Ticker

6/recent/ticker-posts

حروف کی قسمیں | Haroof ki kitni kisme hai

حروف کی قسمیں | Haroof Ki Kitni Kisme Hai


حروف کی قسمیں

تلفظ کے اعتبار سے حروف کی مندرجہ ذیل قسمیں ہیں:

ا، ن، و، ہ، ی

الف کی دو قسمیں ہیں:

الف مقصورہ =

وہ الف جس کی آواز سادہ ہوتی ہے۔جیسے : ادب،بال،ہوا وغیرہ

الف ممدودہ=

اس پر مد ہوتی ہے اور اسے کھینچ کر پڑھاجاتاہے۔جیسے: آم،آن،آگ،آدم وغیرہ۔

الف ممدودہ زیادہ تر لفظ کے شروع میں آتاہے لیکن عربی کے کچھ الفاظ کے درمیان میں بھی اس کا استعمال ہوتاہے ۔جیسے: مآل، قرآن وغیرہ۔

نون ظاہر :

اس تلفظ بالکل ظاہر اور عیاں ہوتاہے جیسے: دھان، پان، جان، نمک،انصاف وغیرہ۔

نون غنہ :

اس کی آواز ناک سے نکلتی ہے ۔جیسے: آنگن،پلنگ، پتنگ لیکن جب یہ نون لفظ کے آخر میں آئے تو اس پر نقطہ نہیں ہوتا۔
جیسے: کہاں،نہاں،جہاں،نہیں۔

واو کی تین قسمیں ہیں :-

واو معروف :

یہ واو کھینچ کر پڑھی جاتی ہے ۔جیسے: خوب،بو،نور وغیرہ

واو مجہول :

جسے کھینچ کر نہیں پڑھاجاتا۔جیسے: مول،اوس، شور وغیرہ۔

واو معدولہ:

یہ واو لفظ میں لکھے ہونے کے باوجود پڑھی نہیں جاتی۔
جیسے: خواب،خواہش،خوش وغیرہ۔

گول "ہ" کی دو قسمیں ہیں :

ہائے ملفوظی:

وہ "ہ" جس کا تلفظ کیا جاتاہے جیسے: گناہ،پناہ،سیاہ وغیرہ۔

ہائے مختفی:

اس کی آواز الف کی طرح معلوم ہوتی ہے ۔جیسے: بندہ،رشتہ،حصہ،لہجہ،مردہ وغیرہ۔

"ی" کی دو قسمیں ہیں :

یائے معروف :

جس میں "ی" کا تلفظ کھینچ کر کیا جاتاہے ۔جیسے: پانی،روٹی،گھاٹی،جیت،امیر وغیرہ۔

یائے مجہول:

اس کی آواز سادہ ہوتی ہے جیسے : گہرے،پہرے،چہرے، ریل،ایک،کھیت،جیل وغیرہ

جب کسی لفظ کے درمیان یائے معروف آتی ہے تو اس کی پہچان کےلیے اس کے نیچے کھڑی زیر کی علامت دے دیتے ہیں ۔جیسے : جھیل،گیت،خورشید وغیرہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے