حب الوطنی پر اشعار، شاعری : مرے پیارے اے وطن مرے پیارے اے وطن
مرے پیارے اے وطن
مرے پیارے اے وطن مرے پیارے اے وطن
ساری دنیا سے حسیں اور نرالے اے وطن
مرے پیارے اے وطن مرے پیارے اے وطن
تیری عظمت پہ کوئی آنچ نہ آنے دیں گے
اس ترنگے کا کبھی مان نہ جانے دیں گے
خونِ دل اپنا پلا کر مرے پالے اے وطن
مرے پیارے اے وطن مرے پیارے اے وطن
بسمل،اشفاق،حمید اور بھگت سنگھ تیرے
جب تری آن پہ ہنستے ہوئے قربان ہوئے
ملے آزادی کے تب جاکے اجالے اے وطن
مرے پیارے اے وطن مرے پیارے اے وطن
جن کی تو جاگتی آنکھوں کا سہانا سا ہے خواب
گاندھی و نہرو کا دنیا میں نہیں کوئی جواب
کیا حسیں رتن تری گود نے پائے اے وطن
مرے پیارے اے وطن مرے پیارے اے وطن
مرے بھارت اے مرے ملک مرے جانِ جہاں
تری شان اور تری شوکت کے انوکھے ہیں نشاں
گرجا و مندر و مسجد اور شوالے اے وطن
مرے پیارے اے وطن مرے پیارے اے وطن
یہ "ذکی" ہی نہیں تنہا ہے پرستار ترا
یعنی شیدائی ہے یہ سارا ہی سنسار ترا
ہر کہیں پر ہیں ترے چاہنے والے اے وطن
مرے پیارے اے وطن مرے پیارے اے وطن
( ذکی طارق بارہ بنکوی )
سعادت گنج،بارہ بنکی،یوپی
Watan Parasti Shayari In Urdu | Watan Ke Liye Shayari In Urdu
"محبتِ وطن"
تمنا،آرزو،حسرت،طلب،ارمان ہے بھارت
ہمارا دل بھی ہے بھارت ہماری جان ہے بھارت
تری عظمت پہ ہر واسی ترا قربان ہے بھارت
تری یہ آن ہے بھارت تری یہ شان ہے بھارت
یہ بس یونہی نہیں ہے تجھ میں اتنی خوبیاں ہی ہیں
جو ہم سب کی زبانوں پر ترا گن گان ہے بھارت
کوئی بھی دیش ہو یا اس کا باشندہ ہو حاکم ہو
تری یہ شان و شوکت دیکھ کر حیران ہے بھارت
عوام اس کے بہت سی ذات اور دھرموں پہ مبنی ہیں
بتاؤ تو ذرا اک ملک یا گلدان ہے بھارت
کوئی بھی دیش اس کی عظمتوں کو چھو نہیں سکتا
قسم اللٰہ کی کچھ اس قدر ذیشان ہے بھارت
جسے اقبال،غالب،میر سینے سے لگاتے تھے
وہی تہذیب کا گہوارہ ہندستان ہے بھارت
بتاتا ہے ہمیں اس کا ترقی کرتا ہر لمحہ
عروج آراء تمامی ملکوں کا سلطان ہے بھارت
اسی نے تو تجھے یہ پرکشش رعنائی بخشی ہے
اے دنیا خوبرو دنیا تری پہچان ہے بھارت
تجھے دنیا کے نقشے سے مٹا سکتا ہے پل بھر میں
مگر تجھ پر ترس کھاتا اے پاکستان ہے بھارت
تری خاطر میں اپنی زندگی قربان کر دوں گا
تری چاہت محبت تو مرا ایمان ہے بھارت
ہماری بھوک بڑھنے سے ذرا پہلے "ذکی طارق"
ابھی تو کھیت تھا بھارت ابھی کھلیان ہے بھارت
ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادت گنج،بارہ بنکی،یوپی
فون نمبر:7007368108
0 تبصرے