Ticker

6/recent/ticker-posts

کہو وہی جو کر سکو کہنے اور کرنے میں بہت فرق ہے یہی تو ہے آج کا انسان

کہو وہی جو کر سکو کہنے اور کرنے میں بہت فرق ہے یہی تو ہے آج کا انسان

کہنے اور کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے۔کہنے کو تو لوگ کچھ بھی کہہ جاتے ہیں۔پر کرنے کو کہا جائے تو اپنی بات سے مکر جاتے ہیں۔اب زمانہ بدلتا جا رہا ہے۔اب سچے انسان کی پرکھ مشکل ہوتی جا رہی ہے۔آج کا انسان سوچنا کچھ ہے اور کہتا کچھ اور ہے۔اور کرتا بھی کچھ اور ہی ہے۔دل میں کچھ دماغ میں کچھ اور زبان پر کچھ اور یعنی سب کچھ مختلف اور جدا جدا۔یہی تو ہے آج کا انسان۔یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ کیا یہ وہی انسان ہیں جو بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اور ان کی بڑی بڑی باتوں پر لوگ یقین بھی کرتے ہیں۔اکثر لوگ ان سے نئی نئی امید رکھنے لگتے ہیں لیکن جب ان باتوں پر عمل کرنے کی باری آتی ہے تو سب کچھ بدل جاتا ہے اور انسان اپنی باتوں سے مکر جاتا ہے۔

وہی لوگ اجنبی بن جاتے ہیں جو پہلے پہاڑ توڑنے کی باتیں کرتے تھے

وہی لوگ اجنبی بن جاتے ہیں جو پہلے پہاڑ توڑنے کی باتیں کرتے تھے اور جان دینے کے وعدے کرتے تھے۔ جو لوگ پہلے پہاڑ توڑنے اور مرمٹنے کی بات کرتے تھے وہ نا تو مرنے والے تھے اور نہ پہاڑ توڑنے والے کیوں کہ پہاڑ توڑنے والے کبھی کہتے نہیں بلکہ کہ فدرتھ مانجھی کی طرح چپ چاپ پہاڑ توڑنے میں لگ جاتے ہیں۔

کہو وہی جو کر سکو ورنہ چپ رہنا ہی مناسب ہے

کہو وہی جو کر سکو ورنہ چپ رہنا ہی مناسب ہے۔کم سے کم لوگوں کو آپ سے امیدیں تو نہیں رہے گی۔جب کوئی کسی کے لیے اچھا کہتا ہے سامنے والے کو اس کی باتیں اچھی لگتی ہے۔وہ سوچتا ہے کہ کہنے والا سچ کہہ رہا ہے۔اور نہ جانے ایک ہی پل میں کتنی امیدے اور کتنے آش لگا بیٹھتا ہے۔کہنے والے کی باتیں اس کے دماغ میں ایسے چلتی رہتی ہیں جیسے آگے کوئی خزانہ ملنے والا ہو۔لیکن جب سچائی سامنے آتی ہے تب تک سب کچھ ختم ہو چکا ہوتا ہے۔

سچ کہاں ہے اس دنیا میں

سچ کہاں ہے اس دنیا میں دنیا جھوٹی معلوم ہوتی ہے۔ساری دنیا جھوٹی لگتی ہیں لوگ جھوٹے لوگوں کی باتیں جھوٹی۔کس پر یقین کرے لوگ تو کرائے پر بھی جھوٹ بولتے ہیں۔ایسے لوگوں کو کسی کی فکر کہاں ہوتی ہے وہ تو صرف اپنے مطلب کی باتیں کرتے ہیں۔انسان ہو ذرا اِنسانیت بھی نبھاؤ۔جیسے آپ ہیں ویسے سبھی ہیں۔اس لیے آپ اپنےکہنے اور کرنے میں فرق نہیں کیجئے بلکہ کہو وہی جو کر سکو۔جو نہیں کر سکتے ہیں اُن باتوں کا کہنا غلط ہے۔کسی کو جھوٹی امیدیں دلاکر اور وعدے سے مکر جانا بڑا دردناک ہوتا ہے۔اس لیے جان بوجھ کر کسی کے درد کی وجہ نہ بنے۔

بسمل جی اردو میں


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے