Ticker

6/recent/ticker-posts

داد کا گھریلو علاج | داد کا دیسی علاج | داد کھاج کھجلی کا اصلی نسخہ

داد کھاج کھجلی کا نیا اور اثردار نسخہ

داد یاکھجلی کی بیماری دراصل جلد پر ہونے والے کچھ خاص طرح کے انفیکشن سے ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے جلد کے کسی بھی خاص حصے پر سرخ رنگ والا دائرہ بن جاتا ہے ۔ داد کی بیماری اتنا خطرناک تو نہیں ہوتا ہے لیکن اس میں ہونے والی خارش اور کھجلی انسان کو بے چین کردیتی ہے جس سے آدمی بری طرح سے پریشان رہتا ہے۔ داد یا خارش پھیلنے والا مرض ہوتا ہے اور اسے ٹھیک ہونے میں طویل وقت لگ سکتا ہے ۔ اگر داد بہت زیادہ بڑھ جائے تو جلد پر جگہ جگہ چھوٹے اور بڑے سرخ دائرے دکھنے لگتے ہیں ۔ داد کا علاج گھر بیٹھے بھی ممکن ہے ۔ گھر میں ہر وقت پائی جانے والی معمولی چیزوں سے داد اور اس کی وجہ سے ہونے والی خارش کو ہمیشہ کے لئے دور کیا جا سکتا ہے ۔


Ringworm Ka Ilaj In Urdu

Ringworm Ka Ilaj In Urdu

تو آئیے آج آپ کو داد کھاج کھجلی کے بارے میں آسان گھریلودیسی علاج بتاتے ہیں ۔ ان کے استعمال سے آپ داد کھاج کھجلی سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ایک ایسا سنجیدہ مسئلہ ہے جو بہت تیزی سے بڑھتے ہی جا رہا ہے داد کی بیماری ہر پانچویں چھتھے انسان کو ہورہا ہے ۔

داد ایسی بیماری ہے جو بہت زیادہ علاج کرانے کے باوجود بھی ٹھیک نہیں ہو رہی ہے۔ طرح طرح کے کریم اور مرہم کا استعمال کرنے اور بہت زیادہ ادویات کا استعمال کرنے سے بھی ٹھیک نہیں ہوتا ہے اگر کسی کسی کا ٹھیک ہوبھی جاتا ہے تو دوبارہ دس پندرہ دن کے بعد واپس آجاتا ہے جس کی وجہ سے کچھ لوگ بہت زیادہ ڈپریشانی میں رہتے ہیں۔

آج داد کو ختم کرنے کے لئے جو نسخہ ہم لے کر آئیں ہیں وہ بہت آسان اور سستا ہے ساتھ ہی اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہے۔ داد کا یہ نسخہ بلکل دیسی اور قدرتی ہے ۔ اس نسخہ کےاستعمال سے آپ کے داد مستقل طور پر ختم ہوجائیگا اور دوبارہ کبھی بھی نہیں آئیگا۔ داد کا نسخہ بنانے کے لئے آپ کو نیم کی ضرورت ہوگی جو اینٹی بیکٹیریل ( Anti bacterial ) اور اینٹی فنگل (Anti Fungal ) خصوصیت رکھتی ہے ۔یہ آپ کی جلد اور جسم دونو کے لئے بہت مفید ہے ۔ یہ جلد پر ہونے والے بیکٹریا (Bacteria )کو جڑ سے ختم کر دیتا ہے اور دوبارہ آنے سے روکتا بھی ہے ۔ 

اسی لیے داد کے علاج کے لئے نیم کی چند پتیاں لیکر باریک پیس کر پیسٹ بنا لیجیۓ ۔ اس میں ایلوویرا ( Alovera)کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ ایلوویرا میں سکن ہیلنگ کی خصوصیات پائی جاتی ہے۔ اس میں کولنگ خصوصیات بھی ہوتی ہے ۔ یہ جلد کو سورج کی شعاؤں سے محفوظ رکھتی ہے اور جلد کو خارش یا ہر طرح کی الرجی ( Elergy) سے بچاتی ہے۔ ایلو ویرا کی جوس سن بلاک کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتاہے ۔ اس کے علاوہ یہ دادکھاج اور زخموں کیلئے بہت فائیدہ مند بھی ہے ۔

Dad Khaj Khujli Kaise Thik Hoga

Dad Khaj Khujli Kaise Thik Hoga

داد خاج کھجلی کا نسخہ بنانے کے لئے آپ کو ایک چمچ ایلوویرا جیل کی ضرورت پڑےگی اور تھوڑی سی کافور کی بھی ضرورت ہوگی جو کہ کسی بھی پنسار کی دکان سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ سب سے پہلے آدھی چمچ کا فور کا پاؤڈر بنا لینا ہے ۔ اس کے بعد آپ کو ایک چمچ نیم کا پیسٹ ،ایک چمچ ایلوویرا جیل اور آدھی چمچ کافور کا پاؤڈر تینوں کو ایک ساتھ اچھی طرح سے مکس کرلینا ہے۔ اس کے بعد اس مکسچر کو روز رات کو سوتے وقت داد سے متاثرہ حصے پر جس جگہ پر داد کھاج ہے وہاں پر روئی یا کاٹن کی مدد سے لگا نی ہے۔ اس کو صبح اُٹھ کر پانی سے اچھی سا دھو لینا ہے۔ کسی بھی صابن اور شیمپو کا استعمال نہیں کرنا ہے ۔ اس نسخہ کو لگاتار سات روز تک استعمال کرنا ہے۔ اس نسخہ کے استعمال سے داد کھاج کھجلی ہمیشہ کے لئے دور ہوجاتا ہے اور پھر دوبارہ کبھی نہیں ہوتا ہے۔
home-remedies-for-ringworms

Home Remedies for Ringworms in Urdu

داد کے علاج کے لئے کچھ خاص گھریلو نسخے مندرجہ ذیل ہیں:


خارش کا گھریلو علاج

۱۔ٹی ٹری آئل (Tea Tree Oil)
داد سے چھٹکارا پانے کا بیحد قدیم اور آزمودہ نسخہ ٹی ٹری آئل ہے ۔پانی اور ٹی ٹری آئل ملا کر اس کو داد پر ہر دن تین بار لگانے سے داد بالکل ختم ہوجاتا ہے۔ ٹی ٹری آئل ایک طرح کا بہترین اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل ایجنٹ بھی ہے ۔ داد کے علاوہ یہ ہلکی نوعیت کی چوٹ کو بھی ٹھیک کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔

سر میں خارش کا علاج

۲۔ سیب کا سرکہ ( Apple cider vinegar)
داد خاج کھجلی کے علاج کے لئے ایپل سائڈر سرکہ بھی بہترین اینٹی بیکٹیریل ایجنٹ ہے۔ اسے روئی میں بھگو کر داد پر تین روزتک دن میں دو سے تین مرتبہ ہلکے ہلکے لگانے سے داد مٹ جاتا ۔

۳۔ لہسن (Garlic)
لہسن (Garlic) داد سے نجات پنے کے لیے بہترین گھریلو نسخہ ہے ۔ دو تین لہسن کے جوئے پیس کر اسے داد والی جگہ پر لگائیں اور سوتی کپڑے سے پٹی باندھ دیں ۔ اسے پوری رات یا پورا دن لگا رہنے دیجئے ۔ اس کی اینٹی سیپٹک (Antiseptic) خوبیاں داد کے انفیکشن کو ختم کردیگی ۔

۴۔ نمک اور سرکہ (Salt and vinegar)
سرکے میں تھوڑا سا نمک شامل ملا لیجئے ۔ اس آمیزے کو داد پر لگا کر بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیجئے اس کے بعدٹھنڈے پانی سے دھو لیجئے۔ اس نسخے سے ایک ہفتے میں داد ہمیشہ کے لئے دور ہو جائے گا ۔

۵۔ کچا پپیتا (Raw papaya)
کچا پپیتا کاٹ لیجئے اور اسے داد کی جگہ پر ہلکے ہلکے ملیئے ۔ کچے پپیتے میں موجود غذائی اجزا انفیکشن کو دور کر دیتے ہیں ۔

۶۔ ہلدی (Turmeric)
ہلدی کا پیسٹ داد سے متاثرہ جلد پر لگائیے ۔ یہ نسخہ آپ ہلدی کو پانی میں مکس کرکے بھی بنا سکتے ہیں ۔ ہلدی ایک بہترین اینٹی بائیو ٹک (Antibiotics)ہے ۔ یہ نسخہ بچوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے ۔

۷۔ لیمن گراس ٹی (Lemongrass Tea)
لیمن گراس ٹی چائے دن میں تین بار پنیےسے داد کافی حد تک ختم ہوجاتا ہے۔ آپ اس کے استعمال شدہ ٹی بیگ بھی داد والی جگہ پر لگا سکتے ہیں ۔

۸۔ تلسی کے پتے (Basil leaves)
تلسی کے پتے کو پیس کر اس کا عرق داد والی جگہ پر لگائیے ۔ یہ نسخہ دن میں تین سے چاربار دہرائیں جب تک داد پوری طرح سے ختم نہ ہو جائے ۔

۹۔ سبزیوں کا جوس (Vegetable juice)
چار سو ملی لیٹر گاجر کا رس (Four hundred milliliters of carrot juice) تین سو ملی لیٹر پالک کے رس (Three hundred milliliters of spinach juice) میں ملائیں۔ اس رس کو داد ختم ہوجانے تک روزانہ پئیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے