Ticker

6/recent/ticker-posts

سردیوں میں بالوں کی خشکی سے بچنے کے لیے آیورویدک طریقے اپنائیں

سردیوں میں بالوں کی خشکی سے بچنے کے لیے آیورویدک طریقے اپنائیں

سردیوں کے موسم میں بالوں کی دیکھ بھال بہت ضروری ہو جاتی ہے۔ سردیوں میں ٹھنڈی ہواؤں کا اثر ہمارے بالوں پر بھی پڑتا ہے۔ سرد ہواؤں کی وجہ سے سر کی نمی بہت تیزی سے ختم ہونے لگتی ہے جس کا زبردست اثر سر ہمارے بالوں پر پڑتا ہے ہے اورجس کی وجہ سے بالوں میں خشکی کا مسئلہ بھی تیزی سےبڑھنے لگتا ہے اور ہمارے بال خشک اور بے جان نظر آنے لگتے ہیں۔ اگر ہم سردیوں کے موسم میں خشکی سے بچنے کے لیے کسی کاسمیٹک پراڈکٹ ( Cosmetic Product) کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اس کا ہمارے بالوں پر بہت برا اثر پڑ سکتا ہے۔ سردیوں میں بالوں کی خشکی سے نجات کے لیے ہمیں کاسمیٹک مصنوعات کی بجائے آیورویدک علاج اپنانا چاہیے۔ آیورویدک علاج کے ذریعے ہم خشکی سے مکمل طور پر نجات پا سکتے ہیں۔ تو چلیے جانتے ہیں کہ آیوروید کے ذریعے سے ہم سردیوں میں اپنے بالوں کی خشکی کا علاج کیسے کر سکتے ہیں۔

بالوں کی خشکی سے بچنے کے صحت بخش غذا کھائیں

سردیوں میں بالوں کی خشکی سے بچنے کے لیے صحت بخش غذا کھائیں: سر میں خشکی کا مسئلہ خوراک میں وٹامن بی، زنک اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ( Vitamin B Zinc and Omega 3 Fatty Acid ) کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں خشکی سے بچنے کے لیے خوراک میں موسمی سبزیاں، انڈے، مچھلی، کیلا اور پالک جیسی غذائیں کھائیں۔ تربوز اور انگور جیسے پھل بھی بالوں کو مضبوط رکھنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

وٹامن سی کا استعمال کریں:

سردیوں میں بالوں کی خشکی کے لئے وٹامن سی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آملہ میں بھرپور وٹامن سی ہوتا ہے جو خشکی اور بالوں کے گرنے کا مسئلہ حل کرتا ہے۔ وٹامن سی ایک مضبوط اینٹی آکسیڈنٹ ہے، جو فری ریڈیکلز کی سرگرمیوں کو روکنے کا کام کرتا ہے اور اس طرح خشکی سے لے کر بالوں کے گرنے تک کے مسائل کو حل کرتا ہے۔

دہی سے خشکی کا علاج کریں:

پروٹین سے بھرپور دہی سر کی جلد کو صحت مند رکھنے میں بہت موثر ہے۔ یہ follicles کی ترقی میں مدد کرتا ہے۔ بالوں میں 15 منٹ تک دہی لگائیں اور پھر شیمپو سے بال دھو لیں۔ آپ کے بال نرم ملائم اور چمکدار ہو جائیں گے۔

پیاز کا رس استعمال کریں:

خشکی سے نجات کے لیے آپ پیاز کا رس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ایک پیاز کاٹ کر پیس لیں اور اس کا رس الگ کر لیں۔ اب اس رس کو روئی کی مدد سے سر کی جلد پر لگائیں۔ کچھ دیر رکھنے کے بعد اسے شیمپو کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے