Ticker

6/recent/ticker-posts

حروف کی اقسام | حرف کی تعریف | حروف کی کتنی قسمیں ہیں | حروف کی مثالیں

حروف کی اقسام | حرف کی تعریف | حروف کی کتنی قسمیں ہیں | حروف کی مثالیں

حرف کیا ہے؟ حروف کی تعریف

حروف کی اقسام، حرف کی تعریف،حروف کی کتنی قسمیں ہیں،حروف کی مثالیں، حروف تہجی کی تعریف ان سوالات اور ان سے ملتے جلتے بے شمار سوالات بہار بورڈ، بہار مدرسہ بورڈ، سی بی ایس سی،این سی ای آر ٹی،CTET NET PAT BTET اور دیگر سبھی طرح کے امتحانات میں اردو کے سوالوں میں اکثر ہی پوچھے جاتے ہیں۔ یہاں پر حروف تہجی اور حروف کے اقسام سے متعلق اہم معلومات فراہم کرائے جا رہے ہیں جو طلباء و طالبات کے لئے بے حد مفید ثابت ہوں گے۔

حرف کیا ہے؟ حرف وہ ہوتاہے جو نہ تو کسی کا نام ہو اور نہ ہی کسی مصدر سے مشتق ہو بلکہ یہ دوسرے حکمات کے ساتھ مل کر معنی دیتے ہیں۔ حرف کے غیر اسم اور فعل دونوں ہیں۔ جیسا کہ وہ کام پر گیا، اگر تم محنت کرتے تو کامیاب ہو جاتے۔ ان میں سے پر اور اگر ہٹا دیں تو باوجود اسم، فاعل اور مفعول ان کے جملوں میں کوئی ربط نہیں ہو گا اور نہ ہی یہ جملے صحیح معنی دیں گے۔

Haroof Ki Iqsam In Urdu | Haroof Ki Tareef In Urdu


حرف کلمہ کی قسموں میں سے ایک قسم ہے۔
حروف جر،اِ َّن و اخواتھا،حروف عطف،حروف االستفہام اور حروف شرط حرف کی قسمیں ہیں۔
حروف جر اپنے بعد میں آنے والے اسم کو زیر دیتے ہیں۔یہ فعل پر ہرگز نہیں آئے۔جیسے:ِم َن
الَبی ِت )گھر سے( میں ‘ِمن’حرف جر ہے۔یہ ستر ہیں۔
اِ َّن و اخواتھاکو حروف مشبہ بالفعل بھی کہاجاتاہے۔یہ حروف جملہ اسمیہ پر آتے ہیں تو اسم
م۔ یہاں زیداً اسم ہے جو اِ َّن کی وجہ
)مبتدا(کو نصب اور خبر کو رفع دیتے ہیں۔جیسے: اِ َّن زیداً قائ
سے منصوب ہوگیاہے۔
حروف عطف ایک لفظ کو دوسرے سے جوڑتے ہیں۔حرف عطف سے پہلے آنے والے لفظ کو
َھ َب حامُد وخالد۔حروف عطف
معطوف علیہ اور اس کے بعد والے کو معطوف کہتے ہیں۔جیسے: ذَ
کل دس ہیں۔
حروف استفہام وہ حروف ہیں جس کا استعمال کسی چیز یا بات کی دریافت کے لیے استعمال کیا
َم ن ُھَو؟)وہ کون ہے(وغیرہ۔
ُك ؟ )آپ کا حال کیسا ہے/آپ کیسے ہیں؟(
جائے۔جیسے:کیف َحال
حروف شرط ایسے حروف ہیں جو دوجملوں پر داخل ہوتے ہیں۔پہلے جملے کو شرط اور دوسرے
ِن )اگر تم پڑھو گے تو امتحان میں کامیاب
کو جزا کہتے ہیں۔جیسے: ان تقرأ تُنج ُح فی االمتحا
ہوگے)

حروف کسے کہتے ہیں - حرف کی تعریف


حروف کو چار بڑی اقسام میں تقسیم کر دیا گیا ہے:

۱۔ حروف ربط
۲۔ حروف عطف
۳۔ حروف تخصیص
۴۔ حروف فجائیہ

حروف ربط کی تعریف

۱۔حروف ربط:
​اس میں وہ حروف آتے ہیں جو ربط و رابطے کا کام دیتے ہیں جیسے: اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ میں نے صبح سے شام تک کام کیا۔

اس کی مزید دو اقسام ہیں:​پہلا حروف جار اور دوسرا حروف اضافت۔

۲۔ حروف عطف:

​حرف عطف وہ حروف ہوتے ہیں جو دو یا دو سے زیادہ لفظوں یا جملوں کو ملانے کا کام دیتے ہیں۔جیسے: سب آئے مگر وہ نہیں آیا، اگر وہ نہ آیا تو مجھے جانا پڑے گا۔ درج بالا جملوں میں مگر اور تو حروف عطف ہیں۔ اس کی مزید سات اقسام ہیں:(حروف وصل،حروف تردید، حروف استدراک، حروف استثناء، حروف علمت، حروف ببامیز)

۳۔ حروف تخصیص:

​وہ حروف ہیں جو کسی اسم یا فعل کے ساتھ آکر اس کے معنوں میں کوئی خصوصیت پیدا کریں جیسا کہ: اکیلا، تو، شباہت، صرف، فقط، محض، نرا، ہر ہی، حال وغیرہ۔

حروف فجائیہ کی تعریف

۴۔ حروف فجائیہ:

​ایسے الفاظ جو جذبے کی شدت، غیض و غضب، حسرت و تالیف، خوشی اور غم، نفرت وغیرہ کے موقع پر استعمال ہوتے ہیں۔ ان کو حروف فجائیہ کہتے ہیں۔ ان کے علاوہ وہ حروف جو کسی کو پکارنے کے لئے استعمال ہوں وہ بھی حروف فجائیہ کہلاتے ہیں۔حروف فجائیہ کی ۲۰ اقسام ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:


۱۔ حروف ندا

۲۔ حروف انبساط

۳۔ حروف تالیف

۴۔ حروف مذمت و نفرت

۵۔ حروف تعجب

۶۔ حروف رنج و توبہ یا حروف تاسف

۷۔ حروف تشبیہ

۸۔ حروف قسم

۹۔ حروف تاکید

۱۰۔ حروف اختصار

۱۱۔ حروف تشبیہ

۱۲۔ حروف استفہام

۱۳۔ حروف ایجاب

۱۴۔ حروف مفاجات

۱۵۔ حروف نفی

۱۶۔ حروف خیر مقدم

۱۷۔ حروف اضراب

۱۸۔ حروف مقدار

۱۹۔ حروف ظرفیت

۲۰۔ حروف تہنیت
حروف جار
حروف عطف
حروف شرط
حروف اضافت
حروف تحسین
حروف نفرین
حروف علت
حروف بیان

حروف کی کتنی قسمیں ہیں؟
حروف کی درج ذیل اقسام ہیں

حروف جار کی تعریف اردو

حروف جار
حروف کے قسموں کی تعریف درج ذیل ہیں
حروف جار وہ حروف ہوتے ہیں جو کسی اسم کو فعل کے ساتھ ملاتے ہیں۔ جیسے کاغذ اور پنسل میز پر رکھ دو اس جملے میں ”پر“ حرف جار ہے،
اردو کے حروف جار
اردو کے مشہور حروف جار مندرجہ ذیل ہیں۔
کا، کے، کی، کو، تک، پر، سے، تلک، اوپر، نیچے، پہ، درمیان ساتھ، اندر باہر وغیرہ

حروف عطف
حروف عطف وہ حروف ہوتے ہیں جو دو اسموں یا دو جملوں کو آپس میں ملانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ جیسے قلم اور دوات میز پر رکھ دو، حنا کھانا کھا کر اسکول گئی۔ ان جملوں میں ”اور“ اور ”کر“ حروف عطف ہیں۔
اردو کے حروف عطف
اور، و، نیز، پھر، بھی وغیرہ حروف عطف ہیں۔

حروف شرط
حروف شرط وہ حروف ہوتے ہیں جو شرط کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔ مثلا اگر وہ تیز چلتا تو وقت پر پہنچ جاتا اس جملے میں ”اگر“ حرف شرط ہے۔
اردوکے حروف شرط
اردو کے حروف شرط مندرجہ ذیل ہیں۔
اگرچہ، اگر، گر۔ جوں جوں، جوں ہی، جب، جب تک، تاوقتیکہ وغیرہ

حروف ندا کی مثالیں

حروف ندا
ایسے حروف جو کسی اسم کو پکارنے کے لئے استعمال ہوںن حروف ندا کہلاتے ہیں۔ جیسے ارے بھائی! جب تک محنت نہیں کرو گے کامیاب نہیں ہوسکو گے۔ اس جملے میں ”ارے“ حرف ندا ہے۔

اردو کے حروف ندا
اردو کے حروف ندا مندرجہ ذیل ہیں۔
ارے، ابے، او، اچی وغیرہ

حروف تاسف
حروف تاسف وہ حروف ہوتے ہیں جو افسوس اور تاسف کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔ مثلاً افسوس انسان غفلت کا شکار ہو گیاہے اس جملے میں افسوس حرف تاسف ہے۔

حروف تاسف کی مثالیں

اردو کے حروف تاسف
افسوس، صد افسوس، ہائے، ہائے، ہائے، وائے، اُف، افوہ، حسرتا، واحسراتا وغیرہ

حروف تشبیہ
ایسے حروف جو ایک چیز کو دوسری چیز کی مانند قرار دینے کے لئے استعمال ہوں حروف تشبیہ کہلاتے ہیں جیسے شیر کی مانند بہادر، موتی جیسے دانت، برف کی طرح ٹھنڈا اِن جملوں میں مانند، جیسے، طرح حروف تشبیہ ہیں-

اردو کے حروف تشبیہ
مثل، مانند، طرح، جیسا، سا، جوں، ہوبہو، عین بین، بعینہ وغیرہ

حروف اضافت کی مثالیں

حروف اضافت
حروف اضافت وہ حروف ہوتے ہیں جو صرف اسموں کے باہمی تعلق یا لگائو کو ظاہر کرتے ہیں۔ مضاف، مضاف الیہ اور حرف اضافت کے ملنے سے مرکب اضافی بنتا ہے۔ مثلاً اسلم کا بھائی، حنا کی کتاب، باغ کے پھول وغیرہ اِن جملوں میں کا، کیی، کے حروف اضافت ہیں۔

حروف استفہام
حروف استفہام اُن حروف کو کہتے ہیں جو کچھ پوچھنے یا سوال کرنے کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔ مثلاً احمد تم کب بازار جائو گے؟ اس جملے میں کب حرف استفہام ہے۔ اس جملے میں کب حرف استفہام ہے۔

اردو کے حروف استفہام
کیا، کب، کون، کیوں، کہاں، کس کا، کس کو، کس کے، کیسا، کیسے، کیسی، کتنا، کتنی، کتنے، کیونکہ، کس لیے، وغیرہ۔

حروف تحسین
حروف تحسین وہ حروف ہوتے ہیں جو کسی چیز کی تعریف کے موقع پر بولے جاتے ہیں جیسے سبحان اللہ! کتنا پیارا موسم ہے۔ اس جملے میں سبحان اللہ حرف تحسین ہے۔

اردو کے حروف تحسین
مرحبا، سبحان اللہ، شاباش، آفرین، خوب، بہت خوب، بہت اچھا، واہ واہ، اللہ اللہ، ماشاءاللہ، جزاک اللہ، آہا، وغیرہ حروف تحسین ہیں۔ اِن حروف کو حروف انبساط بھی کہتے ہیں انبساط کے معنی خوشی یا مسرت کے ہیں۔

حروف نفرین
حروف نفرین ایسے حروف ہوتے ہیں جو نفرت یا ملامت کے لئے بولے جاتے ہیں جیسے جھوٹوں پر اللہ کی ہزار لعنت اس جملے میں ہزار لعنت حرف نفرین ہے۔

اردو کے حروف نفرین
لعنت، ہزار لعنت، تف، پھٹکار ہے، اخ تھو، چھی چھی وغیرہ حروف نفرین ہیں۔

حروف علت کی تعریف

حروف علت
یہ حروف ہیں جو کسی وجہ یا سبب کو ظاہر کریں جیسے کیونکہ، اس لیے، بریں سبب، بنا بریں، لہذا، پس، تاکہ، بایں وجہ، چونکہ، چنانچہ وغیرہ

حروف بیان
ایسے حروف جو کسی وضاحت کے لئے استعمال کئے جائیں حروف بیان کہلاتے ہیں جیسے استاد نے شاگرد سے کہا کہ سبق پڑھو اس جملے میں کہ حرف بیان ہے۔

حرف کی تعریف کریں | حروف کی کتنی قسمیں ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے