Ticker

6/recent/ticker-posts

جامعہ ام سلمہ میں 75واں یوم آزادی تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا

جامعہ ام سلمہ میں 75واں یوم آزادی تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا

رپورٹر۔۔

آزاد ہندوستان میں ہر سال پندرہ اگست کو یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے، جسمیں شہیدان وطن کی قربانیوں کو یاد کرکے ان کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے،

اسی مناسبت سے آج صوبہ جھارکھنڈ کے مشہور و معروف مدرسہ نسواں۔۔۔ بنام جامعہ ام سلمہ۔۔ میں یوم آزادی کا ترنگا تزک و احتشام کے ساتھ پھہرایا گیا، اس تقریب آزادی میں جامعہ کی تمام بچیاں جھنڈا پہرانے کے وقت موجود تھیں، جامعہ ام سلمہ کی پرنسپل محترمہ شفق آرا صاحبہ نے جہنڈا پہرایا

بعد ازیں جامعہ کے بانی مبانی حضرت مولانا آفتاب عالم صاحب ندوی نے جنگ آزادی پر روشنی ڈالتے ہوئے عظیم مجاہدین آزادی کو خراج تحسین پیش کیا، موقع پر جامعہ کی صدر معلمہ محترمہ شفق آرا صاحبہ نے بھی آزاد ی کے تئیں اپنے خیالات کا اظہار فرمایا،

the-75th-independence-day-was-celebrated-in-jamia-umm-salma-with-great-pomp-and-ceremony


یوم آزادی کی مناسبت سے جامعہ ہذا میں ایک ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا جسمیں طالبات نے مختلف زبانوں میں نعت نظمیں تقاریر اور مختلف عناوین پر مکالمے ڈارامے پیش کئے، پروگرام کے تئیں طالبات میں کافی جوش و خروش نظر آیا،

طالبات نے جنگ آزادی میں مسلمانون کی قربانیوں کے ساتھ ان فرقہ پرستوں کے رول کابھی ذکر کیا جو انگریزوں سے ملے ھوئے تھے اور آج وہ دیش بھگت اور وطن پرست کے طور پر اپنے کو پیش کر رہے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے