Ticker

6/recent/ticker-posts

اذان نے کایا پلٹ دی : ابيل کوسٹا كزاوير

اذان نے کایا پلٹ دی : ابيل کوسٹا كزاوير


ابيل کوسٹا كزاوير (Abel Costa Xavier‏) پرتگال کے اسٹار فٹ بالر ہیں۔ یورپ کے کئی نامور کلبوں کی طرف سے بھی کھیلتے رہے ہیں۔ انہوں نے 1990 سے 2008 تک اپنے 18 سالہ کیریٸر میں پرتگال کی قومی ٹیم کے علاوہ 12 کلبوں کی نمائندگی کی اور 331 مقابلوں میں حصہ لیا۔ اس دوران وہ اپنے unique ہیئر اسٹائل کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور تھے۔ اب وہ موزمبیق کی قومی ٹیم کے کوچ ہیں۔ آج مصری جریدے الرصد کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ استنبول میں مقیم تھا کہ اذان کی آواز بار بار کانوں میں پڑتی تو عجیب روحانی سکون ملتا۔ میں نے سوچا کہ جس مذہب کی ندا میں اتنا سکون ہے، وہ خود کتنا سکون و طمانیت کا باعث ہوگا۔ مزید سوچ بچار کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا کہ مجھے اسلام قبول کرنا چاہئے۔ اچھا، اسلام قبول کرنے سے قبل ہی میں نے اپنے لئے عربی نام فیصل منتخب کرلیا تھا۔ جب میری عمر 37 برس ہوئی تو میں نے متحدہ عرب امارات میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا۔ اس کے بعد مجھے وہ روحانی راحت و سکون ملا، گویا کہ میں دنیا میں ہی جنت پہنچ گیا۔

فایدہ: معلوم ہوا کہ موذن ترکوں کی طرح خوش الحان ہونا چاہیے۔ بدقسمتی سے ہمارے یہاں اس کا خیال نہیں رکھا جاتا...

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے