Ticker

6/recent/ticker-posts

تعلیم بالغان پر مضمون | تعلیمِ بالغان کی اہمیت پر مضمون نگاری

تعلیم بالغان پر مضمون | تعلیمِ بالغان کی اہمیت پر مضمون نگاری

تعلیم بالغان
تعلیم بالغان کا مطلب ہے ایسے لوگوں کو تعلیم دینا جن کی عمرا۲ سال سے زیادہ ہے اور جو کسی وجہ سے کئی وجہوں سے تعلیم حاصل نہ کر سکے ہوں اور جاہل وہ آن پڑھ ہوں۔ تعلیم بالغان کا باضابطہ نظم ۲ ؍اکتوبر ۱۹۷۸ء سے کیا گیا۔ اس کا مقصد ہے کہ جس طرح بالغوں کو حق راۓ دہندگی حاصل ہے ۔ اسی طرح ان کا تعلیم یافتہ ہونا بھی ضروری ہے۔ ان لوگوں کو اتنا پڑھنا ضروری ہے کہ جس سے روزانہ کی زندگی میں کسی قسم کی دشواری نہ ہوں ۔ ان کے احساسات و جذبات اور خیالات کے اظہار کے مواقع فراہم کیا جا سکے۔

چھٹھے منصوبے میں ایسے لوگوں کی تعلیم پر ۲۰۰ کروڑ روپے خرچ کرنے کا انتظام ہے۔ تعلیم بالغان کا نظم خاص طور سے گاؤں کے لوگوں کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے۔ ان میں بھی خاص طور سے ہریجن ، آدیباسی، شیڈول کاسٹ شیڈول ٹراب وغیرہ کو اس انتظام کے تحت خاص دھیان میں رکھا گیا ہے ۔

اس کی ابتدا راجستھان سے ہوئی ۔ تعلیم کا مقصد تمام ہندوستانیوں کو عام شہریوں جیسا بنا نا ہے ایسے لوگوں کو اس قابل بنا نا ہے کہ ان کی عورتیں اور مرد مساوی حقوق حاصل کریں ۔ ملک کی عظمت کو سمجھیں تعلیم سے ان میں غلط وصیح کی تمیز پیدا ہوگی ۔ خا ندانی منصوبہ بندی اور دوسرے فلاحی کاموں کی افادیت کو سمجھ سکیں گے صحت اور اقتصادی ترقی وغیرہ کے متعلق ان کے خیالات بلند ہوں گے ۔بیکاری بے روزگاری ، ضعیف الاعتقادی کے حال سے باہر نکلیں گے۔ عورتوں کا علاقہ آزاد ہو سکے گا ۔ تعلیم بالغان ہندوستان جیسے عظیم ملک کے لئے ایک چیلنج جیسا ہے۔ اسے سخت محنت ، ایمان داری ، عمل پیہم کے ساتھ ہی اس کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے