Ticker

6/recent/ticker-posts

نیٹ NET جے آر ایف JRF کیا ہے اور کونسے طلباء وطالبات یہ امتحان دے سکتے ہیں؟

نیٹ NET جے آر ایف JRF کیا ہے اور کونسے طلباء وطالبات یہ امتحان دے سکتے ہیں؟


دو تین دن قبل راقم کی ایک تحریر "نیٹ، جے آر ایف کی تیاری کیسے کریں ؟" سوشل میڈیا پر عام کی گئی تھی جسے پڑھ کر مجھ سے کئی طرح کے سوالات پوچھے گئے، ان میں سے دو بنیادی سوال کا تحریری اور تفصیلی جواب دینا میں ضروری سمجھتا ہوں حالانکہ اکثر لوگوں کو اس کا علم ہے لیکن بعض احباب کو پوری طرح سے واقفیت نہیں ہوتی کہ یہ NET اور JRF کیا ہوتا ہے اور کونسے طلبا وطالبات اس امتحان کے اہل ہیں؟

سؤال

نیٹNET کیا ہے؟


جواب__نیٹ National Eligibility Test اسے اردو میں قومی اہلیتی امتحان کہہ سکتے ہیں۔ یہ ملکی سطح کا امتحان ہوتا ہے۔ جو UGC کے ذریعہ سال میں دوبار لیا جاتا ہے۔ دسمبر اور جون میں۔ لیکن جب سے کووڈ شروع ہوا ہے سال میں ایک ہی دفعہ یہ امتحان ہورہا ہے۔ NTA (نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی) اسے کنڈکٹ کرواتی ہے۔

سؤال

نیٹ کوالیفائی کرنے کے فائدے؟

جواب__جو طلباء یا طالبات یہ امتحان پاس کرلے وہ ملک کے کسی بھی کالج یا یونیورسٹی میں لکچرر اور اسسٹنٹ پروفیسر بننے کے اہل ہوجاتے ہیں۔ یہ یاد رہے کہ اس کے لئے انہیں ٹیسٹ اور انٹرویو دینا ہوتا ہے اور بعض جگہ صرف انٹرویو۔ (نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے بعد اسسٹنٹ پروفیسر بننے کے لئے Phd ضروری ہے یا نہیں؟ اس پر الگ مضمون لکھا جائے گا انشاءاللہ۔)

سوال

نیٹ NET کوالیفائیڈ طلباء وطالبات کو کتنی اسکالر شپ ملتی ہے؟

جواب__نیٹ کا امتحان پاس کرنے کے بعد جب کسی یونیورسٹی میں آپ M Phil یا Phd میں ایڈمیشن حاصل کرلیتے ہیں تو تقریباً آٹھ ہزار ماہانہ اسکالر شپ پانچ سال تک ملتی ہے۔

سؤال

کونسے طلباء یا طالبات NET کا امتحان دے سکتے ہیں؟


جواب
یہ امتحان دینے کے لئے آپ کے پاس کسی بھی سبجیکٹ / مضمون سے MA کی ڈگری ہونی چاہیے اگر آپ کا MA جاری ہے تو بھی یہ امتحان دے سکتے ہیں۔

سوال

جے آر ایف JRF کیا ہے؟


جواب۔۔۔ جے آر ایف یعنی جونیئر رسرچ فیلوشپ۔ یہ بنیادی طور پر ایک اسکالر شپ ہے جو حکومت طلباء وطالبات کو رسرچ کرنے کے لئے دیتی ہے۔

سؤال

کن طلباء وطالبات کو یہ فیلوشپ ملتی ہے؟


جواب __اس کے لئے الگ سے کوئی امتحان نہیں ہوتا بلکہ NET کا جو امتحان ہوتا ہے اس میں 6 فی صد امیدوار جن کے مارکس اچھے ہوتے ہیں ان کا نیٹ کوالیفائی ہوتا ہے اور ان 6 فی صد میں سے صرف 1 فی صد امیدوار جن کے مارکس بہت اچھے ہوتے ہیں۔ ان کا NET کے ساتھ ساتھ جے آر ایف بھی کوالیفائی ہوتا ہے یعنی وہ جونیئر رسرچ فیلوشپ پانے کے حقدار ہوجاتے ہیں۔

سوال

جے آر ایف کوالیفائی کرنے کے فائدے؟


جواب __جو طلباء یا طالبات جے آر ایف کوالیفائی کرلے وہ ملک کے کسی بھی کالج یا یونیورسٹی میں لکچرر اور اسسٹنٹ پروفیسر بننے کے اہل ہوجاتے ہیں۔ یہ یاد رہے کہ اس کے لئے انہیں ٹیسٹ اور انٹرویو دینا ہوتا ہے اور بعض جگہ صرف انٹرویو۔ جیسا کہ اوپر آپ نے پڑھا ہوگا کہ صرف نیٹ کوالیفائی کرنے والے بھی اسسٹنٹ پروفیسر بننے کے اہل ہوجاتے ہیں لیکن نیٹ کے ساتھ اگر JRF بھی ہو تو JRF والوں کو ہر جگہ زیادہ ترجیح دی جاتی ہے چاہے ملازمت ہو یا Phd کا ایڈمیشن ہو۔
سوال

جے آر ایف کوالیفائیڈ طلباء وطالبات کو کتنی اسکالر شپ ملتی ہے؟


جواب۔۔۔ جے آر ایف کوالیفائی کرنے کے بعد جب کسی یونیورسٹی میں آپ M Phil یا Phd میں ایڈمیشن حاصل کرلیتے ہیں تو تقریباً 35 سے 40 ہزار ماہانہ اسکالر شپ ملتی ہے۔ جو پانچ سال تک ملا کرتی ہے۔

جے آر ایف اور SRF میں کیا فرق ہے اس پر ہم کبھی اور بات کریں گے۔

تو یہ NET اور JRF کیا ہے، اس کے فوائد کیا ہیں اور کون سے طلباء وطالبات کب دے سکتے ہیں؟

زیر نظر تحریر میں ان تمام سوالات کا میں نے جواب دینے کی کوشش کی ہے۔ آپ بھی پڑھیں اور نیٹ، جے آر ایف کی تیاری کریں۔ 🌷۔ خوش رہیں، پڑھیں اور آگے بڑھیں۔ ہماری تحریر سے اگر آپ کو کچھ فائدہ ہوتا ہے تو ہمیں آپ سے کچھ نہیں چاہئے۔ ہم صرف دعاؤں کے طلب گار ہیں۔

✍️ارشد علیگ
رسرچ اسکالر
(نقل چسپاں، شکریہ کے ساتھ ۔حبیب مرشد خاں )

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے