Ticker

6/recent/ticker-posts

ادارہ ادب اطفال بھٹکل کی جانب سے حیدر بیابانی مرحوم کی حیات و خدمات پر عالمی ویبنار

ادارہ ادب اطفال بھٹکل کی جانب سے حیدر بیابانی مرحوم کی حیات و خدمات پر عالمی ویبنار

گلشن تری یادوں کا مہکتا ہی رہے گا
گزشتہ ہفتے بچوں کے مایہ ناز شاعر و ادیب جناب حیدر بیابانی کا حادثہ وفات ادب اطفال پر غم کا پہاڑ بن کر ٹوٹا، اس لیے کہ حیدربیابانی مرحوم کی ذات اور ان کی صفات ہی ایسی تھیں کہ جن کو ان کا کوئی شناسا فراموش نہیں کر سکتا۔پھر ان کے ادبی کارناموں کے نہ رکنے والے سلسلے کی داستانیں کئی ابواب میں ہیں۔

حیدر بیابانی پر منعقد عالمی ویبنار

اسی محبت اور عقیدت کا اظہار کل شب 24 جنوری 2022 کو ہندوبیرون کے بچوں کے ادباء و مدیران حیدر بیابانی پر منعقد عالمی ویبنار میں کررہے تھے۔

ویبنار میں مرحوم کی شخصیت اور فن پر کئی ادباء نے مقالات پیش کیے

اس ویبنار میں مرحوم کی شخصیت اور فن پر کئی ادباء نے مقالات پیش کیے، جن میں گلشن اطفال کے مدیر رحمانی سلیم صاحب، حیدر بیابانی کے رفیق خاص سید غلام علی صاحب اور ان کے یار غم گسار جناب بابو آر کے کے متاثر کن مقالات قابلِ ذکر ہیں۔اس اہم ترین کانفرنس میں حیدرصاحب کے فرزند نذر محمد نے بھی اپنے مرحوم ابوجان کے اہم ترین گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ: وہ ادب اطفال کے لیے اس قدر منہمک رہتے تھے گویا انھوں نے اپنی زندگی بچوں کے لیے ہی وقف کی ہو۔

یہی وجہ ہے کہ کم عرصے میں اور حالات کی ناساز گاری کے باوجود حیدر بیابانی مرحوم نے بچوں کے لیے تقریبا پچاس کتابوں کو مرتب کیا۔

ویبنار کے مدعوین کی فہرست کچھ اس طرح تھی:

جناب مولانا سراج الدین ندوی
مدیر اچھا ساتھی بجنور

جناب خیال انصاری
مدیر بچوں کا اخبار "خیر اندیش" مالیگاؤں

جناب حافظ کرناٹکی
بچوں کے ادیب و شاعر

جناب فاروق سید
مدیر ماہ نامہ"گل بوٹے"ممبئی

جناب سراج عظیم
جنرل سیکریٹری آل انڈیا ادب اطفال ٹرسٹ دہلی

جناب ادریس صدیقی کینیڈا
بچوں کے ادیب

جناب عبد الباری وسیم
مدیر ماہ نامہ"ھلال" رامپور

مولانا سمعان خلیفہ ندوی
ادارہ ادب اطفال بھٹکل

جناب متین اچل پوری
بچوں کے ادیب و شاعر

جناب مظفر حسین نایاب
دوحہ (قطر)

جناب سید غلام علی اچل پور
محقق و مصنف

جناب بابو آر کے
بچوں کے ادیب و ڈرامہ نویس

رحمانی سلیم صاحب
(مدیر گلشن اطفال و ذمہ دار رحمانی پبلیشر مالیگاؤں)

جناب نذر محمد (فرزند حیدر بیابانی مرحوم)

جناب نوشاد مومن
مدیر ماہ نامہ نیا کھلونا (کلکتہ)

شارق اعجاز عباسی
جوئنڈ سکریٹری ادب اطفال ٹرسٹ دہلی

رحیم رضا
مدیر ترجمان اطفال

international-webinar-on-the-life-and-services-of-the-late-haider-biabani-by-edara-adab-e-atfal

عبیدالرحمن رکن الدین کی تلاوت اور مجاہد بھٹکلی کی لکھی ہوئی نعت سے شروع ہونے والے اس خوبصورت اجلاس میں ادارہ ادب اطفال بھٹکل کے دفتر میں اراکین انتطامیہ اور کاروان اطفال و ماہنامہ پھول کے اراکین کثیر تعداد میں تھے۔

پروگرام کی نظامت مدیر ماہ نامہ پھول بھٹکل عبداللہ غازی ندوی نے کی اور اس دوران میں مرحوم کے متعلق اپنی یادوں کے کئی پھول نچھاور کیے۔رات ساڑھے گیارہ بجے ویبنار کا اختتام ہوا۔

اخیر میں مدیر و بانی "اچھا ساتھی" مولانا سراج الدین ندوی نے اچھا ساتھی کا خصوصی نمبر حیدر بیابانی پر شائع کرنے کا اعلان کرکے ان کے علم و فن پر مزید خراج تحسین پیش کیا۔
(رپورٹ: ماہ نامہ پھول بھٹکل)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے