Ticker

6/recent/ticker-posts

اورہم خوار ہوئے تارک قرآں ہو کر : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

اورہم خوار ہوئے تارک قرآں ہو کر : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

جھارکھنڈ دورے کے چوتھے روز مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی کا مسلمانوں سے خطاب

جھارکھنڈ دورے کے چوتھے روز مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی کا مسلمانوں سے خطاب

رانچی 18 فروری (پریس ریلیز) مسلمانوں کو آج جن مسائل و مشکلات، پریشانی اور مصائب کا سامنا ہے اس کی واحد وجہ احکام خداوندی اور ہدایت نبوی سے دوری ہے، ہماری بے راہ روی، بے عملی اور بد عملی نے ہمیں یہ دن دکھایا ہے، ہم عملا تارک قرآن ہو گئے ہیں اور علامہ اقبال نے بجا فرمایا کہ اورہم خوار ہوئے تارکِ قرآں ہو کر، قرآن کریم میں بھی اللّٰہ رب العزت نے فرمایا کہ رسول کہیں گے کہ میری قوم نے قرآن کریم کو چھوڑ دیا تھا، ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ کے نائب ناظم، وفاق المدارس الاسلامیہ کے ناظم اور اردو کارواں کے نائب صدر مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نے شہر رانچی کے وسیع و عریض مدینہ مسجد ہند پیڑھی میں کیا۔


وہ یہاں مسلمانوں کے ایک بڑے مجمع سے خطاب فرما رہے تھے، انہوں نے امیر شریعت کے سمع و طاعت، دارالقضاء کی اہمیت اور مسلمانوں کے درمیان پھیلی ہوئی سماجی برائیاں اور منکرات پر کھل کر گفتگو کی، ایک گھنٹے کے اپنے بیان میں نائب ناظم صاحب نے شہر کے برگزیدہ علماء جن میں قاری علیم الدین قاسمی، مولانا صدیق مظاہری اور مولانا جمیل اختر رحمہم اللہ کی سماجی، تعلیمی خدمات اور امارت شرعیہ سے ان کے مضبوط، مستحکم اور قدیم تعلق کا ذکر کیا، نائب ناظم صاحب نے مولانا اکرام الحق عینی صاحب صدر امارت شرعیہ لوردگا، ڈاکٹر مفتی محمد سلمان قاسمی صاحب صدر مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ، مو لانا انصاراللہ قاسمی صاحب امام و خطیب مدینہ مسجد ہندپیڑھی، مولانا رضوان قاسمی صاحب، قاری صہیب احمدصاحب نعمانی، مولانا منظور عالم قاسمی صاحب رکن عاملہ امارت شرعیہ اورمفتی محمداللہ قاسمی نائب امام و خطیب مدینہ مسجد ہندپیڑھی سے جھارکھنڈ میں امارت شرعیہ کے کاموں کو استحکام اور رفتار دینے پر تبادلہ خیال کیا، ڈاکٹر مفتی محمد سلمان قاسمی نے فرمایا کہ جھارکھنڈ میں امارت شرعیہ کے ذریعہ تعلیمی کام جس قدر مستحکم ہوگا لوگوں میں اسی قدر پذیرائی ہوگی۔

نائب ناظم صاحب دفتر کے انتظام و ارنصرام اور ضروریات پر مفتی محمد انور قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی، مکتب امارت شرعیہ کے معلم اور کارکن دارالقضاء امارت شرعیہ مولانا ابوداؤد قاسمی سے تفصیلی گفتگو فرمائی، مفتی صاحب یہاں سے آسنسول کے لئے روانہ ہو گئے، مفتی محمد انور قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی نے اور مولانا ابوداؤد قاسمی نے انہیں الوداع کہا۔ آسنسول میں وہ ذیلی دفتر دارالقضاء کے کاموں کے ساتھ ساتھ مولانا منت اللہ رحمانی اردو ہائی اسکول کا تعلیمی جائزہ لیں گے اور وہاں کی انتظامیہ اور اساتذہ سے لاک ڈاؤن کے بعد کی صورت حال اور اسکول کو در پیش مشکلات اور اس کے حل پر گفتگو فرمائیں گے ۔یہ اطلاع مولاناابوداؤد قاسمی نے دی ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے