ستائیس رمضان کی رات جس میں شب قدر کا امکان زیادہ رہتا ہے
محترم قارئین باتمکین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید کہ آپ سب بخیر ہوں گے۔
آج ستائیس رمضان کی رات ( جس میں شب قدر کا امکان زیادہ رہتا ہے)میرے دونوں بچوں حافظ فرحان حمدانی اور حافظ صفوان شیبانی کا قرآن تراویح میں مکمل ہوا، الحمد للہ دونوں کی یاد داشت اچھی ہے، ۔ میں خود تو حافظ نہیں بن سکا، لیکن ارادہ کیا تھا کہ اپنے بچوں کو ضرور حافظ قرآن بناوں گا، الحمد للہ دو سال قبل ہی یہ خواہش پوری ہوئی ۔ آپ سب خصوصی دعا فرمادیں کہ آخری سانس تک قرآن یاد رہے اور قرآن و سنت کے مطابق ان دونوں کی زندگی گزرے اور ہم سب کی زندگی بھی قرآن و حدیث کے مطابق گزرے آمین
محمد قمر الزماں ندوی
0 تبصرے