Ticker

6/recent/ticker-posts

حوصلہ افزائی کے اشعار | جوش و خروش جذبہ پر شاعری نظم | حوصلہ افزائی کے الفاظ

جوش و خروش، جذبہ زندگی میں ضروری ہے : جوش و خروش جذبہ پر شاعری نظم

(نظم)
جوش و جذبے کے بغیر زندگی ادھوری لگتی ہے
انسانی زندگی میں جوش و جذبے کی بہت اہمیت ہے

سارے دکھ اور غم جوش سے بھاگ جاتے ہیں
دنیا میں بوجھل، اداس زندگی ادھوری ہے
زندگی میں جوش ………

جوش و خروش سے ہوتی ہے، بہار کی آمد
اگر جوش و خروش ہو تو نہیں کرنی پڑتی کسی کی خوشامد

اگر جوش و خروش ہو تو منزل نہیں دکھتی دور
جوش نہ ہو تو انسان ہو جاتا ہے بہت مجبور

زندگی میں جوش....

جوش زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ ہے
اس کے بغیر ہر انسان خود کوبیمار محسوس کرتا ہے

جوش کے بغیر زندگی کٹی پتنگ جیسی ہوتی ہے
زندگی بغیر جوش کے کبھی خوشگوار نہیں ہوتی ہے

زندگی میں جوش....

جوش و امنگ زندگی میں کامیابی دلاتی ہے
زندگی کے پہیے کو جوش و خروش ہی گھماتی ہے

زندگی میں جوش....

زندگی جشن ہے : حوصلہ افزائی کے اشعار، جوش و خروش جذبہ پر شاعری نظم

زندگی جشن ہے
(نظم)
زندگی میں تہوار ہمیشہ آتے جاتے رہتے ہیں
لیکن زندگی میں سچا تہوار ہمیشہ مسکرانا ہے

زندگی ایک جشن ہے ساری دنیا کہتی ہے
میرا دل کہتا ہے زندگی ایک تہوار ہے

اگر ایک صاف ستھرا طرزِ زندگی ہو،
دماغ کی چادر، ذرا بھی گندی نہ ہو !

زندگی میں آداب اور نظم و ضبط ہو،
دُور دُور، گالی گلوج اور غصہ ہو، تب سمجھو کہ

زندگی ایک تہوار ہے........

گھر جب صحن میں پھیلے تو خوشی ہوتی ہے
اپنوں کے لیے دل میں پیار کی روشنی ہوتی ہے

چہرے پہ مسکراہٹ رقصاں ہوتی ہے
ہونٹوں پر وفا کی لہریں اور ہونٹوں کی لالی ہوتی ہے

زندگی ایک تہوار ہے........

اپنے دل و دماغ پر اتنا بھروسہ رکھو،
ہر منزل مل جائےگی امید اور آشا رکھو!

انسان کو ہمیشہ اچھے برے کا احساس ہونا چاہیے
کسی کو بھی سستی اور برائیوں کا غلام نہیں ہونا چاہئے
اسلئے کہ ...زندگی ایک تہوار ہے.... زندگی میں جوش و خروش ضروری ہے
پریم ناتھ بسمل
مرادپور، مہوا، ویشالی، بہار

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے