Ticker

6/recent/ticker-posts

کمپیوٹر کی اہمیت و افادیت اور ضرورت پر مضمون اردو میں

کمپیوٹر کی اہمیت و افادیت اور ضرورت پر مضمون اردو میں


کمپیوٹر کی اہمیت ان دنوں دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔انسان کی روز مرہ کی زندگی میں کوئی ایسا کام نہیں جس میں کمپیوٹر کا دخل نہ ہو۔کمپیوٹر کی بھرتی ہوئی اہمیت و افادیت اور ضرورت کی وجہ سے یہ ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے۔


کمپیوٹر کا اصل نام لاطینی زبان کے لفظ کمپیوٹ سے بنا ہے۔ انگریزی زبان میں کمپیوٹ کے معنی گننا اور شمار کرنا ہے کمپیوٹر ایک طرح کی بجلی سے چلنے والی مشین ہے۔ اس لیے اس کو الیکٹرانک ڈیوائس بھی کہا جاتا ہے۔کمپیوٹر نے انسانی معاشرے پر بہت اہم اثرات مرتب کیے ہیں۔ کمپیوٹر نے ہماری طرز زندگی کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے استعمال نے انسانی زندگی کے سبھی شعبے کو پوری طرح سے متاثر کر دیا ہے۔ دنیا بھر میں لوگ اپنے مختلف کام آسانی اور تیز رفتاری سے سر انجام دینے کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں ۔کمپیوٹر کے استعمال سے نا صرف قیمتی وقت بچتا ہے بلکہ اخراجات کی بھی بچت ہوتی ہے۔ بہت سی کمپنیاں ملازمین کے ریکارڈ محفوظ کرنے کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کرتی ہیں۔

کمپیوٹر کا معنیٰ ہوتا ہے ایک ایسی مشین جس سے حساب کیا جائے۔لیکن موجودہ زمانہ میں کمپیوٹر کی اہمیت و افادیت اور ضرورت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اس چھوٹے سے جملے سے کمپیوٹر کی تعریف مکمل نہیں ہوتی ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اب کمپیوٹر صرف ایک حساب کرنے والی مشین نہیں رہ گئی ہے بلکہ کہ اب ہر شعبے میں کمپیوٹر کی بڑی اہمیت و افادیت اور ضرورت ہے۔

آج کے وقت میں کمپیوٹر کی اہمیت اس لیے زیادہ بڑھ گئی ہے کہ اس کی ضرورت کھیل، تفریح، محصولات، سفر، انڈسٹری، ہسپتال، اسکول، کالج یونیورسٹی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، چیزوں کے خرید و فروخت، آن لائن خریداری، تجارت وغیرہ تمام شعبوں میں ہونے لگی ہے۔

کمپیوٹر کی اہمیت اور ضرورت پر مضمون

کمپیوٹر کے آ جانے سے انسان کی زندگی میں بہت سی آسانی اور سہولت پیدا ہوگئی ہے ۔ جس کام کو کرنے کے لئے لمبی لمبی قطاریں لگا کر دن دن بھر کھڑا رہنا پڑتا تھا اب ان تمام کام کو کمپیوٹر کی مدد سے کچھ ہی دیر میں پورا کر لیا جاتا ہے۔

اس وقت کمپیوٹر کی اہمیت اور ضرورت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ کمپیوٹر ہر عمراورہرطبقے کے لوگوں کی ضروریات پوری کرتانظرآتا ہے کہیں یہ بچوں کو گیمز کے ذریعے تفریح مہیا کرتا ہے ، کہیں یہ اسکول، کالجز اور جامعات کے طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پوار کرتا ہے تو کہیں یہ بڑے بڑے سائنسدانوں ، ڈاکٹرز اور انجینئرز کی مشکلات ان کی تجربہ گاہوں میں حل کرتا ہوا نظر آتا ہے۔

دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک انسانی زندگی کے تمام شعبے میں کمپیوٹر کا استعمال دن بدن بڑھاتے چلے جا رہے ہیں جس سے کہ ہر قسم کے معاملات اور مسائل کو کم وقت میں حل کیا جا سکے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعلق سے حاصل ہونے والی ایجادات نے انسانی معاشرے میں ایک انقلاب پیدا کر دیا ہے۔ اس لیے اگر اس صدی کو کمپیوٹر کی صدی کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔

کمپیوٹر بغیر کسی غلطی کے تمام کام یکساں رفتارسے کرتا ہے تھکتا بالکل نہیں نہ کبھی پریشان ہوتا ہے اس کی یاداشت اتنی تیز اور اچھی ہوتی ہے کہ کافی عرصہ گزرجانے کے بعد بھی ہماری بتائی ہوئی باتوں کو یاد رکھتا ہے۔ اس کی ضرورت و اہمیت کے پیشِ نظر وہ لوگ بھی اس کی افادیت کے قائل ہو چکے ہیں جو اسے وقت کاضیاع یا صرف کھیل تفریح کا ذریعہ ہی سمجھتے تھے۔

کمپیوٹر کی تاریخ

کمپیوٹر کی تاریخ ویسے تو بہت پرانی ہے لیکن مکمل طور پر جسے کمپیوٹر کہا جا سکتا ہے اس کی ایجاد بیسویں صدی کی ہے۔کمپیوٹر اپنی ایجاد کے شروعاتی دنوں میں کچھ خاص کام کے لئے ہی استعمال کیا جاتا تھا اور اس میں بہت تھوڑے ے اسٹوریج کی گنجائش ہوتی تھی۔لیکن وقت گزرتا گیا اور کمپیوٹر میں نئی نئی ایجادات ہوتی گئی اور کمپیوٹر ترقی کرتے کرتے یہاں تک پہنچ گئی کہ اب اس میں پوری دنیا کی معلومات کو محفوظ کرنے کی صلاحیت پیدا ہو گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے