مولانا جلال الدین انصر عمری کا انتقال علمی اور ملی خسارہ ۔مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی
جماعت اسلامی کے سابق امیر درجنوں علمی دینی اور تحقیقی کتا بوں کے مصنف مولانا جلال الدین انصر عمری کا انتقال بڑا علمی ملی و دینی خسارہ ہے ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس اسلامیہ امارت شرعیہ کے ناظم مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا ہے۔
مفتی صاحب نے فر مایا کہ مولانا جلال الدین انصر عمری نے اپنی پوری زندگی اقامت دین اور اسلام کی ترویج و اشاعت میں لگا دیا اور آخری دم تک اللہ کی رضا کے لیے کام کرتے رہے۔اللہ ان کی مغفرت فرمائے پس ماندگان کو صبر جمیل اور جماعت اسلامی کو انکا نعم البدل عطا فرمائے ۔آمین
0 تبصرے