Ticker

6/recent/ticker-posts

ظلم پر شاعری ظلم پر اشعار : برابر ظلم ڈھاۓ جا رہا ہے

Zulm Par Shayari In Urdu : Barabar Zulm Dhaye Ja Raha Hai

ظلم پر شاعری ظلم پر اشعار : برابر ظلم ڈھاۓ جا رہا ہے
غزل
برابر ظلم ڈھاۓ جا رہا ہے
وہ میرا دل دُکھاۓ جا رہا ہے

نہ آیا ہے نہ آۓ گا کبھی وہ
تو کیوں آنسو بہاۓ جا رہا ہے

یقینً پھر لگی ہے ہے ضرب اس کو
وہ خود پر مسکراۓ جا رہا ہے

بجاۓ خود کے چلنے کے یہاں وہ
زمانے کو چلاۓ جا رہا ہے

پرانوں کی کہاں ہے فکر اس کو
نۓ پودھے لگاۓ جا رہا ہے

نہ جانے کب سُنے گا وہ ہماری
ابھی اپنی سناۓ جا رہا ہے

بُلانے پر بھی جو آتا نہیں تھا
فراز اب وہ بلاۓ جا رہا ہے

سرفراز حسین فراز
پیپلسانہ مرادآباد

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے