Ticker

6/recent/ticker-posts

مشہور مضمون نگار تسنیم فردوس کوصدمہ

مشہور مضمون نگار تسنیم فردوس کوصدمہ

والدہ ماجدہ کا طویل علالت کے بعد انتقال

ہفت روزہ "صداۓ بسمل" کی ٹیم نے کیا تعزیت کا اظہار

بارہ بنکی (پریس ریلیز) اتر پردیش کے بارہ بنکی سے شائع ہونے والے ہفت روزہ "صدائے بسمل" کی مستقل کالم نگار تسنیم فردوس کو زبردست صدمہ پہنچا ہے آج صبح 9 بجے ان کی والدہ ماجدہ کاطویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ کافی دنوں سے بیمار اور زیرِ علاج تھیں۔

ان کی نمازِ جنازہ بٹلہ ہاٶس کے وسیع و عریض صحن میں ادا ہوگی اور تدفین بعد نماز عصر بٹلہ ہاؤس قبرستان میں ہوگی۔

ہفت روزہ "صدائے بسمل" کے ایڈیٹر ذکی طارق بارہ بنکوی وچیف ایڈیٹر محمد زاہد رضا اور یوپی بیورو چیف ابوشحمہ انصاری مضمون نگار جاوید اختر بھارتی نے کہا کہ مرحومہ بہت ہی نیک اور ملنسار خاتون تھی۔ صحافت کی دنیا میں بھی انہیں زبردست مہارت حاصل تھی لیکن سب کچھ کے باوجود بھی قانون قدرت یہی ہے کہ جو دنیا میں آیا ہے اسے ایک دن سب کچھ چھوڑ کر جانا ہے یعنی ہر ایک کو موت کا سامنا کرنا ہے ہم سب اللہ کی ملکیت ہیں اسی نے ہم کو پیدا کیا ہے اور ایک دن ہم اسی کی طرف لوٹ جائیں گے اور اسی قانون قدرت کے مطابق تسنیم فردوس کی والدہ ماجدہ نے داعی اجل کو لبیک کہا اب ظاہر بات ہے کہ جدائی کا غم تو ہونا ہی ہے یہ انسانی فطرت ہے مگر اسی موقع پر صبر کرنا اور رضائے الہٰی پر راضی رہنا یہ بھی ایک امتحان ہے جس میں پاس ہونے پر اللہ کی طرف سے اجر عظیم کا وعدہ بھی ہے۔

دعا ہے کہ اللٰہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے