Ticker

6/recent/ticker-posts

جامعہ ام سلمہ میں فائنل ائیر کی طالبات کیلئے الوداعی تقریب منعقد

جامعہ ام سلمہ میں فائنل ائیر کی طالبات کیلئے الوداعی تقریب منعقد


رپورٹر ۔۔۔۔۔۔ مجیب الرحمٰن،

ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ ام سلمہ دھنباد جھارکھنڈ میں ۔۔ درجہ سال نہم ۔۔ کی جانب سے عالمیت سال فراغت ( میٹرک ) کو الواداع کہنے کیلئے ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی جسمیں عالمیت سال فراغت ( میٹرک) کی فارغ ہونے والی طالبات نے جامعہ کے تئیں اپنے تاثرات کا اظہار کیا، سال نہم کی جانب سے بھی اپنی بڑی بہنوں کی خدمت میں الوداعی تاثرات، الوداعی نظمیں پیش کی گئیں اور ساتھ ہی ساتھ بڑی بہنوں کی خدمت میں بطور یادگار ایک ایک شیلڈ بھی پیش کیا،

اگر عصری تعلیم کی بات کریں تو سال رواں بھی جامعہ کی بچیوں نے میٹرک میں نمایاں کردار ادا کیا بفضلہ تعالیٰ منجملہ رزلٹ سو فیصد رہا،

اس الوداعی تقریب کی صدارت فرما رہے جامعہ کے بانی مبانی حضرت مولانا آفتاب عالم صاحب ندوی دامت برکاتہم نے انمول نصیحتیں فرمائیں اور تمام طالبات کو سنت و شریعت پر جمنے اپنے تشخصات کے ساتھ زندگی گزارنے کی ہدایت کی، ساتھ ہی ساتھ عالمیت سال فراغت میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ۔۔ شبنم سراج دوم پوزیشن عاتکہ ربانی سوم پوزیشن فاطمہ نظام کو قیمتی انعامات سے نوازا گیا،


farewell-ceremony-for-final-year-students-held-at-umm-salma-university


جامعہ کی صدر معلمہ۔۔ محترمہ شفق آرا صاحبہ نے بھی اپنی جانب سے میٹرک کے ان طالبات کی حوصلہ افزائی کی جنہوں نے بحسن خوبی یہاں زندگی گزاری اور اپنے تمام ذمہ داریوں کو امانت داری کے ساتھ ادا کیا،

موقع پر جامعہ کی تمام طالبات معلمین و معلمات شریک تھیں
دعائے ماثورہ کے ذریعہ جلسے کے اختتام کا اعلان کیا گیا،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے