Ticker

6/recent/ticker-posts

جامعہ ام سلمہ میں منایا گیا یوم جمہوریہ کا جشن

جامعہ ام سلمہ میں منایا گیا یوم جمہوریہ کا جشن

رپوٹر۔۔۔۔
صوبہ جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد میں واقع ادارہ نسواں بنام۔۔ جامعہ ام سلمہ میں 74واں جشن جمہوریہ بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا، جسمیں جامعہ کی تمام طالبات اساتذہ و معلمات نے شرکت کی۔

پرچم کشائی کے بعد جامعہ ام سلمہ کے ناظم و سرپرست حضرت مولانا آفتاب عالم صاحب ندوی دامت برکاتہم العالیہ نے یوم جمہوریہ کا پس منظر اور تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ۔۔ جب ملک آزاد نہیں ہوا تھا تو ہمارے ملک میں انگریزوں کا قانوں چلتا تھا آزادی کے بعد ضرورت محسوس کی گئی کہ کوی ایسا قانون مرتب کیا جائے جو ہر باشندے کے حقوق کا علمبردار ہو، چنانچہ ہمارے رہنماؤں نے بڑے غور و خوض کے بعد ایک قانون مرتب کیا اور 26جنوری1950 کو ملک میں نافذ کردیا گیا اسی لئے ہر سال چھبیس جنوری کو پورے ملک میں جشن منایا جاتا ہے۔


جامعہ کے صدر معلمہ محترمہ شفق آرا صاحبہ نے بھی یوم جمہوریہ پر اظہار خیال فرمایا۔

jamia-umm-salma-mein-manaya-gaya-yom-e-jamhuriya


طالبات نے پرچم کشائی کے بعد راشٹریہ گیت پیش کی، بعدہ طالبات کا جشن جمہوریہ کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسمیں طالبات نے مختلف پروگرام پیش کئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے