Ticker

6/recent/ticker-posts

Tere Aane Se Yun Laga Mujhko Urdu Ghazal Premnath Bismil

تیرے آنے سے یوں لگا مجھ کو غزل پریم ناتھ بسمل

غزل

پریم ناتھ بسمل

Urdu Love Poetry

غزل
تیرے آنے سے یوں لگا مجھ کو
دل جو کھویا تھا پھر ملا مجھ کو

دور بیٹھا ہے! پاس تو آ جا
حال دل کا صنم سنا مجھ کو

رخ سے پردہ ذرا ہٹا دلبر
حسن کا جلوہ پھر دکھا مجھ کو

جان تُو ہے! میں جسم ہوں تیرا
کیوں سمجھتا ہے تُو جدا مجھ کو

بیخودی میں جو لے لیا بوسہ
ہنس کے اس نے بُرا کہا مجھ کو

سرخ آنچل سے مُنہ چھپا بولا
تم سے آنے لگی حیا مجھ کو

تو جو مجھ سے خفا ہوا ہمدم
زندگی لگ رہی قضا مجھ کو

میں تڑپتا ہوں رات دن تنہا
سوچتا ہوں یہ کیا ہوا مجھ کو

تو جو مل کر جدا ہوا دلبر
زخم پھر اک نیا ملا مجھ کو

بن گیا آج ہے جہاں دشمن
صرف تیرا ہے آسرا مجھ کو

نام بسملؔ ہے، عشق ہے تجھ سے
تو سمجھ اپنا ہم نوا مجھ کو

رابطہ۔8340505230
پریم ناتھ بسملؔ
مرادپور، مہوا، ویشالی۔ بہار

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے