Ticker

6/recent/ticker-posts

جشن اھل بیت اور پریم آشا | Jashn e Ahle Bait aur Prem Asha

جشن اھل بیت اور پریم آشا

حضرت علامہ مولانا سید علی حسین قمی۔ لکھنؤی کی کولکتہ آمد پر گزشتہ 26مارچ سہ پہر 3بجے محترمہ ڈاکٹر سیدہ مہناز وارثی صاحبہ کے دولت کدہ پر پریم آشا کی جانب سے ایک جلسۓ جشن اھل بیت کا انعقاد کیا گیا
پروگرام تین حصوں میں منتقسیم کیا گیا

1/منقبت خوانی
2/تقاریر
3/شعری نششت

Jashn e Ahle Bait aur Prem Asha

شہر نشاط کولکتہ علم و فن کا گہوارہ ہے تعلیم وتہزیب کا مرکز ہے، شہر کولکتہ کا معروف غیر سرکاری وفلاح تنظیم NGO پریم آشا کی جانب سے مورخہ 26مارچ 2022کو جشن اھل بیت کا انعقاد کیا گیا


Jashn e Ahle Bait aur Prem Asha
ڈاکٹر سیدہ مہناز وارثی جو پریم آشا کیfoundetہیں انکی جانب سے NGO کے آفس جان نگر روڈ کولکتہ میں جشن اھل بیت بڑے ہی شان بان سے منعقد کی گئی

اس خوبصورت محفل کی صدارت نوابوں کے شہر لکھنؤ سے تشریف لائے مہمان ذی وقار مولانا سید علی حسین قمی صاحب دامت برکاتہ نے کی پہلے سیشن میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ومناقبت اھل بیت علیھم السلام پر پیش کیے گئے، ۔ قمی صاحب کی تقریر کے بعد سلام پیش کیۓ گئے دعائیا کلمات پر اس سشین کا خاتمہ ھوا

اس سیشن کی نقابت ایڈوکیٹ کامران ‌نےکی‌ جن شعراء و شاعرات نے نعت و منقبت خوانی کی، انظار البشر بارکپوری عطاء اللہ مصطفیئ، شبانہ سید

دوسرا سیشن جوادبی وشعری نششت پر مشتمل تھا اس کی نقابت راقم الحروف مظفر نازنین نے کی۔ اس بزم میں شعراء و شاعرات نے اپنی کامیاب غزلیں پیش کر کے محفل کو زاعفران زار بنا دیا سید انظار البشر بارکپوری، عطاء اللہ مصطفی، ثمینہ خان، شبانہ سید نے اپنی تخلیقات پیش کیں، مہمانوں کو شال پیش کیا گیا، پر تکلف ناشتے سرد مشروبات، وتبرک پیش کیا گیا راقم الحروف نے ھوڑ ا بارکپوری کانکی نارہ سے اۓ مہمانوں کاشکریہ ادا کیا

محترمہ ڈاکٹر مہناز وارثی صاحبہ کی شعلہ بیانی، اور اظہار تشکر کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا شکریہ
از قلم ڈاکٹر مظفر نازنین کولکتہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے