خوش مسلمان ہے ماہِ رمضان میں، رمضان مبارک شاعری Ramzan Mubarak Shayari
رمضان مبارک شاعری فوٹو Ramzan Mubarak Shayari photo image HD
خوبصورت رمضان مبارک شاعری اردو میں لکھی ہوئی
ماہِ رمضان میں
خوش مسلمان ہے ماہِ رمضان میں
رب کا احسان ہے ماہِ رمضان میں
رحمتیں برکتیں لوٹ لے جو وہی
نیک انسان ہے ماہِ رمضان میں
ہوگٸے ہیں سبھی بند دوزخ کے در
قید شیطان ہے ماہِ رمضان میں
کیا فضیلت عطا کی ہے رب نے اسے
اترا قرآن ہے ماہِ رمضان میں
ایک نیکی پہ ہے اجر ستر گنا
سب کا ایمان ہے ماہِ رمضان میں
کون ہے جو کرے مجھ سے بخشش طلب
رب کا اعلان ہے ماہِ رمضان میں
کرتا ہے رب دعائیں سبھی کی قبول
اس کا فرمان ہے ماہِ رمضان میں
برکتیں دیکھ کر روزے داروں کے گھر
عقل حیران ہے ماہِ رمضان میں
بخش دے اے خدا اپنے عاصی کو تو
دل کا ارمان ہے ماہِ رمضان میں
عاصی چمپانی
پرسا پٹھان پٹی مشرقی چمپارن بہار
0 تبصرے