Ticker

6/recent/ticker-posts

نور اردو لائبریری میں اسلامی کوئز مقابلہ کا انعقاد

نوجوانوں کے ذریعہ نور اردو لائبریری میں اسلامی کوئز مقابلہ کا انعقاد


مہفشاں احمد نصرت اصغری رہنما پروین نےعلی الترتیب اول دوم سوم انعام حاصل کیا

30 جون مہوا ویشالی شاردہ پستکالہ لال گنج کے بعد ویشالی ضلع کی سب سے بڑی لائبریری نور اردو لائبریری حسن پور گنگھٹی بکساما ویشالی میں اسلامی کوئز کے عظیم الشان مقابلہ کا انعقاد کیا گیا نوجوان کمیٹی کے فعال اور ممتاز رکن جناب محمد منظر عالم اور جناب عاقب اور ان کے احباب کے ذریعہ منعقد اسلامی کوئز مقابلہ میں بڑی تعداد میں بچے اور بچیوں نے حصہ لیا اور اپنی علمی صلاحیت کا بہترین مظاہرہ پیش کیا ہندوستان میں منعقد دیگر امتحان کی طرح اس مقابلہ میں بھی بچیوں نے بازی ماری چنانچہ اول انعام مہفشاں احمد، دوسرا انعام نصرت اصغری اور تیسرا انعام رہنما پروین نے حاصل کیا جبکہ چوتھے نمبر پر محمد انوررہیں مقابلہ کے سوالات کے لیے چھوٹی چھوٹی پرچیاں بنائی گئی تھی اور انہیں ایک چھوٹے ڈ ڈبے میں رکھا گیا تھا ان بند پرچیوں میں سے پانچ کو مقابلہ کے شرکاء خود اٹھاتے تھے ان پرچیوں میں درج سوالات کے جوابات شرکا ءکو دینے ہوتے تھے تاکہ کسی بچے بچی کو یہ شکایت نہ ہو کہ اس سے مشکل مشکل سوالات پوچھا گیا اور دوسرے سے ہلکا مقابلہ کے جج محمد تاج الہدی رحمانی استاد مدرسہ فردوس العلوم لال گنج اور مولانا محمد وہاج الہدی قاسمی استاد مدرسہ حسینیہ چھپرا خرد تھے۔


Nur Urdu library Mein Islamic quiz muqabla

پروگرام کی صدارت امارت شریعہ کے نائب ناظم اور نور اردو لائبریری کے چیئرمین مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نے کی انہوں نے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ اس قسم کے مقابلوں کے انعقاد سے بچے بچیوں میں مقابلے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے اور علمی اعتبار سے معلومات کا ذخیرہ ان کے پاس جمع ہوتا ہے انہوں نے حسن پور گنگھٹی کے فعال اور متحرک نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا جن کی محنت اور کاوش سے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا انہوں نے اس پروگرام کو مزید مفید اور مؤثر بنانے کے لیے طریقہ کار میں تھوڑی تبدیلی کا مشورہ دیا کامیاب امیدواروں کو مفتی ثناء الہدی قاسمی، حافظ شریف صاحب امام حسن پور گنگٹی، مولانا قمر عالم ندوی استاد مدرسہ احمدیہ ابا بکرپور اور منہاج الہدی کے ہاتھوں ایوارڈ اور نقد رقوم کی ادائیگی کی گئی مقابلے کے شرکاءتحریم جبیں، نماپروین،خوش نماں پروین، من تشاء پروین، رافیہ بانو،ثانوپروین،محمدانس،اور محمد دلشان کو تشجیعی انعامات بھی دیے گئے آئندہ مسابقہ کے لیے قران کریم کی چھوٹی سورتیں اور 20 احادیث کے حفظ کرنے کا ہدف طلبہ اور طالبات کو دیا گیا پروگرام کا اختتام حافظ شریف صاحب امام مسجد حسن پور گنگٹی کی دعا، محمد منظر عالم اور عاقب احمد کے شکریہ پر ہوا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے