Ticker

6/recent/ticker-posts

دن ڈھل جاے : اردو افسانہ - مسرورتمنا Din Dhal Jaaye : Urdu Story

دن ڈھل جاے : اردو افسانہ - مسرورتمنا

بہت سارے خوابوں کو لے کر جینے والی شبانہ چھوٹے سے شہر کے جھگی جھوپڑی میں رہنے والی شبانہ ھمیشہ شپنے دیکھتی
ماں کام پر جاتی بابا رکشا چلاتا
وہ ماں کے ساتھ گھروں میں کام کرتی
فرصت ملتے ہی ٹی وی دیکھنے لگتی کوی اچھی فلم اے تو بنا ختم ہوے شبانہ ہلتی بھی نہیں
ٹی وی تو اسکا تھا نہیں پڑوس کی سارہ سے دوستی کی جس کے گھر صوفہ کلر ٹی وی اور ایک جھولا بھی تھا جسے سارہ نے برسات کے لے سجا رکھا تھا
کیا ہوگا اس لڑکی کا ماں نے کہا دس بجنے کو ہے اور وہ
شبو کی ماں اسکی شادی کردو حمیدے سے تھوڑا بہت کما لیتا ہےاچھا لڑکا ہے
بھوکی نہیں رہے گی
مگر شبانہ کے بابا ہم اپنی لڑکی کو ایسے کسی مزدور کے ساتھ
تو کیا کوی نواب راجکمار اے گا جھو پڑی میں رہنے والے کو محل کے خواب نہیں دیکھنے چاھے
شبانہ نے سب کچھ سن لیا
مگر اسکے خواب وہی رہے
دن تو ڈھل جاتا مگر شام میں جب پڑوس کے گھر سے گانے کی صدا اتی تو بے چین ہوجاتی
شبانہ مجھ سے شادی کرنے سے انکار ہے کیا حمیدے نے روکا تو وہ کچھ نہ بولی اورشادی ہوگئ
اب اسے کام کرنے باہر نہں جانا پڑتا مگر شام کو وہ اداس ہوجاتی حمیدے رات کو اتا کبھی کبھی ہوٹل سے روٹی گوشت بھی لے اتا
مگر اب تو سارے ہوٹل بند تھے حمیدے بھی دن بھر گھر میں پڑا رہتا شبانہ خاموش رہتی نئ نویلی دلہن والی چلبلی نہ تھی اور حمیدے ایکدن پرانی ٹی وی لے ایا سستے میں اور اس دن سے وہ دونوں ساتھ فلم دیکھتے بھنے چنے کھاتے ماں اب بھی گھر گھر کام کرتی تھی اور شبانہ کے لے کھانابھی لاتی تھی
ماں اب میں بھی کام پر جاونگی
اس نے بے ساختہ کہا اور اسے اپنے سارے شپنے دم توڑتے نظر اے۔ مسرورتمنا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے