Ticker

6/recent/ticker-posts

پرواز بچپن کی ایک تبصرہ : مبصر - مجیب الرحمٰن جھارکھنڈ Parwaz Bachpan Ki Ek Tabsira

پرواز بچپن کی ایک تبصرہ : مبصر - مجیب الرحمٰن جھارکھنڈ

مبصر : مجیب الرحمٰن جھارکھنڈ
رابطہ نمبر،۔ 7061674542

بچپن کے ایام بھی کیا خوب سہانے ہوتے ہیں، ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں دیکھنے کو ملتی ہیں، والدین، بھائی بہن، رشتہ دار ہر کوئی بچوں پر خوشیاں نچھاور کرتے ہیں، بچے بھی سب کی خوشیوں سے خوب محظوظ ہوتے ہیں اور زندگی کے سب سے حسین پل گزار رہے ہوتے ہیں، لیکن والدین ان تمام خوشیوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت کی بھی فکر کرتے ہیں، اور کیوں نہ ہو بچے ہماری قوم کے مستقبل ہیں، ہمارا مستقبل صحیح رخ پر اسی وقت گامزن ہو سکتا ہے جب کہ ہم نئی نسلوں کی صحیح تربیت کریں، کم عمری میں اگر بچوں کی صحیح تربیت نہ کی گئی تو مستقبل میں نہ یہ کہ صرف والدین کے لئے وبال جان ہوتے ہیں بلکہ معاشرہ بھی ان کی غلط روی کی لپٹ میں آکر درہم برہم ہو جاتا ہے، پھر سوائے پچتاوے کے اور کچھ نہیں ہوتا۔

نئی نسلوں کی تربیت کی فکر جہاں ماں باپ کرتے ہیں

اسی لئے نئی نسلوں کی تربیت کی فکر جہاں ماں باپ کرتے ہیں وہیں مختلف تنظیمیں مختلف ادارے بھی اپنی بساط بھر کوششیں کرتے ہیں تاکہ نئی نسلوں کو صحیح روشنی اور صحیح ڈگر کی جانب رہنمائی کرسکیں، اس کیلئے وہ مختلف ادبی و اخلاقی راہ نما رسالے شائع کرتے ہیں تاکہ بچوں کیلئے صحیح تربیت کی راہ ہموار ہو،۔ انہیں رسالوں میں سے ایک 
 پرواز بچپن کی ہے، جو ہندوستان کی ایک ادبی سرزمین برہان پور سے دو ماہی شائع ھوتا ھے۔

برہان پور ادبی، علمی اور ثقافتی لحاظ سے ہمیشہ نمایاں رہا ہے اکابرین صلحاء کی روحانیت سے یہ شہر آج بھی جگ مگا رہا ہے اور بنی نوع کی رہنمائی کیلئے طرح طرح کے پھول کھل رہے ہیں۔

دو ماہی رسالہ پرواز بچپن کی

دو ماہی رسالہ پرواز بچپن کی جیسے ہی مجھے موصول ہوا دل خوشی سے جھوم اٹھا اور جب تک مکمل نہیں پڑھ لیا دل بے قراری کا شکار رہا، جب پڑھنا شروع کیا تو حارث صاحب کے اداریہ پر نظر پڑی جسمیں انہوں نے بچوں اور بچوں کے ذمہ داران سے پر درد اپیل کی ہے، اس کے بعد ماھر فلکیات عمر خیام پر نظر پڑی جس کو محترمہ شہناز نے بڑے سلیقے سے پیش کرکے بچوں کو ایک تاریخی شخصیت سے متعارف کروائی ہے، وہیں پر صدف ناز صاحبہ کی شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے تعلق سے لکھی گئی تحریر بچوں کی معلومات میں اضافہ کرتی نظر آئ، اس رسالہ کی سب سے بڑی برکت یہ رہی کہ اس میں امام عالی مرتبت احمد رضا خان بریلوی قدس سرہ کی شان میں بھی خامہ فرسائی کی گئی اس کیلئے میں مرتبہ نسرین بانو صاحبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس کے علاوہ اسماعیل بدایونی کی جنگل کی کہانی بشری ناز کی بری نیت کی نحوست محمد عرفان صاحب کی انوکھی تقسیم اس کے علاوہ اور بھی اہل ادب کی تحریریں اس رسالہ کو زینت بخش رہی ہیں، اس لحاظ سے یہ رسالہ اپنے آپ میں ایک انجمن ہے جس سے ہماری قوم کے بچوں کی صحیح تربیت کیلئے مفید اور کارآمد ہے۔

پرواز بچپن کی ایک تبصرہ : مبصر - مجیب الرحمٰن جھارکھنڈ Parwaz Bachpan Ki Ek Tabsira


اخیر میں گزارش یہی ہے کہ اس رسالہ کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں گھروں کی میز پر بچوں کی صحیح مستقبل کیلئے اس کو جگہ دیں، اس کے خریدار بنیں اور ہر حیثیت سے اس کی ترقی میں حصہ لیں تاکہ یہ رسالہ ادب اطفال کے افق پر سدا چمکتا رہے، ساتھ ہی ساتھ تمام منتظمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے نئی نسل کی تربیت کا بیڑا اٹھایا اور ایک عظیم کام کو لیکر رواں دواں ہیں۔

اللہ تعالیٰ اس رسالہ کو اپنی بارگاہ میں شرف و قبولیت سے نوازے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے