Ticker

6/recent/ticker-posts

یوم دفاع پاکستان چھ ستمبر پر اردو شاعری Pakistan Defense Day Shayari

یوم دفاع پاکستان چھ ستمبر پر اردو شاعری | Pakistan Defense Day Shayari

شاعر:
عبدالرحمن کیانی (مرحوم)
صوبیدار ریٹایرڈ
چھ ستمبر
یوم دفاع پاکستان
شاعر:
عبدالرحمن کیانی (مرحوم)
صوبیدار ریٹایرڈ
شاعرو، مطربو، دوستو ساتھیو
ہر سپاہی ہواباز، ملاح کو
۔
لہلہاتی ہوئی کھیتیوں کی قسم
مسکراتی ہوئی بستیوں کی قسم
۔
ؓمسجدوں، مقبروں، منبروں کی قسم
آپنے اجداد کی عظمتوں کی قسم
۔
باحیا چاند سی بیویوں کی قسم
باحیا پھول سی بیٹیوں کی قسم
۔
دست ہمشیر کی چوڑیوں کی قسم
ماں کے سر پاوں کی جوتیوں کی قسم
۔
ہم نے جو کچھ کیا اس چمن کے لیئے
چاند تاروں کی اس انجمن کے لیئے
۔
شاعرو، مطربو، دوستو ساتھیو
ہر سپاہی ہواباز ملاح کو
۔
مسلکآ فرض تھا، مذہبآ فرض تھا
آپنی جاں قرض تھی، اپنا سر قرض تھا
انتخاب
ایس۔ایم۔ تقی حسین

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے