Ticker

6/recent/ticker-posts

گائے کی گرمی کا علاج | Gay Ki Garmi Ka Desi Ilaaj

گائے کی گرمی کا علاج | گائے کی بیماری کا علاج

اگر آپ کی گائے یا بھینس گرمی کرتی ہے اور کھانا کھانا چھوڑ دیتی ہے تو اکثر دودھ کی پیداوار میں بھی کمی ہو جاتی ہے ۔ ایسی حالت میں آپ اکثر پریشان ہو جاتے ہیں۔یہاں ہم بتانے جا رہے ہیں کہ گائے کی گرمی کا دیسی علاج کیا ہے۔یہاں بتائے گئے گھریلو نسخہ سے گائے کی گرمی کا مکمل علاج کیا جا سکتا ہے۔

گائے کی گرمی کے لیے گھریلو نسخہ

اس نسخے کو تیار کرنے کے لیے ہمیں ان چیزوں کی ضرورت پڑے گی۔تین پاؤ دودھ، ایک پاؤ پیاز،ایک پاؤ شکر، اور ایک پاؤ سرسوں کا تیل۔

گائے کی گرمی کا علاج کے لئے نسخہ بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے تین پاو دودھ کو ابال کر ہلکا گرم کر لیں اور اس میں ایک پاو پیاز باریک کتر کر ڈال دیں اور اسے جاگ لگا کر دھی جمالیں۔

جب دھی جم کر تیار ہو جائے تو اس میں ایک پاو شکر اور ایک پاو سرسوں کا تیل ملا کر مدھانی چلا کر لسی بنالیں یہ نسخہ دو جانوروں کے لیے ٹھیک رہے گا۔

اس نسخے کو لگاتار ایک ہفتہ تک استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے گائے کی گرمی کا علاج ہو جائے گا

گائے کی گرمی کا علاج

دوسرا نسخہ
اس نسخے کو پیار کرنے کے لیے ان چیزوں کی ضرورت ہوگی۔
بیسن سوگرام، شکر دو سو گرام، تخم ملنگا سو گرام، گلوکوز 50گرام

سب چیزوں کو پانچ سے چھ لیٹر پانی میں حل کرنا ہے حل کرکے یہ پانی جانور کو پلا دینا ہے
یہ نسخہ 7 سے 10 دن تک استعمال کریں
ان کو سرسوں کا تیل بھی دے سکتے ہیں لیکن اس میں یہ احتیاط کرنی ہے کہ جانور کو دو سو گرام سے زیادہ نہ دیں یہ اتنا ہی تیل جانور ہضم کر سکتا ہے اس سے زیادہ تیل جانور ہضم نہیں کر پائے گا تو وہ ضائع ہوگا اور آپ کے پیسے بھی ضائع ہو جائیں گے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے