زندگی پر اقوال زریں | Quotes On Life In Urdu
Written
کچھ لوگ اپنے آپ کو انسان نہیں فرشتہ سمجھتے ہیں ان کے کام بھی فرشتوں جیسے ہیں یعنی دوسروں کے گناہوں اور برائیوں کا حساب رکھنا
**
اَلسَّـلاَمُ عَلَيكُـم وَرَحمَةُاللهِ وَبَرَكـَاتُهُ
خوبصورت بات
رشتے توڑنا بہت آسان ہوتا ہے، اصل سمجھداری یہ ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، درگذر کر کے محبت کو ہمیشہ قائم رکھا جائے ۔ ۔ ۔!!!
زندگی میں ہمیشہ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں!
**
اپنے رشتوں کو وقت دینا چاہئے اس لئے کہ
تاج محل دنیا نے دیکھی ہے ، ممتاز نے نہیں
**
جب ممتاز نہ ہوگی تو تاج محل کس کام کا ؟
اس لئے اپنوں کو وقت دیجئے
**
Motivational Quotes On Life In Urdu Text With Images
زندگی اس طرح سے جیو کہ کسی کی زندگی کا حصہ بنو یا نہ بنو مگر کسی کی دُعاؤں کا حصہ ضرور بنیں
**
کوشش کریں زندگی کا ہر لمحہ اپنی طرف سے سب کے ساتھ اچھے سے اچھا گزرے کیوں کے زندگی نہیں رہتی لیکن اچھی یادیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں
**
Best Quotes On Life In Urdu
خوبصورت چہرہ بھی بوڑھا ہو جاتا ہے اور جسم کی کشش بھی ایک دن ڈھل جاتا ہے لیکن ایک اچھا انسان ہمیشہ اچھا انسان ہی رہتا ہے
0 تبصرے