Ticker

6/recent/ticker-posts

مدر حلیمہ میں تعلیمی بیداری اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

مدر حلیمہ میں تعلیمی بیداری اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر


اولاد کی صحیح تربیت وقت کی ضرورت، اسرائیل صاحب قاسمی

صوبہ جھارکھنڈ کے ضلع جامتاڑا کے اونکری گاؤں میں پوری آب و تاب کے ساتھ چل رہے مدر حلیمہ اینگلو عربک اسکول میں تعلیمی بیداری کے عنوان سے ایک اجلاس کا انعقاد ہوا جسمیں مدر حلیمہ کے تقریباً تمام طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور پوری حوصلہ مندی کے ساتھ اپنا اپنا پروگرام پیش کیا، طلبہ و طالبات کا یہ پروگرام مختلف عناوین اور مختلف زبانوں پر مشتمل تھا۔

اس پروگرام کے صدر مولانا اسرائیل صاحب قاسمی نے بچوں کی تعلیم و تربیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ اولاد کی تربیت والدین کی اہم ذمہ داری ہے اس ذمہ داری سے انحراف والدین کیلے خطرہ کی گھنٹی ہے، ساتھ ہی ساتھ مدر حلیمہ کے بانی و سرپرست حضرت مولانا ولی اللہ اختر صاحب قاسمی کی محنتوں اور ان کی جرأت مندی کو خوب سراہا۔

پروگرام کی نظامت کررہے مجیب الرحمٰن ندوی نے بھی گاہے بگاہے بچوں کیلیے حوصلہ بخش کلمات کہے۔



educational-awareness-meeting-in-mother-halima-concluded-successfully

اس پروگرام میں جہاں مدر حلیمہ کے جملہ اساتذہ موجود تھے وہیں پر معزز علماء اکرام بھی تشریف فرما تھے، جن میں نمایاں طور پر، حضرت مولانا شعیب اللہ صاحب، حضرت مولانا عبد المعید صاحب، حضرت مولانا نعیم الدین صاحب، مولانا اختر سلفی صاحب، اور دیگر علماء اکرام موجود تھے، سب نے سرپرست مدر حلیمہ مولانا ولی اللہ صاحب کی کوششوں کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔

بطور سامعین اونکری گاؤں کے جملہ باشندگان اور قرب و جوار سے بھی مہمانان تشریف لائے تھے اور طلبہ و طالبات کے تئیں ایک اچھا تاثر لے کر گئے۔

اخیر میں دعائے ماثورہ کے ذریعہ جلسے کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے