Ticker

6/recent/ticker-posts

اردو غزل اردو شاعری : کھلے ہیں خواب آفاقی نگارِ زندگی میں ۔ نیلم بھٹی

اردو غزل اردو شاعری : کھلے ہیں خواب آفاقی نگارِ زندگی میں ۔ نیلم بھٹی

ایک غزل
کھلے ہیں خواب آفاقی نگارِ زندگی میں
ستارے جھلملاتے ہیں غبارِ زندگی میں

مجھے زندہ کیا ہے جاودانی الفتوں نے
مجھے مرنے کا غم کیوں ہو خمارِ زندگی میں

سجا دیتے ہیں الفت کے پریشاں راستوں کو
سلیقہ آگیا ہم کو فشارِ زندگی میں

سکوتِ جاں میں اترا ہے تلاطم پھر کسی کا
چھپا رکھا ہے سورج کو شرارِ زندگی میں

فنا کے سلسلوں میں وہ بقا کو ڈھونڈتا ہے
بنایا ہے جسے مرکز مدارِ زندگی میں

نیلم بھٹی
مشی گن، امریکہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے