Ticker

6/recent/ticker-posts

کانکی نارہ کاروان علم و ادب کی ایک خصوصی شعری نشست

کانکی نارہ کاروان علم و ادب کی ایک خصوصی شعری نشست

کانکی نارہ کاروان علم و ادب کی ایک خصوصی شعری نشست خواجہ احمد حسین کی صدارت میں منعقد ہوئی۔انظارالبشر کی آمد پہ یہ محفل سجائی گئی۔ ڈاکٹر الف انصاری کی مرتب کردہ کتاب شعراء بنگالہ جلد سوئم کا خصوصی ذکر کیا گیا اور مؤلف کو مبارکباد دی گئی کہ اس کتاب کے کل 99 مضامین میں مرحوم خلش امتیازی، خواجہ احمد حسین اور نسیم اشک کے علاوہ سید انظارالبشر بارکپوری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کانکی نارہ کاروان علم و ادب کی ایک خصوصی شعری نشست

کانکی نارہ کاروان علم و ادب کی ایک خصوصی شعری نشست

کتاب اور اردو کے موجودہ صورتحال پہ بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے بعد سید انظارالبشر،خواجہ احمد حسین، خطاب عالم شاذ، علی شاہد دلکش،اور فیاض انور صبا نے اپنے اپنے تخلیقات پیش کئے۔اس موقع پہ ڈاکٹر منصور عالم،عظیم انصاری، ڈاکٹر خورشید اقبال، غلام محمود صدیقی، جا وید نہال حشمی، ڈاکٹر علی حسین شائق، اورڈاکٹر وحیدالحق کی تازہ کتابوں کی اشاعت پہ مصنفین کو ادارہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے