Zakhm Shayari In Urdu Bewafa Dost Ke Liye
زخم پر اشعار زخم پر شاعری بے وفا دوست کے لیے
غزل
زخم دل پر جو کھا نہیں سکتے
دوستی وہ نبھا نہیں سکتے
جن میں جزبہؑ نہیں ہے جلنے کا
وہ اندھیرا مٹا نہیں سکتے
زخم کتنے ملے ہیں الفت میں
ہم کسی کو بتا نہیں سکتے
وہ ہمیں لاکھ آزمائیں پر
ہم انھیں آزما نہیں سکتے
شدّتِ درد جان لو خود ہی
ہم کلیجہ دکھا نہیں سکتے
لاکھ کوشش کریں بھلے ہم سب
قرض ماں کا چکا نہیں سکتے
وہ جو رکھتے ہیں سنگ سی فطرت
ان کو درپن دکھا نہیں سکتے
عشق میں اے فراز اب اپنا
حال جو ہے چھپا نہیں سکتے
سرفراز حسین فراز پیپلسانہ مرادآباد
0 تبصرے