Ticker

6/recent/ticker-posts

چہرے پر گلابی چمک لانے کے لیے گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کریں

چہرے پر گلابی چمک لانے کے لیے گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کریں

چہرے پر گلابی رنگ لانے کے لیے ضروری ہے کہ اسے بیرونی علاج کے ساتھ ساتھ اندر سے بھی صحتمندی بخشی جائے۔ یہاں کچھ گھریلو ٹوٹکے ہیں جن کے استعمال سے چہرے پر خوبصورتی سے قدرتی چمک پائی جا سکتی ہے۔ تو آج ہم ایسے ہی کارآمد بیوٹی ٹپس کے بارے میں جاننے جا رہے ہیں۔

چہرے پر عرق گلاب لگائیں

دن میں دو سے تین بار چہرے پر عرق گلاب لگائیں۔ آپ اسے روئی کی مدد سے یا فیس پیک میں ملا کر براہ راست چہرے پر لگا سکتے ہیں۔ ہر طرح سے فائدہ ہوگا۔ اس سے بہتر طریقہ یہ ہوگا کہ اسے اسپرے کی بوتل میں بھر کر چہرے پر اسپرے کریں۔ ہفتے میں تین دن چقندر کا رس پینے سے بھی چند دنوں میں چہرے پر گلابی رنگ آجائےگی۔

چقندر کا رس سے چمکدار جلد

چقندر کا رس جسم میں خون کی مقدار بڑھاتا ہے۔ جس کا اثر جسم کے ساتھ ساتھ آپ کے چہرے پر بھی نظر آتا ہے۔

اسے صبح یا دن میں کسی بھی وقت پیا جا سکتا ہے۔ چقندر کے پاؤڈر کو دہی یا عرق گلاب میں ملا کر پیسٹ بنائیں اور ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔
اسے چہرے پر لگائیں، چند دنوں میں فرق نظر آئے گا۔

چقندر کا پیسٹ بنانے کا طریقہ

چقندر کو پیس لیں۔ اب اسے دھوپ میں اچھی طرح خشک کریں تاکہ یہ بہت سخت ہوجائے۔ دو تین دن مکمل خشک ہونے کے بعد انہیں مکسچر میں اچھی طرح پیس لیں۔ چقندر کا پاؤڈر استعمال کے لیے تیار ہے۔

گلاب کی پنکھڑیوں سے گلابی رنگت حاصل کریں

گلاب کی پنکھڑیوں کو گلابی رنگت حاصل کرنے کے لیے برسوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے گلاب کی پنکھڑیوں کو کچے دودھ میں دو سے تین منٹ کے لیے بھگو دیں۔ اس کے بعد اسے ہاتھوں سے رگڑ کر چہرے پر لگائیں۔ اچھی طرح لگانے کے بعد اسے 5 سے 10 منٹ تک لگا رہنے دیں، پھر اسکرب کرتے وقت نکال دیں۔ چہرے پر گلابی رنگت آئے گی اور جلد بھی نرم ہو جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے