Ticker

6/recent/ticker-posts

اے ستمگر نہ یوں ستا مجھ کو ۔ پریم ناتھ بسمل کی غزل

Aye Sitamgar Na Yun Sata Mujhko Premnath Bismil Urdu Ghazal

best-romantic-shayari-hindi-urdu

Love Shayari, Urdu Shayari



Ghazal Poetry In Urdu

غزل
پریم ناتھ بسملؔ
اے ستمگر نہ یوں ستا مجھ کو
حسن کا جلوہ اب دکھا مجھ کو

میں مسافر ہوں! عشق ہے منزل
راستہ پیار کا بتا مجھ کو

مسکرائی، جھکیں تری پلکیں
بھا گئی تیری یہ ادا مجھ کو

دل نہیں، تجھ پہ جان دیتا ہوں
عشق تجھ سے ہےانتہا مجھ کو

آج بھی تو اگر نہیں آتا
ملنا مشکل ہے دلربا مجھ کو

میں تبسّم تلاش کرتا ہوں
درد ملتا ہے اک نیا مجھ کو

آج بدنام ہوں زمانے میں
پیار کی مل گئی سزا مجھ کو

دیکھ کر تجھ کو یوں لگا بسملؔ
زندگی دیتی ہے صدا مجھ کو

رابطہ۔8340505230

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے