Ticker

6/recent/ticker-posts

قبرستانوں کا براحال ذمہ دار کون؟ Qabristan Ka Bura Hal Zimmedaar Kaun

قبرستانوں کا براحال ذمہ دار کون؟


تحریر:حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی جمشید پور
09279996221
اللہ رب العزت ہی تمام جہانوں کا پیدا فرمانے والاہے ہر جاندار اور بے جان چیزوں کاخالق وما لک اور نگہبان ہے ہر چیز اس کے قبضے اورما تحتی ہے۔سب کا کارسازاوروکیل وہی ہے۔زمین وآسمان کی کنجیوں (KEYS) اور خزانوں کا وہی مالک ہے۔قرآن مجیدمیں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔(القر آن، سو رہ زمر39، آیت، 61) ترجمہ: اللہ ہی ہر چیز کاخالق (پیدا کرنے والا)ہے اور وہ ہر چیز پر نگہبان ہے۔ اسی نے موت وحیات کو پیدا فرمایاہے۔ (القرآن، سورہ الملک۷۶، آیت ۲، ۱) ترجمہ:وہ ذات نہایت با بر کت ہے جس کے دست (قدرت)میں (تمام جہانوں کی)سلطنت ہے، اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادرہے جس نے موت اور زند گی کو (اس لئے پیدا فر مایاکہ وہ تمھیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل کے لحاظ سے بہتر ہے، اور وہ غالب ہے بڑا بخشنے والا ہے۔رب کریم نے موت و حیات کو اس لئے پیدا فرمایا کہ وہ اپنے بندوں کی آزمائش فرمائے گا کہ اس نے احکام الٰہی کی پا بندی کی کہ نہیں، اس نے دنیا ہی کو سب کچھ سمجھ لیاہے اب جو دنیا میں آیا ہے اس کی ذمہ داری ہے وہ دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کی زندگی کی بھی فکر کرے صرف دنیا کمانا، شاندار مکان بنا نااور دنیا کو بہتر سے بہتر کرنا ہی مقصد حیات بنا لینا یقینا خسارے کا کام ہے۔


اللہ نے انسانوں اور جنوں کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا اور یہ بھی اعلان فرمایا کہ میں تمھیں روزی دیتا ہوں تم سے نہیں ما نگتا(قر آنی مفہوم) انسان یہ جا نتے ہو ئے بھی ایک نہ ایک دن مرنا ہے پھر بھی دنیا وی ز ند گی سجانے سوار نے میں مگن ہے جبکہ سب کومرنا ہے اور سبھی کو زمین میں ہی دفن ہونا ہے اور سب کو وہی دو گز زمین ملے گی بادشاہ ہو یا فقیر، لاڈ صاحب ہوں یا مز دورسب کو زمین کے ہی گڈھے میں ہی دفن ہونا ہے۔میت کو دفن کر نا فرض کفا یہ ہے اور یہ جا ئز نہیں کہ میت کو زمین پر رکھ دیں اور چاروں طرف سے دیواریں کھڑی کر کے بند کر دیں، قبر کی لمبائی میت کے قد کے برا براور چوڑائی آدھے قد کے برا بر اور گہرائی کم ازکم آدھے قد کے برا بر ہو(وقا ر الفتا ویٰ کتا ب ا لصلا ۃالجنازہ ص26، ج1)قبروں کے اندر باہر کسی طرح کی سجا وٹ کر نا منع ہے، اب وہاں نہ صوفہ ہے نہ (LED)بلب کی روشنی ہے نہ نا ئٹ بلب اپنے اپنے اعمال کے مطا بق وہیں سے جزا وسزاکا دور شروع ہو جائے گاانتہائی عبرتناک حدیث پاک ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: آقا ﷺ نمازمیں یہ دعا پڑھتے، ، ائے اللہ قبر کے عذاب سے میں تری پناہ مانگتا ہوں۔زند گی اور موت کے فتنوں سے تری پناہ مانگتا ہوں۔


دجال کے فتنوں سے تری پناہ مانگتا ہوں، گنا ہوں اور قرض سے تری پناہ مانگتا ہوں (ام المؤ منین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا)نے نبی کر یم ﷺ سے کہاکہ آپ توقرض سے بہت ہی پناہ ما نگتے ہیں!اس میں آپ ﷺ نے فر ما یا کہ جب کوئی مقروض ہو جا تا ہے تو وہ جھوٹ بولتا ہے اور وعدہ خلاف ہو جا تاہے (بخاری حدیث832، اسطرح اور بھی حدیثیں ہیں بخا ری:حدیث 216)دنیا میں شاہی زند گی گزارنے کے بعد اب اعمال کے اعتبارسے اللہ رب العزت قبر کو کشا دہ فر مائے گا، انسا ن کے اعمال کے مطا بق قبر انسان کو دبوچے گی ا تنی طا قت سے کہ سیدھی طرف کی پسلی بائیں طرف چلی جائے گی اور بائیں طرف کی سیدھی طرف چلی جا ئے گی اور مر دہ تکلیف سے زور سے چیخے گا کہ میلوں اسکی آواز جائے گی سوائے انسان کے ہر مخلوق اس کی آ وز سنے گی آپ ﷺ نے فر ما یاکہ اگر انسان مردے کی چیخ سن لے تو بے ہوش ہو جائے گا۔ (حدیث کا مفہوم)


سب سے پہلے تدفین حضرت ہابیل کی ہوئی:

جب قابیل نے ہابیل کو قتل کر دیا تو چو نکہ اس سے پہلے کوئی آدمی مرانہیں تھا اس لئے قا بیل حیران تھاکہ بھائی کہ لاش کو کیا کروں، چنا نچہ کئی دنوں تک وہ لاش کو پیٹھ پر لادے پھرا۔

پھر اس نے دیکھاکہ دو کوے آپس میں لڑے اور ایک نے دوسرے کو مار ڈا لا۔ پھر زندہ کرنے ینے اپنی چو نچ اور پنجو ں سے زمین کریدکر ایک گڑ ھا کھو دا اور اس میں مرے ہوئے کوے کو ڈال کر مٹی سے دبا دیا۔یہ منظر دیکھ کر قا بیل کو معلوم ہوا کہ مردے کی لاش کو زمین میں دفن کرنا چا ہیئے۔چنا نچہ اس نے قبر میں بھا ئی کی لاش کودفن کر دیا۔ اللہ نے مر دے کوز مین میں دفن کر نے کا طریقہ قر آن میں بتا یا ہے(ا لقر آن، سورہ الما ئدہ 5، آیت31، آیت 75، سورہ 75، آیت 34، سورہ، 80، آیت 21 وغیر ہ) قبر کے اند رکی دیوا ریں و غیرہ کچی مٹی کی ہوں، آگ کی پکی ہو ئی اینٹیں استعمال نہ کی جا ئیں اگراندر میں پکی ہوئی اینٹ دیوا ریں ضرو ری ہوں تو پھر اند رونی حصہ مٹی کے گا رے سے اچھی طرح سے لیپ دیا جا ئے(ردالمختار، کتا ب ا لصلا ۃ، با ب صلاۃالجنازۃ، فی دفن ا لمیت، ج 4، ص167 و عا لمگیر ی ج، 1ص144)قبر کے اندر چٹائی وغیرہ بچھا نانا جائز ہے کہ بے سبب مال ضا ئع کرنا ہے قبر اونٹ کی کوہان کی طرح ڈھال بنا ئیں چوکھونٹی ڈھال رکھیں اور قبر کو اینٹوں سے پکی نہ کریں قبر ایک بالشت یا تھو ڑااور اونچی ہو زیادہ اونچی نہ بنا ئیں بعد دفن قبر میں پا نی چھڑ کنا مسنون ہے۔(ردالمحتار، ج3 ص149، 148، فتا ویٰ رضو یہ ج9، ص373)۔


 مر دے کے لیے دعا ئے مغفر ت سنت ہے ضرور کریں:

حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فر ما یاہے کہ بے شک اللہ تعالیٰ ایک نیک بند ے کا در جہ بلندفر ما ئے گاتو وہ کہے گا کہ اے میر ے رب کہاں سے یہ مرتبہ مجھ کو ملا؟ تو اللہ تعالیٰ فر مائے گا کہ تیرے بیٹے نے تیرے لیے مغفرت کی دعامانگی ہے اس لیے تجھے یہ در جہ ملا ہے(مشکوٰ ۃالمصا بیح، کتا ب الدعوات، باب ا لاستغفار والتوبہ، ج1، ص440، حدیث2345)۔ایصال ثواب ودعائے مغفرت کی اور بھی حدیثیں ہیں مطالعہ فرمائیں۔

قبروں کی بے حرمتی نہ کریں : 

حضور اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خاں علیہ الر حمہ نے منع فرمایا ہے اب زمانہ منقلب ہوا، لوگ جنا زہ کے ساتھ اور دفن کے وقت قبروں پر بیٹھ کر لغویات وفضولیات اوردنیوی تذ کروں بلکہ خندہ ولہو میں مشغول ہو تے ہیں تو انھیں ذکر خدا ورسول کی طرف مشغول کر نا عین ثواب ہے(فتا ویٰ رضویہ، ج9، ص 37 و17)بلکہ میت کے لیے بکثرت دعا مانگو حضور ﷺ سے قبل نماز وبعد نماز دونوں وقت میت کے لیے دعا فرمانا اور مسلما نوں کو دعا کا حکم دینا ثابت ہے۔(صحیح مسلم کتا ب الجنا ئز۔ فتا ویٰ رضویہ، ج 9، ، ص17) مومن قبروں کے اندر بھی تلاوت کر تا ہے ایک حدیث پاک میں ہے ایک صحا بی نے ایک جنگل میں زمین کے اندر سے سورہ ملک پڑ ھنے کی آواز سنی حضور ﷺ سے عرض کیا آپ نے فر مایا کی وہاں کسی مو من کی قبر ہے زند گی میں سورہ ملک پڑھا کر تا تھا اب بھی قبر میں پڑ ھ رہا ہے۔(تفسیر نو رالعر فان ص897) قبرستان یا قبروں کی حرمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگا یا جا سکتا ہے کہ قبروں پر نماز جنازہ بھی پڑ ھنا ہر گز جائز نہیں، نہ ان پر کوڑا کر کٹ ڈالنا جائز، مما نعت کریں، بندو بست کریں، ہاں اگر وہاں اس کے قریب کوئی قطعہ زمین ایسی ہو جہاں قبریں نہ تھیں تو وہاں نمازکی اجا زت ہے میت اگر تا بوت کے اندر ہے تو نماز اس میں جائز ہے۔(فتا ویٰ رضویہ، کتا ب الجنا ئز، ج9 ص49)


آزاد خیالLiberal مسلمان خدا سے ڈریں!

کورونا وائرس: میں مرے ہوئے برادرانِ وطن کی آخری رسومات میں مسلمانوں کا حصہ لینا دیکھنے سننے میں تو اچھا لگتا ہے، مصیبت کی گھڑی میں ایک دوسرے کی مدد کا اسلام بھی حکم دیتا ہے۔ پر کسی براد رانِ وطن(ہندو بھائی) کے جنازے کو اُس کے مذہبی رسم ورواج اور اُس کے وہ بول جو انکے مذہبی کلمات ہیں بولتے ہیں کہاں تک درست ہے پھر رب تعالیٰ کے اس فرمان پر مسلمان کیسے عمل کریں گے۔ترجمہ: تم فرماؤ! اے کافرو!۔ میں ان کی عبادت نہیں کرتا جنہیں تم پوجتے ہو۔ اور تم اس کی عبادت کرنے والے نہیں جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔ اور نہ میں اس کی عبادت کروں گا جسے تم پوجا۔ اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔

لَکُمْ دِیْنُکُم وَلِیَدِیْنِ۔ تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرادین ہے۔(القرآن، سورہ : الکافرون109، آیت 1 سے 6تک)۔ ایسے لوگوں کو مذہب اسلام کی تعلیمات سے ضرور آ گاہی حاصل کرنی چاہیے۔


مسجدوں اور قبرستانوں میں ہسپتال بنائیں:

6 آج کل دین سے نا بلد کچھ لوگ یہ آوزیں اُٹھارہے ہیں حد ہوگئی آزاد خیالیliberal پنا کی، کتنے اسکول، کالج، ویدھیا لیہ، آنگن باڑی، کلب وغیرہ وغیرہ خالی پڑے ہوئے ہیں اندھوں کی نظر ادھر کیوں نہیں جاتی؟ مسجد قبرستان ہی اِنہیں دیکھائی پڑتے ہیں، ” حُبِّ علی نہیں حُبِّ معاوہے یہ” قبرستانوں میں ایسے نااہل جوشیلے ذمہ دران، متولیان ہیں ان حضرات کو اپنی زمینیں اور اپنے گھر نہیں دیکھتے، اپنے گھروں میں کووڈ وائرس مریضون کا لاکر کیوں علاج نہیں کراتے۔ان آزاد خیال مسلمانوں نے اسلام کو تماشہ بنا دیا ہے۔ جب مسجد میں بیٹھ کر کھانا نہیں کھا سکتا ہے، جب قبرستان میں مسلمان اپنے رشتے دار کی قبر پر ”قبروں کے“ اُوپر سے جاکر فاتحہ نہیں پڑھ سکتا تو پھر قبرستانوں میں سڑکیں کیسے بنوا سکتا یا ہسپتال Hospital کی تعمیر کیسے کر واسکتا ہے اور کیسے جائز ہوسکتا ہے۔کیا جائز ناجائز کی کوئی پرواہ نہیں؟ اسلامی تعلیم یا نقطۂ نظر جانے کی کوئی ضرورت نہیں، صرف واہ واہی سے مطلب ہے حرام و ناجائز جائے بھاڑ میں۔ مسئلہ:”اپنے کسی رشتہ دار کی قبر تک جانا چاہتا ہے مگر قبروں پرسے گزر نا پڑے گا تو وہاں جانا منع سخت ہے، دور ہی سے فاتحہ پڑھ دے، قبرستان میں جوتا، چپل پہن کر نہ جائے۔ ایک شخص کو حضور ﷺ نے جوتے پہنے دیکھا، فر مایا:”جوتے اُتار دے، نہ قبر والے کو تو ایذا دے، نہ وہ تجھے۔“۔(در مختار، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجنازہ، ج:3ص185، بہارِ شریعت حصہ4ص848) قبرستان کے مسئل جاننے کے لیے بہار شریعت حصہ 4 اور فقہ اسلامی کی کتابوں کا مطالعہ فرمائیں)


ایسے واہ واہی لوٹنے والوں کے لیے رب کا فر مان ہے:تر جمہ: تم فر ماؤ کیا ہم تمہیں بتا دیں کہ سب سے ناقص عمل والے کون ہیں؟ وہ لوگ جن کی ساری کوشش دنیا کی زندگی میں بر باد ہوگئی حالانکہ وہ یہ گمان کر رہے ہیں کہ وہ اچھا کام کر رہے ہیں۔(سورہ کھف، :18 آیت104سے103تک) بد کار سے زیادہ بدنصیب وہ نیکو کار ہے جو سخت محنت اُٹھاکر نیکیاں کرے مگر اس کی نیکی اس کے کام نہ آئے وہ دھوکہ میں رہے کہ میں نیکو کار ہوں، ہم اس سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں۔(تفسیر صراط الجنان) آیت ھذا!۔

Qabristan Ka Bura Hal Zimmedaar Kaun

ہم سب کی دینی واخلا قی ذمہ دا ری ہے مل بیٹھ کر اس سلگتے ہوئے مسئلہ پر دھیان دیں اورضرور قدم آگے بڑھا ئیں خد ا نخواستہ کہیں ایسا زمانہ آجا ئے کہ مردہ لیکر لوگ گھوم گھوم کر مر دہ دفن کرنے کے لیے زمین تلاش کرتے پھریں کوئی عجب نہیں کی مسلم دشمن عنا صر ایسا قا نون بنا دیں کی مسلمانوں کو بھی شمشان میں جلا یا جائے جیسے کی آواز اٹھائی جا رہی ہے کہ قا نون بنایا جائے وغیرہ وغیرہ خدا را مسلمانوں جاگواور اپنے دین اور ایمان وثقا فت قبرستانوں کی دیکھ بھال حفاظت کرو اگر ہر آمی نہیں بولے گا تو خرا بی اور بڑھے گی خواب غفلت سے بیدار ہوں غیرت ایمانی سے اس میں حصہ لیں اللہ ہم سب کو عمل کی تو فیق دے آمین۔
رابطہ09279996222
hhmhashim786@gmail.com
حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی خطیب و امام مسجدِ ہاجرہ رضویہ اسلام نگر کپالی وایا مانگو جمشید پور جھارکھنڈ پن کوڈ 831020

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے