Ticker

6/recent/ticker-posts

جدید، منفرد، پیاری غزل

ھِندی اردو جدید و منفرد غزل

----------------
میں ھوں اور میری سہیلی سجنی!!
ھے " تصور " میں اکیلی سجنی!!

بن گئ میری سہیلی سجنی!!
ساتھ میرے ھے سجیلی سجنی!!

جان کر بھی نہ اسے جانے کوئی!!
بو،جھی ان بو،جھی پہیلی سجنی!!

ڈر سے اپنوں کے رھی مجھ سے دور
یہ مصیبت بھی ھے جھیلی سجنی

بارھا " دشتِ ملامت " میں جلی!!
ایک " مریم " سی اکیلی سجنی!!

ٹھہری بھنوروں کی نظر کا مرکز!!
" گلِ نو رس " کی" سہیلی " سجنی

آ کے پیچھے سے مِری آنکھوں پر!!
رکھتی ھے " نرم ھتھیلی " سجنی!

صبح سے کھیل رھی تھی مِرے ساتھ / مِرے سنگ!!
شام تک " میلی کچیلی " سجنی!!

میں ھوں خوش بخت،مِرے ساتھ یہاں!!
گانؤں میں روز ھی کھیلی سجنی!!

یار/ داس!، مجھ پر ھے کرم گِردھر/ موھن/ راما کا!!
بن گئ میری سہیلی سجنی!!


جدید و منفرد غزل

-----------------
میں " تخلیقِ غزل " شب و روز کیا ؟ کروں!
بہر لمحہ میں حمدیں، نعتیں کہا/ لکھا کروں!!

میاں!، ھرگز نہ تم نمازیں قضا کرو!!
کبھی بھی اب نہ میں نمازیں قضا کروں!!

" کرا مت"،"کامران "،" خاور"،" نقیب "، " خان"
انھی کے واسطے خدا سے دعا کروں!!

خداۓ فن سعید رحمانی ھیں بزرگ!!
انھی کے واسطےخدا سے دعا کروں!!

شِری/ میاں سید مشیر عالم مدیر ھیں!!
میں ان کے واسطے خدا سے دعا کروں!!

لِکھو نوحہ " جدیدیت " کا، مِرے عزیز!!
میں " فاروقی میاں " کا نوحہ لِکھا کروں!!

" کلاسیکی غزل " " حسین و جمیل " ھے!!
اسی اسلوب کی غزل میں کہا/ لِکھا کروں!!

" جگر، مجروح، میر، غالب، فراق، داغ "
غزل گو شاعروں کا قِصہ لِکھا کروں!!

تمامی/ مقامی نظم گو سخن ور عظیم ھیں!؟
غزل گو شاعروں کا نوحہ لِکھا کروں!؟

سخن ور منفرد ھے " بسمل پریم ناتھ "!
اسی کے واسطے ھری/ خدا سے دعا کروں!!

---------------------
اس طویل جدید و منفرد غزل کے دیگر اشعار پھر کبھی پیش کۓ جائیں گے 'انشاءاللہ و ایشور!!
-------------------
رام داس/ عبداللہ جاوید اشرف قیس فیض اکبر آبادی!
موبائل فون+ وھاٹس ایپ نمبر :-
6201728863


جدید و منفرد غیر مردف غزل

-------------
نۓ لب و لہجہ کا نغمہ لکھوں!!
میں بھی فکرِ نو والا قصہ لکھوں!!

میں کیوں فکرِ تازہ کا نوحہ لکھوں!؟
کہ فاروقی صاحب کی بپتا لکھوں!

سناؤ " نۓ گیت " تم بھی، سجن!!
میں بھی تازہ غزلیں سناتا رھوں!!

کرو پیش " تازہ رباعی "، میاں!!
میں بھی فکرِنو والی غزلیں کہوں!

پریم اور چاھت کے سپنے بُنوں!!
خیالوں کی محفل سجاتا رھوں!!

" نقیب "اور"جامی"پہ نظمیں کہوں
"سعید"اور"خالد"پہ غزلیں کہوں/لکھوں!!

مِلے" نور"، " تاریک سنسار " کو!
نیا روز " سورج " اُ گاتا رھوں!!

مِلے " نور و نکہت " سبھی کو،صنم!
کہ " خورشید و گُل " بھی کھلاتا رھوں!!

خدا ھوں،محبت کی جنت میں،میں!
" کرامت علی " کو بُلاتا رھوں!!
-------------------
اس طویل جدید و منفرد غیر مردف غزل کے دیگر اشعار پھر کبھی پیش کۓ جائیں گے 'انشاءاللہ و ایشور!!
----------------
رام داس/ عبداللہ جاوید اشرف قیس فیض اکبرآبادی
موبائل فون+ وھاٹس ایپ نمبر :-
6201728863


جدید، منفرد، پیاری غزل

---------------
حضراتِ کرامت و قطب و بسمل و رام داس کی نذر
------------
یہ مے، ساغرِ طہور، اور ھم !!
نۓ " عِشق " کا ظہور، اور ھم !!

ھیں سوغات، ربِ کائنات کی !!
شرابِ طہور، حور، اور ھم !!

منور ھے ارضِ شعر و شاعری !
" کرامت "، " چراغِ طور،اور ھم !!

" کرامت علی و قطب کامران " !!
" محبت کے کوہِ نور، اور ھم !!

" وفا، ساغرِ خلوص و عاشقی "
نئ مستیاں، سرور، اور ھم !!

" خودی " کو بلند تر کۓ ھو ۓ !!
انا، زعم، یہ غرور، اور ھم !!

منور ھے عرشِ عِشق و عاشِقی !
ھیں غلمانِ خلد، حور، اور ھم !

درخشاں ھے چرخِ شعر و شاعری !
ھیں " اوزان" یہ " بحور "، اور ھم !!

یہ " ایجادِ نو "، " جدید اختراع " !!
یہ " اوزان "، یہ " بحور"، اور ھم !!

یہ" بسمل پریم ناتھ"، " رام داس"
ھیں " بھارت کے کوہِ نور "، اور ھم

ھیں تحفے خداۓلم یزل کے،" فیض"!
یہ عقل و خرد، شعور، اور ھم ! !
-----------------------
اس طویل غزل کے دیگر اشعار پھر کبھی پیش کۓ جائیں گے 'انشاءاللہ !
ڈاکٹر جاوید اشرف قیس فیض اکبر آبادی، ڈاکٹر خدیجہ نرسنگ ھوم، ایشیئن ڈائیگنوسٹکس سینٹر، رانچی ھِل سائیڈ،اِمام باڑہ روڈ، رانچی- 834001
MOB.PH.NO :-
6201728863

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے