Ticker

6/recent/ticker-posts

طنز و مزاح : بیوی کا شک تحریر: محسن نقی Tanz o Mazah - Biwi Ka Shak

طنز و مزاح : بیوی کا شک تحریر: محسن نقی

بیوی کا شک ایک بہت ہی جوانی اور بڑھاپا لیوانفسیاتی بیماری ہےجو کسی بھی وقت کسی بھی لمحہ چھوٹا بڑا نقصان کر سکتی ہے جیسے پڑوسن بیوی سے ملنے آئ آپ کی نظر صرف اٹھی ہی تھی مگر بیوی کو شک ہوا کہ آپکی نظر سیدھی نہی بلکہ بلکل سیدھی نشانے پر ہی اٹھی تھی جبکہ یہ آپکو ہی معلوم ہے کہ آپ تو اپنی پاک نگاہیں راستہ چلتی خواتین پر نیک ہی ڈالا کرتے ہیں کہ جانے کب نیکی ہاتھ آجائے کم از کم بندوبست تو رکھا ہو

جیسے میکہ جاکر بیوی مختلف اوقات میں آپکو چیک کرے آپ کہاں ہیں کیا کر رہے ہیں اور فون کر کہ پوچھے کیا کر رہے ہو؟ آپ جواب دیں گھر پر ہوں مچھر مار اسپرے کر رہا ہوں وہ کہے اچھا تو ایک اسپرے کرتے ہوئے سیلفی تو بنا کر بھیجو آپ جواب دیتے ہیں بیٹری ختم ہو رہی ہے وہ کہے تو پھر جلدی سے جوسر مشین چلا کر اسکی آواز ہی سنوا دو یعنی بس شک ہے اور یہ شک جوانی سے بڑھاپے تک آپکو نیک انسان بننے پر بلاوجہ مجبور کرتا ہے

دفتر میں لنچ ٹائم میں پیسے بچانے کے لئے آپ نے چھولے کھا لئے شام تک آپکا پیٹ گڑ بڑ ہو گیا گھر آئے تو بیوی نے کہا کھانا کھا لیجئے آپ کہتے ہیں پیٹ گڑ بڑ ہے مگر اسکو شک ہوگیا کہ آپ دفتری اوقات میں کسی خاتون کے ساتھ کھانا کھا کر آئے ہونگے بس وہ آپکی پینٹ اور قمیض کا اچھی طرح جائزہ اور تلاشی لے گی اگر غلطی سے رومال میں ہی میٹھے پان کے اکا دکا دھبے نظر آگئے تو بس پھر وہ سر پر کپڑا باندھ کر اس قدر زور زور سے روئے گی کے پڑوسی سمجھیں گے کہ آپ کے گھر میں کوئ فوت ہوگیا ہے اب آپ بیوی کو لاکھ سمجھائیں قسمیں کھائیں کہ دوست نے آدھا پان زبردستی کھلا دیا تھا مگر وہ یہی کہے گی میں جانتی ہوں یہ کسی کمینی نے ہی آدھا پان تمہارے ہاتھ سے بہت پیار سے کھایا ہوگا پھر منت خوشامد کرتے ہوئے آپ اسکے ساتھ اپنے خراب معدے کے ساتھ باہر سے پیزا کھائینگے گھر آکر اپنے ہاتھ سے کافی بنا کر پلائینگے پھر وہ اگلی کسی مصیبت تک راضی ہوگی سمجھدار شوہر ہر چیز اچھی طرح چیک کر کے آتے ہیں کچھ باہر حمام سے ہی بلا وجہ نہا کر آتے ہیں سخت امتحان سے بچنے کے لئے جوان شوہروں کی بیویاں رات اور بوڑھے شوہروں کی بیویاں دن کی غیر حاضریاں چیک کرتی ہیں یہ شک جوانی سے بڑھاپے تک چلتا ہے زیادہ عمر ہونے پر کچھ لوگ داڑھیاں رکھ لیتے ہیں انکو بھی طعنے پڑتے ہیں کہ اب حوروں کے چکر میں ہے

ایک صاحب بڑے رنگین مزاج تھے مگر اپنی شکی مزاج بیوی کی وجہ سے سردی ہو یا گرمی لباس کے نیچے ٹراوزر اور ٹی شرٹ پہنا کرتے تھے گھر سے نکل کر اوپر کا لباس تہ کر کے شاپر میں ڈالتے اور دن بھر مزے کرتے پھرتے قسمت کی خرابی ایک دن بازار میں انکی بیوی نے غیر عورت کے ساتھ گھومتے دیکھ لیا بس اس دن سے انکو نیکر بنیان پہننے کی پابندی لگا دی اور کہا کچھ اور پہنا تو اپنے گھر بیٹھ جاوں گی دوست ان سے ہر وقت بنیان نیکر پہننے کا پوچھتے تو جواب دیتے یارو بس ایک خبطی جلدی بیماری چمٹی ہوئ ہے دعا کرو قدرت کی طرف سے ہی چھٹکارہ ملے

عقلمند بیویاں تو اپنے شوہر کو بے تکے کولسٹرول سے بھر پور کھانے کھلا کھلا کر موٹا بھدا بنا دیتی ہیں کہ کوئ غیر عورت انکو دیکھنا بھی گوارا نہ کرے چالاک بیویاں شوہر کو سر پر تیل کی مالش کرنے کا کہتی ہیں اور پھر مالش اس طرح زور زور سے کرتی ہیں کہ بال خوب نچیں اور جڑوں سے وقت سے پہلے اکھڑ جائیں یوں وقت سے پہلے گنجا کر دیتی ہیں

آپ گھر کی چھت پر شام کو بیشک آسمان پر پتنگیں کبوتر چیل کوے دیکھ رہے ہوں بیوی آکر بغور منظر بازی کا خوب جائزہ لے گی اور صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر کہے گی آپ نے عصر کی نماز پڑھ لی نہی تو نیچے جا کر پڑھیں پھر میں چائے نکالتی ہوں یوں آپ جو پھیپڑوں کو تازہ ہوا دینے چھت پر آئے تھے دماغ میں گیس بھر کر نیچے اتریں گے

ہر ماں کی طرح آپ کی والدہ بھی آپ سے بہت پیار کرتی ہیں مگر شادی کے بعد بیوی شک کرتی ہے کےساس نے تعویز کے زریعے بیٹے کو اپنا فرمانبردار بنایا ہوا ہے یوں آپ کو بھی وہ جعلی عاملوں سے تعویز لاکر پلائے گی اور اپنا حکم کا غلام بنانے کی کوشش کرے گی یوں آپ ماں اور بیوی کے درمیان سینڈوچ ساری عمر بنے رہینگے

مگر میرے ایک دوست کہنے لگے کہ یہ حقیقت ہے کہ بیوی اپنے شوہر کی محبت میں کسی کی بھی شراکت قبول نہی کرتی فرمانے لگے کہ کل میں اپنے پالتو کتے کو روٹی کا ٹکڑا کھلاتے ہوئے اسکے سر پر ہاتھ پھیر رہا تھا کہ اچانک بیوی آگئ مجھے دیکھکر دھاڑتی ہوئ طنزیہ انداز میں کہنے لگی جانوروں سے ہم بھی پیار کرتے ہیں مگراس طرح سر پر کبھی ہاتھ نہی پھیرا کرتے اور میرے سر کو گھورتے ہوئے غصے سے چلی گئ اور میں سٹپٹاتے ہوئے سوچنے لگا کس دیوار سے اپنا بدقسمت سر ٹکرا کر پھوڑوں ؟
دوستو اپنی رائے ضرور دیجئے گا آپکا بھائ اور دوست محسن نقی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے