Ticker

6/recent/ticker-posts

عید ہم کیسے منائیں

عید ہم کیسے منائیں

آج عید کادن ہے، ہر طرف خوشیوں اور مسرتوں کی لہر ہے، زبان پر سبحان اللہ اور الحمدللہ کا ورد جاری ہے۔ چھوٹے چھوٹے بچے گلی کوچوں میں گھوم رہے ہیں، اور عمدہ لباس کامظاہرہ کررہےہیں۔ ابھی ہم لوگوں نےایک مہینہ کاروزہ رکھا، رات میں تراویح کی نمازپڑھی، نوافل کااھتمام کیا، مسجدوں میں عام دنوں کی بہ نسبت نمازیوں میں اضافہ ہوا ہم لوگوں نےگناہوں سےتوبہ کیا۔ اورنہ کرنےکاعزم کیا۔ تواللہ نےشکرانہ کےطورپردوگانہ نماز پڑھنےکی توفیق بخشی۔ کبھی آپ نےغورکیاکہ آپ کےپڑوس میں، آپ کےمحلہ میں، آپ کی بستی میں، آپ ہی کےبچوں کی طرح دل رکھنے والے اور دوسرے بچے بھی ہیں جن کے ماں باپ آج اس دنیا میں نہیں ہیں۔ عید ان کے گھر بھی آئی پران کےچہرہ اداس ہیں کوٸ ان کی اداسی پرکڑھنےوالانہیں ہے، ان کے دل غمگین ہیں اور کوئی ان کی غم گینی کودورکرنےوالانہیں ہے وہ بےوالی ووارث ہےپران کاکوٸ وارث نہیں۔ آپ ان کی سرپرستی کیجیے۔ شفقت کاہاتھ پھیریے، آپ ان کاآسرابنیے، آپ کی عیداسی وقت مقبول ہوسکتی ہےجب آپ ان کی عیدکواپنی عیدبناٸیں اوراپنےدل میں خیال تک نہ لاٸیں کہ آپ ان کےاوپرکوٸ احسان کررہےہیں بلکہ اپنی خوش بختی پرسجدہ شکراداکریں کہ آپ کو اپنی عاقبت سدھارنےکا ایک موقع دیاگیا۔ اگرآپ نےآج ان کی عیدکرادی توکل قیامت کےدن آپ کےچہرہ پرمسکراہٹ ہوگی۔ اسی لیےاللہ نےصدقہ فطردینےکاحکم دیا۔ صدقہ فطرکیاہے؟صدقہ فطریہی ہےکہ آپ کی خوشی میں غریب، لاچار، بےبس، مجبو، اورپریشانیوں سےڈوباہواانسان بھی شریک ہو۔ اسی وجہ سےاللہ نےعیدکی نمازسےپہلےاداکرنےکاحکم دیاہے۔ آپ کےگاٶں میں، محلہ میں، بستی میں ایسےبےبس اورغریب لوگ ہوں گےجوزکوة کےمستحق ہوں گے۔ لیکن وہ شرمندگی کی وجہ سےدست درازنہیں ہوں گے۔ آپ انہیں کھوج کرتلاش کرکےان کی مددکریں۔ آپ کی اصلی عیدیہی ہےکہ اپنی عیدمیں سبھوں کوشامل کیجیے اس لیے پیارےرسول ﷺکایہی طریقہ تھا۔ عیدالفطرنمازشکرہے، اس لیےکہ اللہ نےاپنےفضل وکرم سےہمیں رمضان کامہینہ دیا۔ روزہ، تلاوت، نوافل، صدقات وخیرات کی توفیق بخشی۔ اورہمیں ظاہری ومعنوی براٸیوں سےپاک ہونےکاموقع دیا۔ انسانی ہمدردی اورغم خواری کی سعادت نصیب ہوٸ۔ اورہمارےرزق میں برکت ووسعت پیداہوٸ۔ اس پرہم شکرگذارہیں اورسجدہ شکراداکرتےہیں۔ نمازشکراداوہی کرتاہےجس نےاس مہینہ کی قدرکی ہو، مگرجس کویہ نعمت زحمت کی شکل میں نظرآٸ ہو، جوروزہ رکھنےکہ بجائے شکم پروری میں لگارہاہونمازاورتلاوت کااہتمام کرنےکےبجاۓلھوولعب میں لگاہواہواس کےلیے یہ شکراداکرنےکاموقع نہیں ہے اس لیےکہ حضورﷺکاارشادہے”جس نےقدرت کےباوجودروزہ نہیں رکھاوہ ہماری عیدگاہ میں نہیں آۓ“عیدکادن اللہ کی روحانی نعمتوں کےساتھ مادی نعمتوں کےاظہارکابھی اچھاموقع ہے۔ عمدہ لباس پہننا، خوشبو لگانا، اچھی غذالینا، آج کےدن سننت اورزینات ہے اس لیےکہ حضورﷺکاارشادہے”اللہ اپنےبندےپراپنی نعمت کااثردیکھناچاہتاہے“عیدمسلمانوں کےلیےاجتماعیت اوروحت کابھی پیغام ہے۔ آقاہویاغلام، فرمانرواہویارعایا، مالدارہویاغریب گوراہویاکالا، سب ایک ساتھ شانہ بہ شانہ خداکےحضورکھڑےہیں۔ اوراس کےکرم کےسوالی ہیں۔ یہاں کوٸ امتیازنہیں سب برابرہیں علامہ اقبال کےالفاظ میں
ایک ہی صف میں کھڑےہوگۓمحمودوایاز
نہ کوٸ بندہ رہااورنہ بندہ نواز
محمدصدرعالم ندوی 
ہیشالی بہار9661819412
ishrat25naz@gmail.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے