Ticker

6/recent/ticker-posts

چنئی میں اردو کے مشہور و معروف نقاد و ادیب پروفیسر زماں آزردہ صاحب کشمیری کی آۤمد پر ایک شاندار نشست: روداد اسانغنی مشتاق رفیقی

چنئی میں اردو کے مشہور و معروف نقاد و ادیب پروفیسر زماں آزردہ صاحب کشمیری کی آۤمد پر ایک شاندار نشست: روداد اسانغنی مشتاق رفیقی

ایک شام پروفیسر زماں آزردہ صاحب کشمیری کے نام...

ٹمل ناڈو اردو پبلیکشنز اور ٹمل ناڈو اردو لٹریری اسوسیشن کی جانب سے بروز اتوار 2022-03-27 بعد نماز مغرب بمقام المجلس منی ہال، ٹریپلیکن ہائی روڈ، چنئی پروفیسر زماں آزردہ صاحب کشمیری کی چنئی آمد پر ان کے اعزاز میں ایک شاندار جشن " ایک شام پروفیسر زماں آزردہ صاحب کشمیری کے نام" کا انعقاد عمل میں آیا۔

عزیز الشعراء حسن فیاض صاحب اور بابائے اردو ٹمل ناڈو علیم صبا نویدی صاحب کی سر پرستی میں منعقدہ اس جشن کی صدرات استاذ الاساتذہ پروفیسر سید سجاد حسین صاحب نے فرمائی۔ ڈاکٹر حیات افتخار صاحب اور ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ صاحب وانمباڑی بطور مہمانان خصوصی اس جشن میں شریک رہے۔

قراءت کلام پاک حافظ فاضل شریف نے پیش کی. اس کے بعد بہت ہی پر وقار انداز میں محمد اظہر باشاہ نے حمد اور منا شوکت علی صاحب نے نعت پیش کیا. استقبالیہ ادا کرنے کی ذمہ دارای اسانغنی مشتاق رفیقی نے نبھائی اور افتتاحی خطاب علیم صبا نویدی صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں پیش کیا۔ اس شاندار محفل کی نظامت کے فرائض خوبصورت لب و لہجہ کی مالکہ محترمہ جیوتی امیرہ خسرو مدراسی نے ادا کی۔

صدر محفل پروفیسر سید سجاد حسین نے صدارتی خطاب میں ممہمان مکرم پروفیسر زماں آزردہ صاحب کشمیری کے حوالے سے بڑی دلچسپ اور تاریخی باتیں بتائی اور ساتھ ہی اس بزم کے سجانے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے علیم صبا نویدی اور با لخصوص شاہد مدراسی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مخصوص لب و لہجے میں منتخب الفاظ اور خوبصورت جملوں سے ان کی خوب سراہنا کی۔ مہمان مکرم نے اپنے پرمغز خطاب میں اردو ادب کے حوالے سے بہت ساری کارآمد باتیں شیئر کی اور اپنا ایک انشائیہ تصویر اور تصور کے موضوع پر سنایا جسے سامعین نے بہت پسند کیا۔

مہمان ذی وقار کی خدمت میں شال پوشی کی گیی اور انھیں ڈاکٹر نجم الھدیٰ ایوارڈ بھی پیش کیا گیا

اس محفل کی ایک خاص بات یہ بھی رہی کہ اس میں کتابوں کا اجراء عمل میں آیا۔ جن میں علیم صبا نویدی صاحب کی "اردو ادب کا اولین نقاد"، سراج زیبائی صاحب کی "ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی کی منظوم سوانح" مرتب کردہ علیم صبا نویدی اور سید جلال عرفان صاحب کی "وانم باڑی میں اردو ادب کی ایک صدی" مرتب کردہ ڈاکٹر ایم سعید الدین صاحب شامل ہیں.


خطابات اور اجرائے کتب کے بعد مشاعرہ کی محفل سجی۔ عزیز الشعراء حسن فیاض صاحب اور بابائے اردو ٹمل ناڈو علیم صبا نویدی صاحب کے علاوہ، ایوب مدراسی، ماہر مدراسی، فضل الرحمٰن فیض، ببر نواب، سجاد رفعت، منا شوکت علی، جیوتی حبیبہ امیرہ خسرو مدراسی، شاہد مدراسی، امتیازاحمد امتیازی، اسانغنی مشتاق رفیقی نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔

شاہد مدراسی کے ہدیہء تشکر کے ساتھ یہ محفل اختتام کو پہنچی جس میں شروع تا آخر کثیر تعداد میں سامعین موجود رہے۔
chennai-mein-mushaira













ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے