Ticker

6/recent/ticker-posts

استیصال یا استحصال ـ ایک علمی تجزیہ

استیصال یا استحصال ـ ایک علمی تجزیہ

اہلِ علم اور اہلِ دانش حضرات کی توجہ کے لئے گزارش ہے کہ تمام ٹی وی چینلز، تمام میڈیاز، اور حکومتی سطح پر بھی اس لفظ " استیصال " کو " استحصال " لکھا اور پڑھا جا رہا ہے، اور اب یہ لفظ غلط العام کی حیثیت اختیار کر چکا ہے ـ ( ممکن ہے میرا خیال غلط ہو، لہٰذا آپ کی رائے کا انتظار رہے گا) ـ لیکن ان الفاظ کے، لغت کے اعتبار سے جو معنی بنتے ہیں وہ درج ذیل ہیں ـ

استیصال کے معنی ہیں ـ بیخ کُنی، تباہ و برباد کرنا، جڑ سے اکھاڑنا، ستیاناس کرنا، زبردستی دبانا وغیرہ .... جبکہ ـــ 
استحصال کا مطلب ہے ـ حاصل کرنا، حصول کی خواہش وغیرہ ... یہ دونوں الفاظ عربی سے لئے گئے ہیں ــ

آج کل ان کا استعمال کچھ یوں ہوتا ہے ـ مثلاﹰ ...... 

عوام کا استحصال کیا جارہا ہے ــ
کشمیر کا استحصال بند کرو ــ
بول چینل کا استحصال بند کرو ـ
استحصالی قوتیں ظلم کر رہی ہیں ـ وغیرہ وغیرہ .... 

اب اگر ان کا لغوی مطلب لیا جائے تو، یوں بنتا ہے ـ

عوام کا حاصل، یا حصول کیا جارہا ہے ... 
کشمیر کا حاصل یا حصول بند کرو ... 
بول چینل کا حصول یا حاصل بند کرو ... 
حاصل یا حصول کرنے والی قوتیں ظلم کر رہی ہیں .... 

اب حقیقی معنی میں (استیصال لفظ کے ساتھ)، ان جملوں کو لکھیں تو مطلب یہ بنتا ہے ـــ

عوام کو زبردستی دبایا جارہا ہے ـ عوام کا ستیاناس کیا جارہا ہے ـ عوام کی بیخ کنی کی جا رہی ہے ـ عوام کو تباہ و برباد کیا جارہا ہے ــ عوام کو جڑ سے اکھاڑا جارہا ہے ـــ

کشمیر پر زبردستی ( ظلم) بند کرو ـــ کشمیر کی بیخ کنی بند کرو ــ کشمیر کا ستیاناس کرنا بند کرو ـ کشمیر کو تباہ و برباد کرنا بند کرو ـــــ 

بول چینل پر زبردستی بند کرو ـ بول چینل کی بیخ کنی بند کرو ـ بول چینل کی تباہی و بربادی بند کرو ـــ

تباہی و بربادی کرنے والی قوتیں ظلم کر رہی ہیں ـ عوام کو جڑ سے اکھاڑ دینے والی قوتیں ظلم کر رہی ہیں ـ ستیاناسی قوتیں عوام پر ظلم کر رہی ہیں ـــ

اب آپ خود فیصلہ فرمائیں کہ ملک کی اعلیٰ سطح پر، اردو زبان و بیان کا کیا حشر کیا جارہا ہے؟؟؟ ـــ
ــــــــــــــــــ
 تحریر ـ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ ...

*****

درست لفظ استحصال ہی ہے۔۔۔کسی چیز کو ناجاٸز طریقے سے حاصل کرنے کو استحصال کہتے ہیں۔۔۔جبکہ استیصال کا مطلب کسی چیز کو بالکل ختم کر دینا اس کو جڑ سے اکھاڑ کرپھینک دینا۔۔۔نیچے تین ویب ساٸٹ کے حوالے ہیں۔ریختہ۔۔وکی پیڈیا اور میننگ گرو تینوں میں استحصال کے مترادف انگریزی کے لفظ exploitation کو قرار دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔حوالے۔۔۔۔۔
"اِسْتحصال
istehsaal•इस्तेहसाल
اصل: عربی

وزن : 2221

موضوعات: معاشیات

اِسْتحصال کے اردو معانی
اسم, مذکر

ا ۔ حصول ، حاصل کرنا ۔

(معاشیات) حصہ داری کے کام میں دوسرے کا حصہ ہتھیانا، ناجائز فائدہ اٹھانا ، (انگریزی) اکسپلائیٹیشن (Exploitation) ۔"

"استحصال؛ استحصال کیا
استحصال
خود غرضی
زیادہ سے زیادہ
وضاحت : Explanation
کسی کے کام سے فائدہ اٹھانے کے لئے غیر منصفانہ سلوک کرنے کی کارروائی یا حقیقت۔
وسائل سے استفادہ اور فائدہ اٹھانا۔
اپنے لئے غیر منصفانہ فائدہ حاصل کرنے کے لئے کسی صورتحال کا استعمال کرنے کی حقیقت۔
زمین یا پانی کے کچھ رقبے کو زیادہ منافع بخش یا نتیجہ خیز یا مفید بنانے کا کام
ایسا فعل جو کسی کا استحصال کرتا ہے یا اسے شکار کرتا ہے (ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کرتا"

"استحصال : Exploit / Exploitation لفظی معنی طلب ما حصل ہے۔ یعنی جو حاصل ہوا اسے لے لینا یا اپنا لینا۔

تقریب معانی ترميم
ناجائز استفادہ، ناجائز فائدہ، غلط فائدہ، ناجائز استعمال، ناجائز منافع استغلال،"

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے