نے دیوانِ غالب نسخہ عرشی زادو میں استدلال کیا ہے کہ مرزا غالب نے ١٨١٦ء بمطابق ١٢٢٣ ھجری میں اسد تخلص ترک کرکے غالب تخلص اختیار کیا تھا)
تاریخِ ولادت : ٨ رجب ١٢١٢ ھجری، بمطابق ٢٧، دسمبر ١٧٩٧ عیسوی، طلوع صبح، روز یکشُنبہ
مقامِ ولادت : آگرہ (اکبرآباد)
والد : مرزا عبداللہ بیگ خاں عرف مرزا دولھا۔
والدہ : عزّر النساء بیگم دختر خواجہ غلام حسین خاں (جن کا شمار شہر کے عمائدین اور امراء میں ہوتا تھا)۔
جد : غالب کے دادا قوقان بیگ ماوراءالنہر سے شاہ عالم کے دور میں ہندوستان آئے۔
قومیت : ترک سلجوقی
بھائی : غالب کے ایک دو سال چھوٹے بھائی مرزا یوسف خاں تھے جو ایام جوانی میں مجنون ہو کر ١٨٥٧ء میں انتقال کر گئے تھے۔

شریک حیات : امراؤ بیگم دختر نواب الہی بخش۔
غالب کی عمر شادی کے وقت ١٣ برس اور بیگم کی عمر گیارہ برس تھی. غالب لکھتے ہی. "٧، رجب ١٢٢٥ ھجری کو میرے واسطے حکم دوام حبس صادر ہوا. ایک بیڑی (بیوی) میرے پانوں میں ڈال دی اور دلّی شہر کو زندان مقرر کیا اور مجھے اس زندان میں ڈال دیا." امراؤ بیگم نے غالب کے انتقال کے ایک سال بعد ١٨٧٠ء میں اس دار فانی سے کوچ کیا۔
اولاد : سات اولادیں پیدا ہوئیں لیکن کسی کی عمر ١٥ مہینے سے زیادہ نہ ہوئی۔
سکونت : غالب نے زندگی کے پہلے تیرہ برس آگرہ میں گزارے اور ١٤ برس کے تھے جب دلّی میں مستقل سکونت اختیار کی. دلّی میں آپ کا قیام قریب ساٹھ برس تھا. غالباً کبھی کوئی مکان نہیں خریدا ہمیشہ کرائے کے مکان میں رہے. ایک مدت تک میاں کالے صاحب کے مکان میں بغیر کرائے کے بھی رہے۔
شکل و صورت : لانبا قد، چوڑا چکلا ہاڑ، سڈول اکہرا جسم، بجرے بھرے ہاتھ پاؤں، کتابی چہرہ، کھڑا نقشہ، چوڑی پیشانی، ناک کی کاٹھی اونچی، رخسار کی ہڈیاں ابھری ہوئی، بادامی آنکھیں، گھنی لمبی پلکیں، کان لمبے اور سرخ و سپید رنگ۔
غالب عنفوان شباب میں دلّی کے حسین اور خوش رو لوگوں میں شمار کئے جاتے۔
مسافرت : غالب نے زندگی میں سفر بہت کم کئے. آگرہ اور دلی کئی بار آئے، ایک بار میرٹھ دو بار رام پور کا سفر کیا. فیروز پور اور بھرت پور بھی گئے.کان پور۔لکھنو۔بنارس۔پٹنہ،مرشد آباد،کلکتہ وغیرہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملازمت :

غالب نے عمر بھر انگریز سرکار کی ملازمت نہ کی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لباس و پوشاک :
گھر پر دہلی کے شرفاء کا لباس ہوتا یعنی انگرکھا یا الفی گریبان کا کرتا. اور بر کا پاجامہ. ململ کی ہلکی ٹوپی. سردی میں گرم کپڑے کا کلی دار پاجامہ اور مرزئی پہنتے تھے.باہر جاتے تو کرتا، تنگ مہری کا پاجامہ کرتے پر صدری اور کسی بھاری اور قیمتی کپڑے کی قبا۔پاؤں میں گتھیلی جوتی، ہاتھ میں عصا، جس کی شام پر لکھا تھا مرزا اسد اللہ الغالب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تعلیم و تربیت

غالب کی والدہ پڑھی لکھی خاتون تھی۔ابتدائی تعلیم انہی سے حاصل کی۔آگرہ میں مولوی اعظم سے۔عبدالصمد پارسی نژاد سے فارسی کی تعلیم حاصل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

غالب کی پسندیدہ خوراک

نہار منہ باداموں کی ٹھڈائی سے دن کا آغاز کرتے تھے
دوپہر اور رات کے کھانے میں گوشت کا ناغہ نہیں ہوتا تھا گوشت میں چنے کی دال بہت ہی پسند تھی جس کو شادی کے بعد چونکہ بگیم کو پسند نہیں تھی اس لئے اُس کو چھوڑنا پڑا۔

بکرے اور دمبے کا گوشت،پرندوں میں مُرغ،کبوتر اور بٹیر بہت پسند تھے
پھلوں میں انگور اور آم پسند تھے - ایک دفعہ آم کے موسم میں نواب علاءالدین احمد خاں نے انہیں لوہارو آنے کی دعوت دی تو انہوں نے مذاق میں لکھا کہ میں اندھا ہوں کہ اس موسم میں دہلی چھوڑ کر لوہارو جاؤں- اُس ویرانے میں نہ آم نہ انگور نہ کوئی اور لُطف نا صاحب ! آج کل نہیں آ سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1261 ھ ایک یادگار مشاعرہ میں شرکت کی

اس مشاعرے میں ان شعراء نے اپنا کلام سنایا:- 1۔ مرزا فخرو رمز 2۔ شیخ محمد ابراہیم ذوق۔3 مرزا اسداللہ خاں غالب۔4 حکیم مومن خاں مومن 5۔ حافظ عبدالرحمٰن احسان 6۔ صدرالدین آزردہ 7۔ نواب مرزا خاں داغ دہلوی 8۔ نواب مصطفٰی خاں شیفتہ۔9 مرزا قادر بخش صابر۔10 امام بخش صہبائی۔11 سید ظہیر الدین حسین خاں ظہیر 12۔ حکیم آغا خاں عیش دہلوی 13۔مرزا رحیم الدین حیا 14۔ زین العابدین خاں عارف - غالب کے بھانجے 15۔ مرزا غلام نصیرالدین قناعت 16 نواب ضیاء الدین احمد خاں نیر، رخشاں 17۔ مرزا پیارے رفعت 18۔نواب علاءالدین خاں علائی 19۔مرزا کریم الدین رسا 20۔مرزا قربان علی بیگ سالک21۔ مرزا رحیم الدین ایجاد22۔ عباس علی خاں بیتاب23۔ مرزا فخرالدین حشمت 24۔ بال مکند حضور 25۔ غلام محی الدین اشکی 26 قاضی نجم الدین برق 27 مرزا منجھلے فسوں 2 میر صاحب 29 مرزا جمعیت شاہ ماہر 30 جارج پیس شور 31محمد عسکری نالاں 32الگزنر ہیڈلے آزاد 33 میر شجاعت علی تسلی 34 محمد حسین تائب 35 غلام رسول شوق 36 میر حسین تسکین 37 خواجہ غلام حسین بیدل38 منشی محمد علی تشنہ 39 محمد حسین بسمل 40 میر بہادر علی حزیں 41 محمد حسین بسمل (42) مرزا حاجی بیگ شہرت (43) باقر علی جعفری (44) محمد عبدالعزیز عزیز (45) نوازش حسین خاں تنویر (46) حکیم سکھا نند رقم (47) خواجہ معین الدین یکتا (4 حکیم سید محمد تعشق تعشق (49) شیخ نیاز احمد جوش (50) محمود جان اوج (51) میر حسین تجلی - میرتقی میر کے پوتے (52) محمد جعفر تابش (53) مرزا کامل بیگ کامل (54) تمکین (55) عبدالعلی قلق (56) میاں عاشق عاشق (57) غلام احمد تصویر (5 عبدالقادر بیدل (59) اوج (60) مرزا علی بیگ نازنین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

غالب کی خط و کتابت

ان شعراء و ادباء سے 1847ء سے 1869ء کے درمیان غالب کی خط و کتابت ہوتی رہی، مرزا ہرگوپال تفتہ 2 منشی نبی بخش حقیر، منشی جواہر سنگھ جواہر، محمد زکریا خاں زکی، منشی عبداللطیف، عبدالحق، سعدالدین خاں شفق، قاضی عبدالجلیل جنون، سید بدرالدین احمد کاشف المعروف بہ فقیر، نواب یوسف مرزا، شاہ عالم، سید غلام حسنین قدر بلگرامی، یوسف علی خاں ناظم، حکیم غلام غوث، نجف خاں بابو ہرگوبند سہائے نشاط، میر مہدی مجروح، مرزا شہاب الدین، احمد ثاقب، چودھری عبدالغفور سرور، نواب زین الدین خاں بہادر عرف کلن میاں، علاءالدین خاں علائی، مرزا حاتم علی مہر، منشی شیو نرائن آرام، میر افضل علی عرف میرن صاحب، غلام غوث خاں بے خبر، مہاراجہ سردار سنگھ والی بیکانیر، محمد نعیم آزاد صاحب، عالم مارہروی، نواب حسین مرزا، ذوالفقارالدین حیدر خاں، میاں داد خاں سیاح، احمد حسن قنوجی، منشی محمد ابراہیم خلیل، منشی سخاوت حسین، قاضی عبدالرحمٰن تحسین، حکیم سید احمد حسن مودودی، عباس رفعت، قاضی محمد نورالدین حسین فائق، مفتی محمد عباس، نواب ضیاءالدین احمد خاں نیر، رخشاں،منشی نولکشور، میر سرفراز حسین، مرزا عباس بیگ، محمود مرزا، منشی حبیب اللہ ذکا، نواب میر غلام باہا خاں، مردان علی خاں رعنا، میر بندہ علی خاں عرف مرزا امیر، نواب امین الدین احمد خاں، مرزا قربان علی بیگ خاں سالک، منشی سیل چند، عبدالرزاق شاکر، حکیم غلام مرتضٰی خاں، سید سجاد مرزا، سید فرزند احمد صفیر بلگرامی، میر ولات علی خاں، نواب کلب علی خاں، ماسٹر پیارے لال آشوب، حکیم غلام رضا خاں، حکیم ظہیرالدین خاں، مرزا شمشاد علی بیگ رضوان، ضیاءالدین احمد خاں ضیاء، محمد محسن صدرالصدور، نواب میر ابراہیم علی خاں وفا، مولوی نغمان احمد، سید محمد عباس علی خاں بیتاب، فرقانی میرٹھی، محمد حسین خاں، شہزادہ بشیرالدین توفیق، مولانا احمد حسین مینا مرزا پوری، مرزا باقر علی خاں کامل، شاہ فرزند علی صوفی منیری، منشی ہیرا چند،بہاری لال مشتاق، مظہر علی،شیخ لطیف احمد بلگرامی (75) میر سرفراز حسیب (76) تفضل حسین خاں (77) خلیفہ احمد علی،احمد رامپوری (7 مرزا رحیم بیگ (79) عزیز صفی پوری (80) یوسف علی خاں عزیز (81) منشی غلام بسمل اللہ (82) مرزا امیرالدین خاں فرخ مرزا (83) مولوی کرامت علی (84) حکیم محب علی (85) میر احمد حسین میکش (86) منشی کیول رام ہوشیار (87) منشی ہیرا سنگھ (8 مولوی عبدالغفور خاں نساخ (89) منشی سید اسمٰعیل منیر شکوہ آبادی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مرزا اسداللہ خاں غالب کے چند ایک شاگرد

(1) آرام، منشی شیو نرائن (2) آذر، نواب ذوالفقار علی خاں (3) آشوب، رائے بہادر ماسٹر پیارے لال (4) آگاہ، نواب سید محمد رضا دہلوی معروف بہ احمد مرزا (5) احسن، حکیم مظہر حسن خاں رامپوری (6) اخگر، فتح یاب خاں رامپوری (7) ادیب، مولوی سیف الحق دہلوی ( اسمٰعیل، مولوی محمد اسمٰعیل میرٹھی (9) انور، سید شجاع الدین عرف اُمراؤ مرزا دہلوی (10) غلام، منشی غلام اللہ (11) بیتاب، عباس علی خاں (12) بیدل، حبیب الرحمٰن (13) بے صبر، لالہ بالمکند سکندرآبادی (14) پیرجی، قمر الدین دہلوی (15) تپش، مولوی سید مدد علی (16) تفتہ، منشی ہرگو پال (17) توفیق، محمد بشیرالدین (1 ثاقب، نواب شہاب الدین احمد خاں (19) جنون، قاضی عبدالجمیل (20) جوہر، حکیم معشوق علی خاں شاہجانپوری (21) جوہر، جواہر سنگھ دہلوی (22) حالہ، خواجہ الطاف حسین (23) حباب، پنڈت اُمراؤ سنگھ لاھوری (24) حزیں، میر بہادر علی دہلوی (25) حقیر، منشی نبی بخش (26) خضر، مرزا خضر سلطان (27) خورشید، خورشید احمد (2 ذکاء، مولوی حبیب اللہ خاں (29) رابط، دربھگہ (30) راضی، بہاری لال جی اکبرآبادی (31) رسوا، شیخ عبدالحمید غازی پوری (32) رضوان، مرزا شمشاد علی بیف (33) رضوان، نواب رضوان علی خاں (34) رعنا، نواب مُراد علی خاں (35) رنج، حکیم محمد فصیح الدین میرٹھی (36) رنجور، نواب علی بخش خاں (37) روشن، دیوان روشن لال دہلوی (3 ذکی، حافظ سید محمد ذکریا خاں دہلوی (39) سالک، مرزا قربان علی بیگ (40) سجاد، نواب سید سجاد مرزا دہلوی (41) سخن، خواجہ محمد فخرالدین حسین دہلوی (42) سرور، چودھری عبدالغفور مارہروی (43) سروش، عبدالوہاب خاں رامپوری (44) سوزاں، حبیب الدین احمد سہارنپوری (45) سیاح، میاں داد خاں اوررنگ آبادی (46) شاداں، مرزا حسن علی خاں دہلوی (47) شائق، خواجہ فیض الدین عرف خواجہ حیدر خاں، ڈھاکہ (4 شوخی، نادر شاہ خاں رامپوری (49) شاکر، مولوی عبدالرزاق اکبرآبادی (50) عالم، شاہ عالم مارہروی (51) شفق، نواب سعدالدین احمد خاں (52) شیفتہ، نواب محمد مصطفٰی خان دہلوی (53) صوفی منیری، شاہ جلیل الرحمٰن حسین عرف شاہ فرزند علی (54) صوفی، حکیم محمد علی نجیب آبادی (55) صفیر، سید فرزند احمد بلگرامی (56) صادق، عزیز،محمد عزیز الدین دہلوی (57) طرار، میرزا سرفراز حسین (5 ظفر، سراج الدین بہادر شاہ ثانی (59) ظہیر، لالہ پیارے لال (60) طالب، مرزا سعیدالدین احمد خاں دہلوی (61) عارف، نواب زین العابدین خاں دہلوی (62) عاشق، محمد عاشق حسین خاں اکبرآبادی (63) عاشق، ماسٹر شنکر دیال اکبرآبادی (64) عاشق، منشی محمد اقبال حسین دہلوی (65) عاقل، محمد رضا علی خاں رامپوری (66) عالم، شاہ عالم (67) عالم، میر عالم علی خاں (6 عزیز، مرزا یوسف علی خاں (69) علائی، نواب علاءالدین خاں (70) فنا، حکیم میر احمد حسن (71) قدر، سید غلام حسین بلگرامی (72) سالک، کاشف، سید بدرالدین احمد دہلوی (73) کامل، مرزا باقر علی خاں دہلوی (74) کرامت، سید شاہ کرامت حسین ہمدانی گیاوی (75) محو، نواب غلام حسین خاں دہلوی (76) مجروع، میر مہدی دہلوی (77) مداح، سوزاں،شیخ محمد صادق (7 مشتاق، منشی بہاری لال دہلوی (79) مفتوں، پنڈت لچھمی نرائن (80) مقصود، سید مقصود عالم رضوی (81) منشی، منشی سیل چند دہلوی (82) مونس، پنڈت شیوجی رام (83) میکش، میر احمد حسین دہلوی (84) میکش، میر ارشاد احمد دہلوی (85) ناظم، نواب ناظم علی خاں رامپوری (86) نامی، منشی شیو دیبی دیال (87) نشاط، ہرگوبند سہائے ماتھر (8 نیئر، نواب ضیاءالدین خاں دہلوی (89) وفا، نواب ابراہیم علی خاں (90) ولی، مولوی امو خاں دہلوی (91) ہشیار، کیول رام (92) رمزر، مرزا فخروالدین معروف بہ میرزا فخرو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تصانیفِ غالب

درفش کاویانی ()،لاھور، مطبوعات یادگار غالب،پنجاب یونیورسٹی، 1969ء، 294 ص ()
فالنامہ (1876ء-8 صفحات)دہلی
دعائی صباح ()،لکھنؤ،مطبع نولکشور، ت ن،26 ص (فارسی مثنوی)
غالب نے یہ مثنوی اپنے بھانجے میرزا عباس بیگ اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر.لکھنؤ کی فرمائش پر لکھی
سبد باغِ دودر (کتابت 7 جولائی 1870ء میں مکمل ہوئی) (فارسی تصانیف)

مخطوطات:

1: قلمی نسخہ پروفیسر سید وزیر حسن عابدی،صدر شعبہ فارسی و عربی دہلی یونیورسٹی
قاطع برہان ()،لکھنؤ،مطبع نولکشور، 1862ء، 97 ص (فارسی تصانیف)
دستنبو ()،مطبع مفید خلائق، نومبر 1858ء،88 ص (فارسی تصانیف) ناشر، 1865ء (1871ء-) ناشر، 1871ء ()
تیغِ تیز () اکمل المطابع، 1867ء (اُردو تصانیف)
مہر نیم وز () فخرالمطابع، 1271 ھ، 116 ص (فارسی تصانیف)
غالب نامہ () مطبع محمدی.دہلی، 16 اگست 1865ء (اُردو تصانیف)
پنچ آہنگ () مطبع سلطانی، 4 اگست 1849ء، (فارسی تصانیف)،دہلی،مطبع داراسلام، اپریل 1853ء

مخطوطات:- (1) ہارڈنگ لائبری.دہلی (2) رضا لائبریری.رامپور
دیوانِ اُردو() سیّدالمطابع، اکتوبر 1841ء، 108 ص (شاعری)
(مئی 1847ء- 1159 اشعار) مطبع دادالسلام .دہلی (29 جولائی 1861ء-88 صفحات 1796 اشعار) مطبع احمدی.دہلی () (جون 1862ء-104 صفحات 11796اشعار) مطبع نظامی .کانپور(1863ء- - 146صفحات) مطبع مفید خلائق.آگرہ (1873ء -103 صفحات) نولکشور پریس.لکھنؤ(1877ء -103 صفحات) نولکشور پریس.لکھنؤ (1882ء - 72 صفحات) مطبع میسور پریس .دہلی (1883ء - 103 صفحات) نولکشور.لکھنؤ (1887ء -84 صفحات) مطبع نامی .لکھنؤ (1887ء - ) مطبع منشی نولکشور .کانپور (1901ء -72 صفحات) مطبع نامی .لکھنؤ (1903ء - 104 صفحات) مطبع منشی نولکشور (1905ء - 103 صفحات) مطبع مفید عام پریس .لاہور (1912ء - 104 صفحات) مطبع مفید عام پریس .لاہور (1914ء -120 صفحات) مطبع مجیدی .کانپور (1914ء - 116 صفحات) مطبع نامی .لکھنؤ (1914ء - 104صفحات) مطبع منشی نولکشور (1919ء - 122 صفحات) مطبع مفید پریس .لاہور (1919ء - 353 صفحات) مطبع گلزارِ محمدی اسٹیم پریس .لاہور (دیوانِ غالب -نسخۂ حمیدیہ 1921ء - 145+342 صفحات) مطبع مفیر عام اسٹیم پریس .آگرہ (دیوانِ غالب - نسخۂ حمیدیہ 1921ء - 24+ 342 صفحات)
قادرنامہ (1864ء-) (اُردو تصانیف)

مخطوطات:- (1) رضا لائبریری. رامپور
اُردوے معلٰے (Urdu i Mualla) اکمل المطابع، 6 مارچ 1869ء، صفحات (خطوط - اُردو تصانیف)
اُردوے معلٰی (6 مارچ 1869ء-)اکمل المطابع(11 فروری 1891ء-) اکمل المطابع (اپریل 1899ء-56 صفحات)مطبع مجتبائی.دہلی (1927ء ) ناشر، (رام نرائن لعل بُک سیلر.الہ آباد، 1952ء، صفحات 438 + 94 ()
عودِ ہندی (27 اکتوبر 1868ء-)مطبع مجتبائی.میرٹھ (خطوط - اُردو تصانیف)
نادرات غالب (1949ء-) (اُردو تصانیف)
نکاتِ غالب و رقعاتِ غالب (فروری 1867ء-)
سبد چین (اگست 1867ء-)مطبع محمدی (اپریل 1938ء--807 اشعار)مکتبہ جامعہ لمٹیڈ.دہلی (فارسی تصانیف)
کلیاتِ نظمِ فارسی (1845ء-506 صفحات 6672 اشعار)مطبع داداسلام.دہلی (1863ء- 10424 اشعار)مطبع نولکشور. (فارسی تصانیف)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مرزا غالب کے منتخب کلام

ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے
تمہیں کہو کہ یہ انداز گفتگو کیا ہے

نہ شعلہ میں یہ کرشمہ نہ برق میں یہ ادا
کوئی بتاؤ کہ وہ شوخ تند خو کیا ہے

یہ رشک ہے کہ وہ ہوتا ہے ہم سخن تم سے
وگرنہ خوف بد آموزی عدو کیا ہے

چپک رہا ہے بدن پر لہو سے پیراہن
ہمارے جیب کو اب حاجت رفو کیا ہے

جلا ہے جسم جہاں دل بھی جل گیا ہوگا
کریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے

رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائل
جب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے

وہ چیز جس کے لیے ہم کو ہو بہشت عزیز
سوائے بادۂ گلفام مشک بو کیا ہے

پیوں شراب اگر خم بھی دیکھ لوں دو چار
یہ شیشہ و قدح و کوزہ و سبو کیا ہے

رہی نہ طاقت گفتار اور اگر ہو بھی
تو کس امید پہ کہیے کہ آرزو کیا ہے

ہوا ہے شہہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا
وگرنہ شہر میں غالبؔ کی آبرو کیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لازم تھا کہ دیکھو مرا رستہ کوئی دِن اور
تنہا گئے کیوں؟ اب رہو تنہا کوئی دن اور

مٹ جائےگا سَر،گر، ترا پتھر نہ گھِسے گا
ہوں در پہ ترے ناصیہ فرسا کوئی دن اور

آئے ہو کل اور آج ہی کہتے ہو کہ ’جاؤں؟‘
مانا کہ ھمیشہ نہیں اچھا کوئی دن اور

جاتے ہوئے کہتے ہو ’قیامت کو ملیں گے‘
کیا خوب! قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور

ہاں اے فلکِ پیر! جواں تھا ابھی عارف
کیا تیرا بگڑ تا جو نہ مرتا کوئی دن اور

تم ماہِ شبِ چار دہم تھے مرے گھر کے
پھر کیوں نہ رہا گھر کا وہ نقشا کوئی دن اور

تم کون سے ایسے تھے کھرے داد و ستد کے
کرتا ملکُ الموت تقاضا کوئی دن اور

مجھ سے تمہیں نفرت سہی، نیر سے لڑائی
بچوں کا بھی دیکھا نہ تماشا کوئی دن اور

گزری نہ بہرحال یہ مدت خوش و ناخوش
کرنا تھا جواں مرگ گزارا کوئی دن اور

ناداں ہو جو کہتے ہو کہ کیوں جیتے ہیں غالب
قسمت میں ہے مرنے کی تمنا کوئی دن اور

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


حیراں ہوں، دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو مَیں
مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو مَیں

چھوڑا نہ رشک نے کہ ترے گھر کا نام لوں
ہر اک سے پُو چھتا ہوں کہ “ جاؤں کدھر کو مَیں“

جانا پڑا رقیب کے در پر ہزار بار
اے کاش جانتا نہ تری رہ گزر کو مَیں

ہے کیا، جو کس کے باندھیے میری بلا ڈرے
کیا جانتا نہیں ہُوں تمھاری کمر کو مَیں

لو، وہ بھی کہتے ہیں کہ ’یہ بے ننگ و نام ہے‘
یہ جانتا اگر، تو لُٹاتا نہ گھر کو مَیں

چلتا ہوں تھوڑی دُور ہر اک تیز رَو کے ساتھ
پہچانتا نہیں ہُوں ابھی راہبر کو مَیں

خواہش کو احمقوں نے پرستش دیا قرار
کیا پُوجتا ہوں اس بُتِ بیداد گر کو مَیں

پھر بے خودی میں بھول گیا راہِ کوئے یار
جاتا وگرنہ ایک دن اپنی خبر کو مَیں

اپنے پہ کر رہا ہُوں قیاس اہلِ دہر کا
سمجھا ہوں دل پذیر متاعِ ہُنر کو میں

غالبؔ خدا کرے کہ سوارِ سمندرِ ناز
دیکھوں علی بہادرِ عالی گُہر کو میں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


تپِش سے میری، وقفِ کش مکش، ہر تارِ بستر ہے
مِرا سر رنجِ بالیں ہے، مِرا تَن بارِ بستر ہے

سرشکِ سر بہ صحرا دادہ، نورالعینِ دامن ہے
دلِ بے دست و پا اُفتادہ بر خوردارِ بستر ہے

خوشا اقبالِ رنجوری ! عیادت کو تم آئے ہو
فروغِ شمع بالیں، طالعِ بیدارِ بستر ہے

بہ طوفاں گاہِ جوشِ اضطرابِ شامِ تنہائی
شعاعِ آفتابِ صبحِ محشر تارِ بستر ہے

ابھی آتی ہے بُو، بالش سے، اُس کی زلفِ مشکیں کی
ہماری دید کو، خوابِ زلیخا، عارِ بستر ہے

کہوں کیا، دل کی کیا حالت ہے ہجرِ یار میں، غالب!
کہ بے تابی سے ہر یک تارِ بستر، خارِ بستر ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ﺩﻝ ﮨﯽ ﺗﻮ ﮨﮯ ﻧﮧ ﺳﻨﮓ ﻭ ﺧﺸﺖ ﺩﺭﺩ ﺳﮯ ﺑﮭﺮ ﻧﮧ
ﺁﺋﮯ ﮐﯿﻮﮞ
ﺭﻭﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﮨﻢ ﮨﺰﺍﺭ ﺑﺎﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﮨﻤﯿﮟ ﺳﺘﺎﮮ ﮐﯿﻮﮞ

ﺩﯾﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺣﺮﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺳﺘﺎﮞ ﻧﮩﯿﮟ
ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﯿﮟ ﺭﮦ ﮔﺰﺭ ﭘﮧ ﮨﻢ ﻏﯿﺮ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﭨﮭﺎﺋﮯ ﮐﯿﻮﮞ

ﺟﺐ ﻭﮦ ﺟﻤﺎﻝ ﺩﻟﻔﺮﻭﺯ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﮩﺮ ﻧﯿﻤﺮﻭﺯ
ﺁﭖ ﮨﯽ ﮨﻮ ﻧﻈﺎﺭﮦ ﺳﻮﺯ ﭘﺮﺩﮮ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﮧ ﭼﮭﭙﺎﺋﮯ ﮐﯿﻮﮞ

ﺩﺷﻨۂ ﻏﻤﺰﮦ ﺟﺎﮞ ﺳﺘﺎﮞ ﻧﺎﻭﮎ ﻧﺎﺯ ﺑﮯ ﭘﻨﺎﮦ
ﺗﯿﺮﺍ ﮨﯽ ﻋﮑﺲ ﺭﺥ ﺳﮩﯽ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺗﯿﺮﮮ ﺁﺋﮯ ﮐﯿﻮﮞ

ﻗﯿﺪ ﺣﯿﺎﺕ ﻭ ﺑﻨﺪ ﻏﻢ ﺍﺻﻞ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺍﯾﮏ ﮨﯿﮟ
ﻣﻮﺕ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺁﺩﻣﯽ ﻏﻢ ﺳﮯ ﻧﺠﺎﺕ ﭘﺎﮮ ﮐﯿﻮﮞ

ﺣﺴﻦ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﭘﮧ ﺣﺴﻦ ﻇﻦ ﺭﮦ ﮔﺌﯽ ﺑﻮ ﺍﻟﮩﻮﺱ
ﮐﯽ ﺷﺮﻡ
ﺍﭘﻨﮯ ﭘﮧ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﮨﮯ ﻏﯿﺮ ﮐﻮ ﺁﺯﻣﺎﮮ ﮐﯿﻮﮞ

ﻭﺍﮞ ﻭﮦ ﻏﺮﻭﺭ ﻋﺰ ﻭ ﻧﺎﺯ ﯾﺎﮞ ﯾﮧ ﺣﺠﺎﺏ ﭘﺎﺱ ﻭﺿﻊ
ﺭﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﻣﻠﯿﮟ ﮐﮩﺎﮞ ﺑﺰﻡ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺑﻼﺋﮯ ﮐﯿﻮﮞ

ﮨﺎﮞ ﻭﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﺧﺪﺍ ﭘﺮﺳﺖ ﺟﺎﺅ ﻭﮦ ﺑﮯ ﻭﻓﺎ ﺳﮩﯽ
ﺟﺲ ﮐﻮ ﮨﻮ ﺩﯾﻦ ﻭ ﺩﻝ ﻋﺰﯾﺰ ﺍﺱ ﮐﯽ ﮔﻠﯽ ﻣﯿﮟ
ﺟﺎﮮ ﮐﯿﻮﮞ

ﻏﺎﻟﺐؔ ﺧﺴﺘﮧ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﮐﻮﻥ ﺳﮯ ﮐﺎﻡ ﺑﻨﺪ ﮨﯿﮟ
ﺭﻭﺋﯿﮯ ﺯﺍﺭ ﺯﺍﺭ ﮐﯿﺎ ﮐﯿﺠﯿﮯ ﮨﺎﺋﮯ ﮨﺎﺋﮯ ﮐﯿﻮﮞ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مرزا غالب کی فارسی شاعری کی تشریح


شعلہ چکد غم کرا، گل شگف مزد کو
شمع شبستانیم، باد سحر گاہیم

(میں گویا شمع شبستانی ہوں کہ اس میں سے شعلے جھڑتے ہیں مگر کسی کو اس کے ساتھ ہمدردی نہیں اور گویا میں باد سحر گاہی ہوں جو پھول کھلاتی ہے اس کی اجرت کوئی نہیں ادا کرتا)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دعوے اور بود دلیل بدیہی
خندہء دنداں نما بحسن گہر زد
(معشوق موتی پر اس طرح ہنسا کہ اس کے دانت نظر آنے لگے۔ پس اس کا خندہ اس بات کا دعوہ ہے کہموتی کی کچھ حقیقت میرے دانتوں کے سامنے نہیں۔ اور اس دعوے کی دلیل اس کا خندہء دنداں نما ہے۔ اس کے دانتوں کا سب پہ ظاہر ہونا یہی اس بات کی دلیل ہے کہ موتی اس کے دانتوں کے سامنے کچھ حقیقت نہیں رکھتے)

بلبل بچمن بنگر و پروانہ بہ محفل
شوق ست کہ در وصل ہم آرام ندارد
(شوق کو وصل میں بھی آرام نصیب نہیں، اسی لیے نہ بلبل کو چمن میں آرام ہے اور نہ پروانے کو شمع کی موجودگی میں قرار ہے)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاد از عدو نیارم و اینہم ز دور بینی ست
کاندر دلم گذشتن با دوست ہم نشینی ست
(میں جو رقیب کا خیال دل میں نہیں لاتا یہ دور بینی کی بات ہے کیوں کہ میرے دل میں ہر وقت دوست رہتا ہے، اگر رقیب کا خیال دل میں آئے گا تو گویا رقیب دوست کے ساتھ ہم نشیں ہو جائے گا)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاداشِ ہر وفا بجفائے دگر کُند
غالب ببیں کہ دوست چساں میدہد عوض

غالب ہر اک وفا کے صلے میں جفا نئی
دیتا ہے کس کمال سے وہ مہرباں عوض

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بشکریہ خالد محمود

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے